ہمیں تو نعرہ دیا گیا تھا کہ یہ ملک کلمہ کے نام پر وجود میں آیا ہےلیکن 78 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک عادلانہ نظام نہیں مل سکا انجنئیر ضیاء الرحمن صاحب کا اہم خطاب
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا یہ حال تھا کہ کمیٹی میں شامل منسٹر لیول کے لوگ واٹس ایپ پر ہدایات لے رہے تھے یعنی کمیٹی کے لوگوں کے پاس مذاکرات فائنل کرنے کے لیے اختیارات نہیں تھے
دونوں حکومتی پارٹیوں کے لوگ نہ صرف کے واٹس ایپ پر شہباز شریف اور زرداری صاحب سے اجازت لے رہے تھے بلکہ واٹس ایپ پر کسی اور سے بھی اجازت لی جا رہی تھی جب اس طرح کے غیر سیاسی ماحول میں غیر اختیاری حکومتی کمیٹی پی ٹی ائی کے ساتھ مذاکرات کریں گی تو پھر اپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا انجام کیا ہوگا
محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
بے نظیر کو منہ دکھانے کا تمہیں اتنا خوف رہتا ہے
محمد الرسول اللہ ﷺ کو کیا منہ دکھاؤ گے قیامت کے دن؟
صوبوں کی تقسیم پر فکر ہے، اسلام کے نظام پر خاموشی کیوں؟
مرکزی کوارڈینٹر انجینئر ضیاء الرحمٰن کا خطاب
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی ۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔
شرکاءاجلاس کااپوزیشن اورحکومت کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس کو حالیہ دنوں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات پر مشاورت کی۔
شرکاء اجلاس کا موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ
ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ۔
اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری ،خواجہ خلیل احمد ، محمد اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار شریک
جاریکردہ۔مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
انجنئیر ضیاء الرحمن صاحب کی قیادت میں تین سالہ جدوجہد، اور فاٹا ورکرز کے لئے ایک تاریخی سنگ میل! ❤️✊
الحمدللہ! جمعیت علماء اسلام کے ڈیجیٹل میڈیا کارکنان کی مسلسل محنت، بے لوث خدمت اور استقامت اب نئے اور تاریخی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
مرکزی قیادت کی جانب سے تین سال قبل سوشل میڈیا کو باقاعدہ ڈیجیٹلائز اور دستور کا حصہ بنا کر منظم کرنے کا فیصلہ یقینا ان تمام کارکنان کی محنت کا اعتراف ہے، جنہوں نے نامساعد حالات، تنقید، طنز اور حوصلہ شکنی کے باوجود جماعت کا پیغام دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ عام کیا۔
اور اب اسی جدوجہد کے تسلسل میں یکم نومبر کو فاٹا ڈیجیٹل میڈیا سیل کی تاریخ کا پہلا ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جس کا مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب ہوں گے۔
میرے لئے یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ اس تاریخی سفر کا خادم اور حصہ ہوں۔ فاٹا کے ڈیجیٹل میڈیا کارکنان اس کنونشن کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں اور اسے اپنی اجتماعی جدوجہد کی ایک اہم کامیابی سمجھتے ہیں۔
ہم نے وہ وقت بھی دیکھا جب سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ساتھیوں کا مذاق اڑایا جاتا تھا، انہیں غیر سنجیدہ سمجھا جاتا تھا اور ان کی محنت کو بے وقعت قرار دیا جاتا تھا۔ مگر ان مخلص کارکنان نے کسی صلے، تنخواہ یا ذاتی مفاد کی امید کے بغیر اپنی ذمہ داری نبھائی۔ کبھی حوصلہ شکنی ہوئی، کبھی مشکلات آئیں، لیکن ان کے عزم اور وابستگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
آج وقت نے ثابت کیا ہے کہ اخلاص کے ساتھ کی جانے والی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ الحمدللہ
ہماری کوشش ہوگی کہ فاٹا کے ڈیجیٹل میڈیا کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے تنظیمی نظم و ضبط، فکری تربیت، جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے میدان میں آگے بڑھایا جائے۔
آئیے۔۔۔ اس تاریخی موقع کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کامیاب بنائیں اور ثابت کریں کہ فاٹا کے کارکنان جماعت کے پیغام، نظرئے اور تنظیمی استحکام کے لئے پہلے بھی پرعزم تھے، آج بھی ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہیں گے۔
خالد جان داوڑ @Khalidjandawar@ziaurrehman76
کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی فاٹا
عوامی دلوں پر آج بھی جمعیت علماء اسلام کررہی ہے۔
ضلع سانگھڑ (قاضی جمن ڈاہری)
جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے تاریخ ساز جلسہ عام سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا خطاب!
