اور کہو کہ تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا نہ اُس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے اور نہ اُسے عاجزی سے بچانے کے لئے کوئی حمایتی درکار ہے۔ اور اُس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اُسے حق حاصل ہے۔
﴿سورۃ الاسراء ، ۱۱۱﴾
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پوپھٹتی ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند! یہ سب کچھ اُس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل۔
﴿سورۃ الانعام، ۹۶﴾
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں سمندر میں اللہ کی مہربانی سے چلتی ہیں، تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دِکھائے؟ یقینا اس میں ہر اُس شخص کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو صبر کا پکا، اعلیٰ درجے کا شکرگذار ہو۔
﴿سورۃ لقمان، ۳۱﴾
اور وہی ذات ہے جس نے یہ زمین پھیلائی، اُس میں پہاڑ اور دریا بنائے، اور اُس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے پیدا کئے۔ وہ دن کو رات کی چادر اُڑھادیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان ساری باتوں میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کریں۔
﴿سورۃ الرعد، ۳﴾
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔
﴿سورۃ الاسراء ، ۲۳﴾
Aur dunya ki zindagi to aur kuchh bhi nahin hai, siwaae khel aur tamaasha ke, aur aakhirat ka ghar zyaada accha hai unke liye jo Allah se darte rahte hain, kya itni si baat tumhaari aqal mein nahin aati
A person said "Allah hu Akbar"
Few seconds later said
"La ilaha illallah"
then immediately after that said
"La ilaha illa Anta subhanaka inni kuntu min-adh-zalimeen"
again few seconds later said "SubhanAllah"
this way 70,000 good deeds were earned Mash'Allah & a person is you.