Christians don’t consider Muslims as “Christians” because despite their belief in Jesus they also believe in Muḥammad after him. Likewise, Muslims do not consider Qadiyanis as “Muslims” despite their “belief in Muḥammad” because they also believe in another Prophet after him.
نماز جمعہ کے بعد چند معمولات کا اہتمام فرمائیں
جو جمعہ کی نماز کے بعد یہ کلمات سو مرتبہ کہے (سبحان اللہ العظیم وبحمدہ) اس کے ایک ہزار گناہ اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں) (ابن السنی)
جب نماز کے بعد واپس لوٹتا ہے تو دوسو سال کی عبادت کا ثواب دیا جاتا ہے (طبرانی، وفی سندہ ضعف)
حضور ﷺ تمام مومنین ومسلمین کے لئے ہر جمعہ کے دن استغفار فرماتے تھے۔ (طبرانی وفیہ ضعف)
جمعہ کے بعد عصر کی نماز کا انتظار کرنا عمرہ کے برابر ہے (بیہقی وفی سندہ ضعف)
اماں عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو جمعہ کی نماز کے بعد سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس 7 مرتبہ پڑھ لے گا، اللہ اس کو دوسرے جمعہ تک اس (عمل) کی وجہ سے آفت وشر سے محفوظ رکھے گا۔
https://t.co/vXtgqw9L5L
ایک روایت میں ہے کہ اگر بعد نماز جمعہ سورت اخلاص، سورہ فلق اور سورت ناس سات سات (7) بار پڑھے تو اللہ تعالی اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور جتنے نمازی جمعہ میں ہوتے ہیں ان کو برابر ثواب عنایت فرماتا ہے اور اگلے جمعہ تک ہر برائی سے محفوظ رکھتا ہے۔
--------------------------------------------
سوال:کیا جمعہ کی نماز کے بعد سورة فاتحہ، احد، فلق اور ناس پڑھنے اور سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ کے فضائل حدیث میں آئے ہیں؟
جواب نمبر: 166729
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 268-26T/L=4/1440
جمعہ کے بعد اس طرح کے اذکار کا ثبوت ہے ،علامہ نووی نے ”اذکار“ میں اور علامہ سیوطی نے ”اللمعة فی خصائص الجمعة“ اور ابن سنی نے ”عمل الیوم واللیلة“ میں ان اذکار کا ذکر کیا ہے ؛لہذا ان کے پڑھنے کی گنجائش ہے۔
عن عائشة ؓ، قالت: قال رسول اللہ ﷺ: "مَنْ قَرأ بَعْدَ صَلاةِ الجُمُعَةِ: }قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ (سورة الإخلاص) و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (سورة الفَلَقِ) و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (سورة النَّاسِ) سَبْعَ مَرَّاتٍ، أعادہ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہا مِنَ السُّوءِ إلی الجُمُعَةِ الأُخْرَی"․
(الأذکار للنووی:1/300 الأذکا ر فی صلاة مخصوصة الناشر: دار ابن حزم للطباعة والنشر)
الخصوصیة الأربعون: قرائة الإخلاص والمعوذتین والفاتحة بعدہا.
91- أخرد أبو عبید وابن الضریس فی فضائل القرآن عن أسماء بنت أبی بکر قالت: من صلی الجمعة ثم قرأ بعدہا قل ہو اللہ أحد والمعوذتین، والحمد سبعا سبعا حفظ من مجلسہ ذلک إلی مثلہ.
92- وأخرج سعید بن منصور عن محول، قال: من قرأ فاتحة الکتاب والمعوذتین، وقل ہو اللہ أحد سبع مرات یوم الجمعة قبل أن یتکلم کفر.عنہ ما بین الجمعتین، وکان معصومًا.
