@MiftahIsmail It’s funding scheme for next elections or paying debts for previous ones. This has been a cyclic affair in Pakistan to refill the political coffers
حدیثِ درد نہ احوالِ دلفگاراں پوچھ
سوال پوچھ تو اہلِ کرم کے شایاں پوچھ
امیرِ شہر سے داد و دہش کی بات نہ کر
مزاجِ اقدس و حالِ نیازمنداں پوچھ
نگاہِ شحنہ سے آدابِ مہربانی سیکھ
درِ فقیہہ پہ اسرارِ بادہ نوشاں پوچھ
بہاۓ نغمہ کی صیاد سے توقع رکھ
گلوں کے زخم کا گلچیں سے کوئ درماں پوچھ
نہ پوچھ مقتلِ شب میں گلوں پہ کیا گزری
صبا سے رونقِ بازارِ گلفروشاں پوچھ
خزاں کی فصل ہے اس گلستاں کی قسمت میں
یہاں کسی سے نہ حالِ دلِ پریشاں پوچھ
سراغِ بوۓ سمن دشت و کوہسار میں ڈھونڈ
نشانِ بادِ بہاری سرِ بیاباں پوچھ
چمن میں لہجۂ شبنم سبھی سمجھتے ہیں
جو پوچھنا ہو باندازِ چشمِ گریاں پوچھ
یہ زرگری سرِ بازارِ شور و شر کب تک
متاعِ زیست اٹھا، راہِ کوۓ جاناں پوچھ
علی مینائ
اگرچہ یہ غزل ۱۹۹۴ میں کہی گئی تھی لیکن وطن عزیز میں آج بھی وہی حالات ہیں جو اس وقت اس غزل کا محرک تھے۔
@AhsanJPirzada Army has lost its face in the country. There is a need of be some serious thinking. 1999, there was no media and we thought that Army is a savior , Now with access to free media the masses has realized the fraud that they have been facing since independence from these generals
@KhawajaMAsif کوئ شرم ہوتی ہے کوئ حیا ہوتی ہے ؟ ۔ قائد اعظم کی تصویر لگا کر کھلم کھلا ڈاکہ مار کر آپ میں اتنی اخلاقی جرت بھی نہیں کہ شکست تسلیم کریں۔ افسوس صد افسوس