اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی ناروا گرفتاری کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد اللہ عابد، رکنِ صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی اور دیگر قائدین کی پریس کانفرنس
#ANP | #ANPBalochistan | #ANPStandsWithAsgharKhan
میں لکھ کر دیتا ہوں کہ پاکستانی ریاست دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتی، یہ ریاست کی پالیسی ہے۔ اسی پالیسی سے ریاست کو اربوں، کھربوں روپے ملتے ہیں۔ لہٰذا گورنر راج اور ایمرجنسی محض بہانے اور ڈرامے ہیں۔ اصل مقصد عوامی اختیار، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کو چھیڑنا، نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبے بنانا ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، اے این پی
#ANP | #AimalWaliKhan
Madam Chief Minister @MaryamNSharif , when General Zia’s state was building the Afghan jihad infrastructure, was Khyber Pakhtunkhwa making that national policy? When Sipah-e-Sahaba was founded in Jhang in 1985, was Jhang in Khyber Pakhtunkhwa? When Lashkar-e-Jhangvi emerged from that organisation, was that a creation of the people of Khyber Pakhtunkhwa? When Punjab politicians sought electoral accommodation with leaders of proscribed organisations, were the people of Charsadda making those decisions? So when the consequences of forty years of national security policy arrive at Punjab’s border, by what logic do you identify the neighbouring province as the greater threat?
پشاور: خیبر پختونخوا میں میڈیکل آفیسرز کی تقرریوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے خلاف ملگری ڈاکٹران کے مرکزی صدر ڈاکٹر حیدر علی اور جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد شہزاد کی پریس کلب میں پریس کانفرنس:
🟥ملگری ڈاکٹران کا شروع دن سے ان فکسڈ پے جابز کے حوالے سے یہ مؤقف رہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موجود ڈاکٹرز کی تعداد کے تناسب سے یہ آسامیاں بہت کم ہیں، اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
🟥ملگری ڈاکٹران کو ان جابز کے سلیکشن کرائیٹیریا پر بھی اعتراض تھا، جبکہ ان کے ساتھ لاگو کی گئی شرائط و ضوابط سے بھی تنظیم متفق نہیں تھی۔ شروع دن سے ہی ان تمام تحفظات کو ریکارڈ پر لایا گیا، اور اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی۔
🟥یہ آسامیاں صرف میڈیکل آفیسرز تک محدود نہیں ہونی چاہییں تھیں، بلکہ اسپیشلٹی پوسٹس کی بھی اشد ضرورت تھی۔
🟥بھرتی کے عمل کے دوران ہونے والی اسکرونٹی میں بھی انتہائی ناانصافی اور اقربا پروری کا مظاہرہ کیا گیا۔ بہت سے اہل امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا اور ان کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے۔
🟥مختلف امیدواروں کے لیے مختلف مواقع پر مختلف معیار اپنایا گیا، جس سے شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا کے پاس ان تمام دعوؤں کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں۔
🟥ہمارے پاس آڈیو میسجز، اسکرین ریکارڈنگز اور دیگر شواہد بھی موجود ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض امیدواروں سے ان کے سلیکشن کے بدلے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔
🟥 ہیلتھ سیکریٹری کو اس پورے عمل سے الگ رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی بھرتی اور سلیکشن کا اختیار بیوروکریسی کے حوالے کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ ہیلتھ جیسے حساس شعبے میں یہ اقدام نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ محکمۂ صحت کے ساتھ ایک نہایت بھونڈا مذاق بھی ہے۔
🟥ہماری یہ پریس کانفرنس صرف اُن امیدواروں کے حوالے سے نہیں ہے جو اس مرحلے میں منتخب نہیں ہو سکے، بلکہ اُن امیدواروں کے حقوق کے لیے بھی ہے جو منتخب ہوئے ہیں۔
🟥 ہمارا مؤقف ہے کہ جن شرائط و ضوابط کی بنیاد پر ان کی تقرری کی گئی ہے، وہ نہایت غیر انسانی ہیں اور ڈاکٹرز کے کیڈر، پیشہ ورانہ وقار اور بنیادی ملازمتی حقوق کے مطابق نہیں ہیں۔
🟥ان شرائط کے تحت پورے سال میں ایک دن کی بھی رخصت فراہم نہیں کی گئی۔ حتیٰ کہ خواتین ڈاکٹرز کے لیے میٹرنٹی لیو جیسا بنیادی حق بھی شامل نہیں کیا گیا، جو نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ بنیادی ملازمتی اصولوں کے بھی منافی ہے۔
🟥بعض اضلاع میں مقامی اور مستحق امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ اُن کی جگہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔
🟥تقرری کی شرائط میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو رہائش فراہم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ یا سفری اخراجات کا کوئی معاوضہ دیا جائے گا۔ ایسے میں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوسرے ضلع سے آنے والا ڈاکٹر اپنی رہائش اور آمدورفت کا انتظام کس طرح کرے گا۔
🟥اگر کوئی ڈاکٹر اپنی ذاتی آمدنی سے یہ تمام اخراجات برداشت بھی کرے، تو اس کا ایک بڑا حصہ انہی بنیادی ضروریات پر خرچ ہوگا، جس کے نتیجے میں اس کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور عوام کی خدمت جو ان تقرریوں کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے یقیناً متاثر ہوگی۔
🟥سلیکشن کے عمل میں ایسے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جہاں بعض امیدواروں کو ان کی اصل تعلیمی قابلیت کے مطابق مقررہ معیار سے زیادہ نمبر دیے گئے جبکہ بعض امیدواروں کو ان کے جائز نمبر بھی نہیں دیے گئے۔
🟥اسی طرح ایسے کیسز بھی موجود ہیں جن میں امیدواروں کو ابتدائی مرحلے میں انٹرویو میں زیادہ نمبر دیے گئے، لیکن بعد ازاں حتمی میرٹ لسٹ کی تیاری کے وقت انہی امیدواروں کے انٹرویو نمبرز کم کر دیے گئے، تاکہ بعض من پسند امیدواروں کو میرٹ میں ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
🟥ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا ان تمام دعوؤں کے ثبوت متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔
🟥ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا مطالبہ کرتی ہے کہ فکسڈ پے میڈیکل آفیسر جابز، جو اشتہار کے اجرا سے لے کر بھرتی کے آخری مرحلے تک مسلسل متنازع رہی ہیں، کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
🟥 آسامیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، سلیکشن کا عمل متعلقہ شعبے کے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی نگرانی میں شفاف انداز میں دوبارہ منعقد کیا جائے
🟥بھرتیاں فکسڈ پے کی بجائے ریگولر بنیادوں پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائیں، یا کم از کم کسی آزاد اور بااختیار پبلک سروس ریکروٹمنٹ ادارے کی نگرانی میں مکمل کی جائیں۔
🟥ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ اس پورے بھرتی کے عمل میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
🟥ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا ملگری وکیلان کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ہمارے جائز مطالبات، تحفظات اور اعتراضات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا اور ان کا ازالہ نہ کیا گیا، تو ہم اس پورے بھرتی کے عمل کو متعلقہ قانونی فورمز پر چیلنج کریں گے اور اپنے تمام قانونی حقوق استعمال کریں گے۔
🟥ہم شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل کے لیے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر لقمان بنگش، صوبائی ترجمان ڈاکٹر وسیم بنگش، صوبائی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلمان، سینئر نائب صدر کے ٹی ایچ ڈاکٹر ابوز، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر شاہد، سیکرٹری برائے سی پی ایس پی اور پی جی ایم آئی ڈاکٹر اکرام سپرلے، فوکل پرسن لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر صہیب فرخ، سینئر ڈاکٹر حامد بنگش، ڈاکٹر حمید اللہ شاہ گیلانی اور باچا خان ویلفیئر سوسائٹی کے کابینہ اراکین اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔
#MalgariDoctaran | #ANP | #ANPPakhtunkhwa
2021 میں جب کچھ لوگ طالبان کی واپسی کو “انقلاب” کہہ رہے تھے اور کچھ جشن منارہے تھے، اُس وقت اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان @AimalWali نے پختونخوا کی گلیوں میں جا کے بار بار خبردار کیا تھا: ان سے پائیدار امن کی توقع خام خیالی ہے
آج حالات گواہ ہیں
اصولی مؤقف ہی سرخرو ہوتا ہے
چالیس سال بعد یہ لوگ ہمارے گیت گائیں گے
ولی خان بابا
چالیس پہلے جب ہمارے اکابرین چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ جہاد نہیں فساد ہیں اور اسکی کھلم کھلا مخلافت کی مگر انکو نام نہاد مذہبی اسلام کے ٹھیکیداروں نے کفر کے فتووں سےنوازا انگریز روسی ایجنٹ تک ان پر فتویٰ لگائیے
#ANPTheOnlyHope
طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، 2021 میں جب کوئی “اللہ اکبر” کے نعرے بلند کر رہا تھا، کوئی اسے انقلاب قرار دے رہا تھا اور کوئی اسے غلامی کی زنجیریں توڑنے سے تعبیر کر رہا تھا، تو میں پختونخوا کی گلیوں میں جا کر کہہ رہا تھا کہ آپ نے افغانستان کو جن کے حوالے کیا ہے، اُن سے امن طلب کرنا خام خیالی ہے۔
میں یہ بھی کہہ رہا تھا کہ عالمی قوتیں اس خطے سے مزید جنگ کا تقاضا کر رہی ہیں، لیکن ریاستی ترجمانوں اور ان کے حواریوں نے ہمارا مذاق اُڑایا۔