ہمارے ہاں اب طاقت کا نظام رائج ہے اور جمہوریت محض نام کی رہ گئی ہے۔ انتخابات ایک ڈھونگ بن چکے ہیں، جن کے نتائج چند لوگ ایک دفتر میں بیٹھ کر تیار کرتے ہیں۔ آج ملک میں جو حکومتیں قائم ہیں، ان میں سے کوئی بھی حقیقی معنوں میں منتخب نہیں۔
جےیوآئی کے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر اجینئر ضیاء الرحمن صاحب کا سانگھڑ خطاب سے اقتباس ضرور سنئے ــ
#TeamJUISindh
۔
بے نظیر کو منہ دکھانے کا تمہیں اتنا خوف رہتا ہے
محمد الرسول اللہ ﷺ کو کیا منہ دکھاؤ گے قیامت کے دن؟
صوبوں کی تقسیم پر فکر ہے، اسلام کے نظام پر خاموشی کیوں؟
مرکزی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل @ziaurrehman76 صاحب کا خطاب
#TeamJuiPak#teamjuikp#juiupdates
دیکھیں یہ تو حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے اپوزیشن کو متحد کر دیں
کے پی کے میں سب سے زیادہ جے یو ائی سٹیک ہولڈر ہے سب سے زیادہ ہماری پارٹی دہشت گردی کا سامنا کر رہی ہے کل بھی وزیرستان میں ہمارے ایک رہنما کے گھر پر بم سے حملہ کیا گیا ہے
محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو ائی پاکستان
سندھ کے عوام کے نام درد بھر پیغام
ضلع سانگھڑ (قاضی جمن ڈاہری)
جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے تاریخ ساز جلسہ عام سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا خطاب!
قاضی جمن داہری تحصیل شھدادپور ضلع سانگھڑ کے عوام نے آج ایک نئی تاریخ رقم کردی
جمعیت علماء اسلام سندھ کا ایک دیہات کے لیول پر منعقد اجتماع میں بھرپور پاور شو
امن عالم اجتماع مارچ 2027 کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقد جلسہ کے عام مناظر
قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب کا اپنے بھائی کو پیغام۔
کہ پہلے پاکستان کو پاکستان تو بنا لو، پہر صدیقی فاروقی عثمانی حیدری صوبے بھی بنا لیں گے۔
#TeamJUISindh
دیکھیے سیاست تو ہوتی رہتی ہے لیکن ہمیں اپنے ملک کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے کیونکہ رانا صاحب اپ کے اور ہمارے بچوں نے اسی ملک میں ہی رہنا ہے ہم نے اس ملک کو چھوڑ کر باہر نہیں جانا ہے
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کو سن رہا تھا۔ وہ فرما رہے تھے کہ اگر اسلام آباد آپ سے ٹھیک نہیں ہوتا تو ہمیں دے دیں، ہم تھر کی طرح اسلام آباد کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب بھی فرماتے ہیں کہ جس تیزی سے تھر کو ترقی کرتے دیکھا گیا، دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔
تھر کو چھوڑیں، یہ ویڈیو پہلے سے ترقی یافتہ قرار دیے جانے والے سندھ کے شہر دادو کی ہے، جہاں ایک عورت کو سرکاری اسپتال میں علاج تو نہ مل سکا، مگر افسوس کہ لاش گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس بھی میسر نہ ہو سکی۔
یہ صورتحال سندھ کے حکمرانوں سے ایک سنجیدہ سوال ضرور کرتی ہے کہ آخر عوام کو بنیادی صحت اور انسانی سہولیات کب میسر آئیں گی؟
سندھ کے مظلوم عوام کے حقوق اور بنیادی سہولیات کے لیے جو سیاسی جماعت عملی میدان میں آواز اٹھانے اور جدوجہد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، وہ جمعیت علماء اسلام ہے۔
ان شاء اللہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
19، 20 اور 21 مارچ 2027 کو سکھر میں ہونے والا عظیم الشان اجتماع بھی اسی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہوگا۔
ان شاء اللہ العزیز!
سندھ کے عوام کی آواز مزید توانا ہوگی۔