رب کریم کے آخری نبی آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم پہ اتارا گیا دین برح�� متشدد کیسے ہوسکتا ہے؟ جو دوران نماز قیام میں بھی جانوروں سے صلح رحمی اور محبت کا درس دے رہا ہے ۔ دوران نماز ایک بلی امام صاحب کے شانے پہ آگئی ۔۔ نماز جاری رہی اور دین کی برحق تعلیمات کی مثال بھی قائم ہوگئی یہ منظر ریکارڈنگ پہ لگے کیمرے کی آن��ھ میں محفوظ ہوکر دنیا کے سامنے آگیا ۔۔ یہی ہمارا دین ہے ۔ #کاشر_سوچ
اِنکار
یہ وہ حق طلب،ضوفشاں
سر بکف،دل تپاں کارواں
جن پہ ارضی خداوں کی لوح مقدس کے انکار کا
ایک الزام ہےاور ہمیشہ سے ہے
فائدے کی غلاظت نہیں چاٹتے
اپنی نسلوں کے پاوں نہیں کاٹتے
یہ بکاو نہیں ہیں
ہوا کے مخالف سفرکرنے والے مسلسل مسافر
بڑے بے طلب ہیں
بہت بے ریا ہیں
#HBDYasinMalik
#اختلاف اور آزادی پسند !!!
جب آپ ایک جیسے فکری مقاصد ، مشترکہ تحریکی جزویات اور سب سے بڑھ کر ایک نظرئیے پہ چل رہے ہوتے ہیں تو آپس کے پالیسی اختلافات کو باہمی گفت و شنید، نشست سازی اور چائے کے کپ پہ بیان کرسکتے ہیں، لیکن ہمارے ہاں یہ گنگا اکثر الٹی ہی بہتی ہے ، ہم میں زیادہ تر لوگ اکثر و بیشتر جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں اور اختلافی امور کو درج بالا طریقوں سے طے کرنے کے بجائے انھیں سوشل میڈیا یا پھر گزرے وقتوں میں اخبارات پہ بیان کرنے لگتے ہیں اس کا نتیجہ کبھی بھی مثبت نہیں نکلا۔ ہم اسی جذباتی ہیجان خیزی میں اکثر اپنے ان محسنوں کو بھی دیس نکالا کردیتے ہیں جن کی ساری عمر اسی مشترکہ سوچ کی آبیاری میں گزری ہوتی ہے ، اختلاف رائے میں سب سے بڑا اور اہم کردار زبان و لہجے اور الفاظ کے درست چناو کا ہوتا ہے لیکن ہماری سوچ پہ اگر جذبات کا غلبہ ہو تو ذہن کے سوچنے کی طاقت ختم ہوچکی ہوتی ہے ایسے میں جو الفاظ ہم لکھتے ہیں وہ نفرت، بغض ، جیلسی، سڑیادے پن یا پھر اپنے آپ کو عقل کل سمجھ کر ہی لکھتے ہیں۔ اس کا نتیجہ مزید اختلافات اور متشدد سوچ کی صورت سامنے آتا ہے ۔
آزادی پسند دوستوں کو ان امور پہ توجہ دی��ے کی اشد ضرورت ہے اور اوپر درج بیماریاں ہی آپ کے اختلافی کینسر کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
اس لئے پیارے ہم وطنو !
دوسروں سے اختلاف کرو ۔۔ کھل کر کرو لیکن اختلاف کے ��ابطوں کے مطابق اگر اختلاف کریں گے تو آپ کی باتوں میں زیادہ دم ہوگا ۔ ورنہ لوگ آپ کو شوگر یا بلڈ پریشر کا مریض سمجھ کر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مفت مشورہ دیں گے ۔ #کاشر_سوچ