آج حالات سب کے سامنے ہیں۔ آج تاریخ سب کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کر رہی ہے۔ الحمدللہ، ہم آج بھی سرخرو ہیں۔
آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو کشمکش جاری ہے، اس کا پس منظر پچاس برس سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ ان حالات کو سمجھنے کے لیے تاریخ کے ان ابواب کو پڑھنا ضروری ہے جنہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا۔ چار نسلوں سے ہم چیخ چیخ کر اپنی ریاست کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے، مگر ہماری آواز کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
باچا خان نے برملا کہا تھا کہ یہ روس اور امریکہ کی جنگ ہے، یہ جہاد نہیں بلکہ فساد ہے۔ مگر نہ قوم نے اس بات پر توجہ دی اور نہ ہی مقتدر حلقوں نے۔ پھر ولی خان نے خبردار کیا کہ اگر آپ کسی کے گھر بارود بھیجیں گے تو بدلے میں آپ کو پھول نہیں ملیں گے، مگر انہیں "روسی ایجنٹ" قرار دے دیا گیا۔ اسفندیار ولی خان نے اسمبلی کے فلور پر ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میرے بچے کو کارتوس اور کلاشنکوف نہیں، قلم دیا جائے؛ اسے خودکش جیکٹ نہیں، اسکول بیگ دیا جائے۔ مگر انہیں "امریکی ایجنٹ" کہہ کر رد کر دیا گیا۔
لاکھوں خدائی خدمتگاروں، پختون قوم پرستوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے باشعور لوگوں نے اپنی جان و مال کی قربانیاں دے کر ریاست کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ تشدد کا راستہ تباہی کی طرف لے جاتا ہے، مگر افسوس کہ آج تک اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
آج جو حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں، یہ کسی ایک دن یا ایک واقعے کا نتیجہ نہیں۔ ہم نے جو بویا تھا، آج وہی کاٹ رہے ہیں۔ انتہاپسندی کے بیج بوئے گئے، نفرت کو ہوا دی گئی، اور پوری ایک نسل کو ذہنی طور پر جنگ اور تشدد کے بیانیے کے سپرد کر دیا گیا۔ اگر خدانخواستہ یہ آگ آج دوبارہ بھڑک اٹھی تو پھر یہ کسی سرحد، کسی قومیت اور کسی ریاست کی تمیز نہیں کرے گی۔
ہم آج بھی یہ مؤقف دہراتے ہیں کہ ہماری قوم بحیثیت مجموعی امن پسند ہے۔ جو جنگ لڑی جا رہی ہے، وہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی جنگ نہیں بلکہ عالمی قوتوں کی جنگ ہے، اور اس کے لیے اس خطے کو برسوں سے میدان بنایا جاتا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا افغانستان میں قائم حکومت واقعی عوام کی مرضی کی نمائندہ ہے؟ کیا پاکستان اور خصوصاً پختونخوا میں بیٹھی حکومتیں حقیقی معنوں میں عوام کی رائے سے وجود میں آئی ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ ان حکومتوں کے قیام میں عوامی منشا سے زیادہ دیگر قوتوں کا کردار نمایاں رہا ہے۔
میں آج بھی دونوں اطراف کے مقتدر حلقوں سے یہی گزارش کروں گا کہ جو بھی پالیسیاں بنائی جائیں، ان میں عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے۔ سرحد کے دونوں جانب کے عوام جنگ نہیں چاہتے، وہ امن، روزگار، تعلیم اور باعزت زندگی چاہتے ہیں۔
اگر آپ خود کو مسلمان کہتے ہیں تو اپنی مسلمانی کی خاطر امن کو ترجیح دیں۔ اگر آپ پختون ہیں تو پختونولی کی روایات کو یاد رکھیں، جن کی بنیاد عزت، رواداری اور جرگے کے ذریعے مسائل کے حل پر ہے۔ اگر آپ افغان ہیں تو افغانیت کا تقاضا بھی امن ہے، اور اگر آپ پاکستانی ہیں تو پاکستانیت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اپنے ہی لوگوں کو جنگ کی آگ میں نہ جھونکا جائے۔ جنگ کبھی کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں بنی۔
میں اپنی قوم سے بھی یہی کہوں گا کہ اس وقت میرے بس میں جو ہے، میں وہ کر رہا ہوں۔ اگر اس سے بڑھ کر کچھ کر سکتا تو ضرور کرتا۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہوش، صبر اور شعور کا دامن نہ چھوڑیں اور نفرت کے بیانیے کا حصہ نہ بنیں۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
جګړه داسې نه ښکاري چې د افراطي ډلو او ترهګرو پر ضد وي، بلکې د افغان خاورې او عام ولس پر وړاندې یې ښکاره دښمني تر ټولو زیات احساسېږي، داسې ښکاري چې پکې تاریخي دښمني هم په پام کې نیول شوې وي.”
ډېر بې شرمه او بی شرف انسان يې، الله دې ستا ټوله کورنۍ تباه کړي تر څو د بل درد درته معلوم شي.
Pakis shouldn’t get triggered when we call them Heeramandi.
After all, they’ve been prostituting themselves to the highest bidder since inception.
He is right that Pakistan has always stood by its Afghan brothers...proof 👇
میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت فارم 47 کی پیداوار نہیں؟ نتائج وہ نہیں تھے جو دکھائے گئے۔ آپ پر مخصوص مہربانی کی گئی، لیکن وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ میں نے بہت سی باتیں ن لیگ کی قیادت کیلئے دل میں احترام کی وجہ سے نہیں کیں۔