مین سٹریم میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کا جلسہ روکنے والے یا رکوانے والے اتنی عقل نہیں رکھتے کہ جتنے افراد اس جلسے میں موجود ہیں وہ بذات خود اپنے موبائل فون کے ذریعے ایک چینل بن چکے ہیں ۔ اتنا بڑا جلسہ تھا ۔جے یو آئی فے کی اہمیت برقرار ہے پارلمینٹ میں ایم کیو ایم کیطرح ۔ کیا فرق پڑتا اگر ٹی ��ی چینلز اس جلسے کی کچھ کوریج کر لیتے ۔
الجبرا کا بانی محمد بن موسیٰ الخوارزمی مدرسے سے پڑھا تھا ۔ جدید طب کے بانی بو علی سینا مدرسے سے پڑھا تھا اور حافظ قرآن تھے ۔جدید کیمیا کے بانی جابر حیان مدرسے سے پڑھا تھا
پاکستان کے مدارس دنیا کے ٹاپ مدارس میں شامل ہیں
پوری دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ اور علماء پاکستان میں ہیں ۔
یعنی مدارس تو اپنے کام میں دنیا میں ٹاپ پر ہیں ۔
یہ بتائیں آپ کی کتنی یونیورسٹیز اور اسکلز سینٹرز دنیا میں کسی کھاتے میں آتے ہیں ؟ ۔ ہماری کوئی ایک یونیورسٹی بھی کسی قطار میں آتی ہے ؟ ۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا مہنگائی بدامنی اور خلاف شریعت قانون سازی کیخلاف 22 مئی بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے پیغام
آج ۲۲ مئی کو قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کہ جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنان اور پورے پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ مہنگائی ، بد امنی اورخلاف شریعت قانون سازی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت پر واضح کریں کہ آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
تیل کی قیمتوں سے تمام اشیاء خردونوش بسوں ٹرینوں اور ٹیکسی کرایوں میں اضافہ سے خاص طور پر غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
غربت زدہ عوام نہ اپنے بیمار بچوں کو علاج کرا سکتے ہیں اور نہ انہیں تعلیم دلا سکتے ہیں وہ روز مرہ کے کھانے پینے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہی�� اور اس خد ساختہ تیل کے مہنگائی کے خلاف جسے تمام اشیأ استعمال کی جیزوں کی قیمتوں میں اضافہ پوری قوم آج سڑکوں پر آکر نا اہل حکمرانوں کے خلاف شدید رد عمل دے، مولانا عبدالغفور حیدری
#MaulanaAbdulGhafoorHaideri #juipakistan
جب تک،نامعلوم،کے پردے میں،معلوم، چہرے چھپے رہیں گے۔تب تک منبر،محراب، اور حجرہ خون آلود رہیں گے۔اور ہم مرتے رہینگے۔
شیخ ادریس رح کے تعزیت کے موقع پر اظہار خیال۔
امارت اسلامی افغانستان کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
وزیر دفاع ملا یعقوب ،وزیر داخلہ مولانا سراج الدین حقانی ، وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی ، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
امارت اسلامی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے شیخ ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
شیخ ادریس شہید کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں ۔
شیخ ادریس کی شہادت کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں ۔
امارت اسلامی افغانستان شیخ ادریس کے شہادت کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
پاکستانی عوام کی طرح افغانستان کے عوام شیخ ادریس کی شہادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
جمعیت علماء اسلام اور علماء طلباء کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ
شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف کل بروز بدھ اور بروز جمعہ بھر پور پرامن مظاہرے ہونگے ۔ترجمان جے یو آئی
صوبائی اور ضلعی تنظیمیں چاروں صوبائی ہیڈ کواٹرز اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں ۔اسلم غوری
مولانا ادریس کی شہادت ناقابل تلافی نقص��ن ہے ۔اسلم غوری
اکابر علماء کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے ��ھک گئے ، ریاست کب تک امتحان لے گی ۔اسلم غوری
وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں ۔اسلم غوری
مولانا ادریس شہید نے ریاست کے دفاع میں قربان ہوئے ۔ اسلم غوری
عوام مظاہروں میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔اسلم غوری
حکومت ناکام ،عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت پر امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام
نہایت افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ پشاور اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ کے استاد حدیث شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب کو شہید کر دیا گیا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
امارت اسلامیہ افغانستان اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور علماء کرام کی شہادت کو اسلام اور اہلِ علم کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیتی ہے۔
مرحوم ایک جید عالم دین اور ہزاروں علماء کے استاد تھے۔ ان کی شہادت پورے علمی حلقے، علماء کرام اور عالمِ اسلام کے لیے ایک بہت بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم شیخ صاحب کو جنت الفردوس عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب کرے، اور علماء کرام کے دشمنوں کو دنیا و آخرت میں ذلت و رسوائی سے دوچار کرے۔
امارت اسلامیہ افغانستان
18/11/1447ھ
15/2/1405ھ ش ـ 2026/5/5 م
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کی المناک شہادت کی خبر دل کو چیر نے والی ہے۔
یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ،ملک،عالم اسلام او اہل علم کےلئے رنج وغم کا باعث ہے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
نیشنل اکنامک پلان کی ضرورت ہے ۔تاکہ مستقبل میں عوام مطمئن ہو کہ یہ میری ملکیت ہے اور اس کا منافع میرا ہے ۔
سب مل کر ایجنڈا طے کریں اور پھر اس پر بات کی جائے ۔
بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔
بدامنی کے پیچھے عوامل کو تلاش کیا جائے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