ہم اہلِ صفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
اور راج کرے گی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
پاکستان میں کسی بھی سیاسی ڈکٹیٹر کی لڑائی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ فوج میرے ساتھ ہو۔
نہ کوئی اصول، نہ کوئی نظریہ، نہ جمہوریت کی لڑائی نہ قانون اور آئین کی بالادستی۔ سب فراڈ ہے۔ انہیں جمہوریت اچھی لگتی ہے تو پہلے اپنی پارٹیوں میں جمہوریت لائیں۔
لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کے ساتھ اُلجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میری جانب سے معافی اور وضاحت کی ویڈیو۔۔۔ لیکن ویڈیو سُنے بغیر کوئی رائے قائم کیجئے گا۔
فوجی مداخلت ہمارے حق میں ہو تو سیم پیج، ہمارے خلاف ہو تو آئین سے غداری۔ عدلیہ ہمارے حق میں فیصلے دے تو انصاف کا بول بالا، ہمارے خلاف فیصلہ دے تو غلام اور بکاؤ۔ یونیفارم میں سیاسی اختلاف پر کوئی ہمارے ساتھ برا سلوک کرے تو حلف کی خلاف ورزی، کسی دوسرے کا ساتھ کرے تو جائز۔ کوئی ہمارے ساتھ ناانصافی کرے تو گالم گلوچ ہمارا حق اور کسی دوسرے کے ساتھ کرے تو جائز تنقید پر بھی تحمل اور برداشت کا درس۔ بدقسمتی سے ہمارا کوئی نظریہ ہے نہ اصول۔ ہم صرف اپنے مفاد یا اختلاف کی بنیاد پر رائے قائم کرتے ہیں اور یاد رکھیں جو قومیں نظریات یا اصولوں کی بجائے شخصیات یا مفادات کے پیچھے چلتی ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاتیں۔
@iqrarulhassan اقرار بھائی! آپ قابل احترام ہے آپکی پارٹی کی مغرض وجود میں آنے سے پی۔ٹی۔آئی والوں کو خصوصاً اور دوسرے پارٹیوں کو عموماً بہت بڑا دھچکا لگا کیونکہ آپ عام آدمی ہو اور عوام کی بات کرتے ہو، یہ لوگ شخصیت پرستی میں اپنا ثانی نہیں رکھے، اللہ ہمارے قوم پہ رحم فرمائے ، آمین
سیّد مزمّل شاہ کی گفتگو میں ایک خاص بات جسکا انھیں خود بھی انداز نہ ہو اور وہ ہے گفتگو اور دلائل میں آبشار جیسی مستقل روانی ۔ انھیں لفظوں اور جملوں کے ربط کیلئےسوچنے کی ایک سیکنڈ کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔
گفتگو میں یہ ملکہ بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتا ہے
اب پتہ چلا ایئرپورٹس پر عوام کو کیوں زلیل کیا جارہا ہے ایک سال سے ؟ یہ FIA اہلکار جو اقرار الحسن کو کہتا ہے کہ "اپکا حال جواد احمد والا ہوگا" یہ وہ یوتھیے ہیں جو جان بوجھ کر عوام کو زلیل کرتے ہیں تاکہ عوام اس حکومت کے خلاف کھڑی ہو یہ حکومت بدنام ہو۔ ایک تو کھلا پیسہ بنا رہے دوسرا عوام کو حکومت کے خلاف کر رہے دونوں کام بڑی صفائی سے یہ کر رہے اور محسن نقوی صاحب سوچتے ہیں ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں؟ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب اور محسن نقوی صاحب فوری اس بات کا نوٹس لیں
@CMShehbaz@MohsinnaqviC42
مکمل ویڈیو:
آپ کو آپ کی فیملی کے سامنے سیاسی اختلاف کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر تضحیک اور تذلیل کا نشانہ بنائے تو آپ کیا کریں گے؟؟ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی، ایف آئی اے کے اس افسر کی بدتہذیبی کا دفاع کر رہی ہے جس کے ہر کارکن، ہر یوٹیوبر اور اُن کی فیملیز کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی پر ہم نے ہمیشہ مذمت کی۔ خان صاحب کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔۔۔ کوئی دوسرا ادارہ یونیفارم میں سیاست کرے تو بجا طور پر قابل مذمت لیکن اقرارالحسن کے خلاف یونیفارم میں کوئی کچھ بھی کہے اُس کا دفاع؟؟
مظلوم عوام پہلے اُسے جوتے مارے جس نے سیاست کے پچیس سال، مشرف کو ووٹ دینے سے لے کر باجوہ کے تلوے چاٹنے تک، اس نظام کو مضبوط کیا۔ زندگی میں ایک بار بھی اس نظام کو سپورٹ کرنے والے ہر حرامخور پر اللہ کی لعنت اور بار بار اس نظام کو سپورٹ کرنے والے ہر بے غیرت پر بار بار لعنت۔
پی ٹی آئی کے دوست ذرا دل تھام کر دیکھیں کہ اسلام آباد میں عالمی لیڈرز اور انٹرنیشنل میڈیا کی چکا چوند میں کسی کو عمران خان یاد بھی نہیں۔ جھوٹے نعروں، جعلی دعوؤں اور غلط فیصلوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔ فائدے میں اگر کوئی رہا ہے تو وہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز ہیں۔ کل عمران خان کو بیچ رہے تھے، پھر جنگ بیچتے رہے، آج مذاکرات بیچ رہے ہیں۔
میں واللہ حیران ہوتی ہوں پاکستانیوں کی کم عقلی دیکھ کر۔ عمران ریاض کی ویڈیوز ایک ملین لوگ کیسے دیکھتے ہیں؟
خدارا، اس جہالت سے باہر نکلو پاکستانیوں۔ امریکہ نے پاکستان سے کبھی اڈے مانگے ہی نہیں۔ وہ ایک امریکی صحافی نے عمران خان سے ایک ہائپوتھٹیکل سوال پوچھا تھا، جس کے جواب میں عمران خان نے "Absolutely not" کہا۔
عمران خان کی حکومت کو ہٹائے ہوئے چار سال ہو گئے، تو ان چار سالوں میں امریکہ نے کتنے پاکستانی اڈے لیے؟
امریکہ کو پاکستان میں اڈے چاہیے ہی نہیں۔ کس چیز کے لیے؟ ایران پر حملے کے لیے بھی امریکہ کو اڈے نہیں چاہئیں۔ امریکہ کے اڈے سمندروں پر تیرتے ہیں، اور اسرائیل، اردن اور قطر کے زمینی اڈے کافی ہیں۔
یہ جو عمران ریاض کر رہا ہے نا، اسے انگریزی میں confirmation bias کہتے ہیں، مطلب یہ آپ کو وہی بتا رہا ہے جو آپ سننا چاہتے ہیں۔ اکثر لوگ ویوز کے لیے یہی حکمتِ عملی اپناتے ہیں۔
میں شاید یہاں اکیلی ہوں جو کڑوا سچ بولتی ہوں۔