Drone Teams at work.
Date: 22 July
Time: 05:20 PM
Location: Saggian Bridge
The Lahore Drone Team conducted aerial surveillance of the Saggian Bridge area to assess the flood situation, monitor water levels, and provide real-time situational update to concerned departments.
اللہ کا شکر ہے، پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے دوران انتظامیہ کی کارکردگی مثالی ہے۔ 24 گھنٹے افسران اور عملے کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت دی ہے، شدید بارشوں کے باوجود کہیں بھی نکاسی آب نہ ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت نے واسا کا دائرہ کار 41 اضلاع تک وسیع کردیا ہے، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر میں جدید مشینوں اور آلات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، پی ڈی ایم اے، واسا، ستھرا پنجاب، پولیس اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے عوام کی حفاظت کیلئے ہائی الرٹ ہیں، ہر طرح کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کر رہی ہوں-
آزاد کشمیر میرے لیے صرف ایک خطہ نہیں، میرا دوسرا گھر ہے۔ میں نے ہمیشہ پاکستان کے ہر حصے کو یکساں اہمیت دی اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے تاریخی منصوبے دیے۔ اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا تو سڑکوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ آپ سے محبت ہمیشہ میرا سب سے بڑا سرمایہ رہی ہے۔
#SherInKashmir
خراب موسم اور شدید بارش بھی عوام کے جذبے کو ٹھنڈا نہ کر سکی۔ قائدین کی آمد پر آزاد کشمیر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے اس وژن کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔
#کشمیر_نوازشریف_کا#SherInKashmir
No mother should lose hope, and no patient should have to travel unbearable distances for treatment. 15 Hospitals on Wheels will bring essential healthcare closer to Kashmir’s villages, Insha’Allah.
#SherInKashmir
مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کا تاریخی جلسہ! 🐅
لالہ زار کے دامن سے لے کر وادی کے ہر کونے تک صرف نواز شریف اور مریم نواز کا نام گونج رہا ہے۔ عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی ہے!
#SherInKashmir#کشمیر_نوازشریف_کا
آزاد جموں و کشمیر الیکشن مہم
مظفر آباد جلسے نے پورے آزاد جموں و کشمیر کے عوام میں جوش و جذبہ پیدا کر دیا۔۔ پرجوش عوام میاں نواز شریف اور مریم نوازشریف سے بے لوث محبت عقیدت قابل دید مناظر
#SherInKashmir#کشمیر_نوازشریف_کا
مظفرآباد سے میری محبت کبھی کم نہیں ہوئی، آزاد جموں کشمیر ہو یا مقبوضہ جموں کشمیر مجھے ان سے بے پناہ محبت ہے۔
آج کوہالہ سے مظفرآباد آتے ہوئے یہی احساس ہوا کہ دہائیوں گزر گئیں مگر یہ سڑک نہیں بدلی، جبکہ پاکستان بھر میں موٹرویز اور ایکسپریس ویز کا جال بچھ چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مانسہرہ، مظفرآباد اور میرپور کو جدید موٹروے سے جوڑ کر آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جائے۔
#SherInKashmir
مظفر آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے باضابطہ آغاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جلسہ گاہ، سٹیج اور پنڈال کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کے لیے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، مختلف انتظامات دیکھے اور منتظمین سے تفصیلی بریفنگ لی۔
شدید بارشوں کے باوجود پنجاب کا ڈرینیج نظام جدید مانیٹرنگ اور بروقت اقدامات کے باعث مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ مسلسل فیلڈ میں موجود ہے۔
عوام کی حفاظت اولین ترجیح!
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی براہِ راست نگرانی میں پنجاب حکومت کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ اور فوری اقدامات سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی مؤثر انداز میں جاری ہے۔