93- وأخرج حمید بن زنجویہ فی فضائل الأعمال، عن ابن شہاب قال: من قرأ قل ہو اللہ أحد، والمعوذتین بعد صلاة الجمعة حین یسلم الإمام قبل أن یتکلم سبعا سبعا کان مضمونا ہو ومالہ، وولدہ من الجمعة إلی الجمعة․
(اللمعة فی خصائص الجمعة:1/55 الناشر: دار الکتب العلمیة)
عَنْ أَبِی جَمْرَةَ الضُّبَعِیِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ بَعْدَ مَا یَقْضِی الْجُمُعَةَ: سُبْحَانَ اللَّہِ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ مِائَةَ مَرَّةٍ، غَفَرَ اللَّہُ لَہُ أَلْفَ ذَنْبٍ، وَلِوَالِدَیْہِ أَرْبَعَةً وَعِشْرِینَ أَلْفَ ذَنْبٍ "
(عمل الیوم واللیلةلابن السُّنِّی 1/334 الناشر: دار القبلة للثقافة الإسلامیة ومؤسسة علوم القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اسے تین مرتبہ پڑھے تو اس سے فقر و محتاجگی دور رہتے ہیں۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت قل ہو اللہ احد پڑھتا ہے تو نہ صرف یہ کہ اس کے گھر والوں سے بلکہ ہمسایوں سے بھی فقر و محتاجگی دور ہوتی ہے
کعب احبار ؓ سے یہ بھی منقول ہے کہ جو شخص روزانہ رات ودن میں دس بار قل ہو اللہ احد اور آیۃ الکرسی پڑھنے پر مواظبت کرے تو وہ اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو وہ عطا فرماتا ہے۔
مشکوٰۃ المصابیح
فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر 2200
#سورہ_اخلاص #فضائل #توحید
اہل خانہ سے یہ ایک عمل کریں
رزق کی ہر پریشانی ختم
-------------------------------------------
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ کے ملفوظات کے لیے (@malfoozat) کو فالو کریں۔
جزاک اللہ
سونے کے مسنون و مستحب اعمال اور آداب پہ عمل کرنا مت بھولیں
وضوء
سوره ملک
استغفار کی ایک تسبح بستر پر
دردو ابرھیمی کی ایک تسبح بستر پر
بستر جھاڑ لیں لیٹنے سے پہلے
سونے کے اذکار
تینوں قل
قل ھو اللّٰہ احد
قل آعوذ برب الفلق
قل آعوذ برب الناس
آیت الکرسی
سوره بقره کی آخری دو آیات
(آمن الرسول)
تسبیح فاطمہ
(سُبْحَانَ اللّٰهِ) 33بار
(الْحَمْدُ لِلّٰهِ) 33بار
(اللّٰهُ أَكْبَر) 34بار
تہجد کی نیت
فجر کی نماز کا الارم
سونے کی دعا
اَللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا
دائیں کروٹ لیٹیں
پیٹ کے بل کبھی نہ لیٹیں
@mahwishzafar7 اس حکم کی وجہ یہ تھی کہ اُس وقت بہت سے غریب اور ضرورت مند لوگ موجود تھے، تو نبی ﷺ چاہتے تھے کہ لوگ زیادہ گوشت اپنے پاس ذخیرہ نہ کریں بلکہ دوسروں میں تقسیم کریں۔
جب حالات بہتر ہوگئے تو نبی ﷺ نے اجازت دے دی کہ:
قربانی کا گوشت کھایا بھی جا سکتا ہے،
ذخیرہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
✨ تکبیراتِ تشریق ✨
9 ذوالحجہ کی فجر سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔
📿 تکبیر: اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک کے دن ایّامِ تشریق کہلاتے ہیں۔
ان دنوں میں ہر فرض نماز کے بعد تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔
تکبیرِ تشریق:
اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
#Hajj#Hajj2026
یوم عرفہ کا عظیم دن آنے والا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کثرت سے دعائیں قبول فرماتا ہے۔ سلف صالحین اس دن کی اہمیت کے پیش نظر اپنی دعاؤں کی خوب تیاری کرتے تھے تاکہ کوئی اہم دعا رہ نہ جائے۔ لہٰذا آپ بھی اپنی مسنون دعاؤں کی فہرست تیار کر لیں اور اس پاک ذات پر کامل یقین و امید رکھیں کہ وہ عرفہ کے دن مانگی گئی دعاؤں کو رد نہیں فرمائے گا 🤲🌼