یہ جھنڈا مایوس کن حالات کے باوجود ہماری امیدوں کا مرکز ہے یہ ہماری پہچان ہے اور ہم پاکستانیوں کے ایکدوسرے کیساتھ تعلق کی پہلی اور آخری وجہ ہے اسے دیکھ کر پانچ کلو خون بڑھ جاتا ہے اسکے ساتھ نفرت کرنے والا ہمارے لئے قابل نفرت ہے
الیکشن میں تیسرے نمبر پر آنے والے پاکستان ائیر فورس کے چیف کے بھائی کو NA-65 لالہ موسیٰ گجرات سے الیکشن جتوانے کے لیے کئے گئے اقدامات:
• تحریک انصاف کے امیدوار سید فیض الحسن کو اغوء کیا گیا اور ان کے بھائی سید ناصر عباس، اور بھتیجے سید حبیب حیدر کو اغوا کیا گیا-
• اس کے بعد سید وجاہت حسین کو ٹکٹ دی گئی تو ان کے نابینا بھائی سید علی رضا اور سید مہدی حسن کو ڈھائی ماہ سے ذائد عرصہ غائب رکھ کر آج رہا کیا گیا ہے
• اس کے علاوہ سینکڑوں کارکنان کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، ان کے گھر توڑے گئے، کاروبار بند کیے گئے
یہ سب کرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وجاہت حسنین شاہ نے ایک لاکھ 27 ہزار ووٹ حاصل کیے اور ائیر چیف کے بھائی نے 41 ہزار ووٹ لیے- 90 ہزار ووٹوں سے ہارنے والے کو فارم 47 کی ناجائز پیداوار کا حصہ بنا کر جتوایا گیا-
پیپسی بائیکاٹ کی تازہ وڈیو نے دنیا بھر میں وائرل ہوکر غزہ کے لیے نئی روح پھونک دی
لیبیامیں الیکٹریکل انجینئرنگ کے نوجوان طالب علم محمد ناس کی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بنائی ایک وڈیو کام کرگئی۔وڈیو میں جس طرح مصنوعات کی قیمت سے بننے والے اسلحے کی پوری ترتیب انتہائی خوبصورتی سے سمجھائی گئی ہے۔محمد ناس نے دنیا بھر میں لوگوں کو اسرائیل وامریکہ کے خلاف معاشی دباؤبڑھانے کے لیے سخت بائیکاٹ پر زور کے لیے ترغیب کی نئی روح پھونکی ہے۔ غزہ میں 153 دن سے اسرائیل کی بدترین بربریت جاری ہے، حالت یہ ہے کہ مسلمان بچے اب بمباری کے ساتھ بھوک پیاس و قحط سے شہید ہو رہے ہیں ۔محمد ناس وڈیو بنانے کا شوق رکھتا ہے اور غزہ کے مسلمان بھائیو ں کی صورتحال پر سخت رنجیدہ اور غصہ میں ہے۔ اس نے یہی سمجھا کہ اپنے بھائیوں پر ظلم ختم کرانے کی خاطر ہمیں ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشیا کے بائیکاٹ کو حد سے زیادہ موثر کرنے کی ضرورت ہے۔الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اُس کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا تھا کہ ہم غزہ کے لیے کوئی ذمہ داری ادا نہیں کر پا رہے تو بطور کانٹینٹ میکر مجھے وڈیو بنانے کا خیال آیا.
جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے
يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ وَتَظُنُّونَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا
سُورَةُ الإِسۡرَاءِ - 52
اے ایمان والو! یہودیوں اور نصرانیوں کو یار و مددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یار و مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
﴿سورۃ المائدۃ ، ۵۱﴾