جو وفاقی آئینی عدالت میں آپ نے جج لگائے ان سے توقع کی جاسکتی کہ وہ انصاف دینگے؟ جو اپنے سابق وزیراعظم کی ملاقات نہیں کرواسکتے اس کا علاج نہیں کروا سکتے جو اخبار فراہم نہیں کرسکتا اسے کتابیں تک فراہم نہیں کرواسکتا انٹرنیشنل عدالت بنانے سے عالمی دنیا کا عدلیہ پر اعتماد بحال نہیں ہوگا۔
عمران خان کی ایک بہن علیمہ خان پر جھوٹے کیس میں عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے میڈیا پر خبریں چلائی جارہی ہیں کہ ان کو سزا سنا دی جائے گی۔ دوسری بہن نورین نیازی نے گھر بیٹھے ایک بات کی جو کسی میڈیا پر چلی ہی نہیں اس کے خلاف کیس بنا دیا اب تیسری بہن کے خلاف کیس بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری
@KhalidYChaudry
#LetTheWorldSeeImranKhan
یہ وہی حکومت ہے جو پٹرول سستا کرنے ائی تھی
یہ وہی حکومت ہے جو نعرے لگایا کرتی تھی کہ
’’پٹرول مہنگا وزیراعظم چور‘‘
یہ وہی حکومت ہے جو عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرتی تھی
آج اسٹیبلشمنٹ کے تجربہ کاروں کا یہ تحفہ عوام کو مبارک ہو
”5 اگست کو عمران خان کو جیل میں قید ہوئے 3 سال مکمل ہو جائیں گے، قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی صحت کی موجودہ صورتحال سے بھی کوئی آگاہ نہیں۔ ملکی میڈیا کو مکمل طور خاموش کروا لیا گیا مگر سوشل میڈیا کا کیا کریں گے؟ یورپی یونین کی انسنانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنے والی رپورٹ کا کیا کریں گے؟ اب یہ نظام پہاڑ کی اس چوٹی پر کھڑا ہے جہاں سے آگے اب اس کا مقدر زوال ہے۔ حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکی، وزیر خزانہ کو عوام کی رتی برابر فکر نہیں۔“ پارس جہانزیب
@Parasjahanzaib1
#خان_قید_نہیں_یرغمال_ہے
اب تقریباً 1,100 دن ہو چکے ہیں جب سے میرے والد، عمران خان، قید ہیں، اور مارچ سے میرے بھائی اور میں نے ان کی آواز تک نہیں سنی۔ کئی ماہ سے ہمیں ان سے رابطے سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہمیں اس بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں کہ انہیں طبی سہولیات تک کس حد تک رسائی حاصل ہے، جبکہ ان کی بینائی مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، اور چونکہ خاندان یا وکلا میں سے کسی کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں، ہمیں کسی ذریعے سے بھی کوئی معلومات یا تسلی نہیں مل رہی۔
حال ہی میں مجھے ان کی بہت زیادہ یاد آ رہی ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان سے عام سی باتیں کر سکوں—اپنی کرکٹ کے بارے میں، ان کتابوں کے بارے میں جو میں پڑھ رہا ہوں، اور یہ کہ کون سی نئی فلمیں اچھی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب رہنما کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن میں اپنے والد کو پہلے سے کہیں زیادہ یاد کر رہا ہوں۔
لیکن یہ صرف ایک بیٹے کی اپنے والد کے لیے پکار نہیں ہے۔ یہ پاکستان اور اس کے مستقبل کا معاملہ بھی ہے۔ ایک دھاندلی زدہ آمرانہ نظام مسلسل سیاسی مخالفین کو کچل رہا ہے، جمہوری اداروں کو کمزور کر رہا ہے، اور کروڑوں پاکستانیوں کو اپنے رہنماؤں کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے کے حق سے محروم کر رہا ہے، جبکہ اپنے نظریات اور عقائد کے لیے آواز اٹھانے والوں کو مسلسل خوف و ہراس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میں ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس صورتحال سے نظریں نہ چرائے۔ ناانصافی کے سامنے خاموشی اختیار کرنا صرف اسے مزید تقویت دیتا ہے۔ قاسم خان
"میرے والد، عمران خان کو قید ہوئے اب تقریباً 1,100 دن ہو چکے ہیں، اور مارچ کے بعد سے میں نے اور میرے بھائی نے ان کی آواز نہیں سنی۔ مہینوں سے ہمیں ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی نظرمسلسل کمزور ہو رہی ہے، اور ہم ان کی طبی دیکھ بھال تک رسائی کے حوالے سے مکمل اندھیرے میں ہیں۔ انہیں فوری طور پر طبی توجہ کی ضرورت ہے، اور کسی خاندانی یا قانونی رسائی کے بغیر، ہمیں ان کی خیر خیریت کی کوئی ثانوی معلومات یا تسلی تک نہیں ملتی، والد کی پہلے سے کہیں زیادہ یاد آرہی ہے"۔قاسم خان
@Kasim_Khan_1999
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر یاد رکھیے گا: حکومت نواز شریف صاحب کی جماعت کی ہے اور وزیر اعظم جناب شہباز شریف صاحب ہیں۔ اور پیپلز پارٹی/ ایم کیو ایم وغیرہ اتحادی ہیں حکومت کے۔ رائے ثاقب وزیر کھرل
@iRaiSaqib
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan
کشمیریوں کو چاہیے کہ نون لیگ کو ووٹ دیں، تاکہ پچھلے تین سالوں میں نون لیگ نے پاکستان کا جو حشر کیا ہے، وہ کشمیر کا بھی کر دیں۔ خالد منیر
#pakistan@Khalid_Munir
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
ہم 3 عورتیں کھڑی ہیں، جتنے کیسز بنانے ہیں، بنا دو، کیا کر لو گے؟ زیادہ سے زیادہ مار دو گے، ہم نہیں ڈرتے۔ ہم شہادت قبول کر لیں گے، لیکن اپنے بھائی اور اپنے مُلک کے لیے کھڑے رہیں گے۔ علیمہ خان
#pakistan@Aleema_KhanPK
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
ایمان مزاری کے خلاف ریاستی ظلم کو جسٹیفائی کرنے والے ٹاؤٹس، بھارتی نوجوانوں کے لیے بے شرمی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ عمران ریاض خان
#pakistan@ImranRiazKhan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
”اس وقت پاکستان کا قرضہ اس کی جی ڈی پی کا 70 فیصد ہو چکا ہے۔ سالانہ مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہونے سے ملک میں ٹرانسپورٹ/ ترسیلاتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حکمران فرضی اعدادوشمار دیکھنے کی بجائے ذرا عوام کے پاس جا کر ان کی حالت تو پوچھیں۔ بجلی کے بلوں سے ستائے غریب عوام اپنے بچوں کیلئے ایئرکولر تک چلانے سے قاصر ہیں۔“ پارس جہانزیب
@Parasjahanzaib1
#نااہل_حکمران_عوام_پریشان
عمران خان نے تمہیں کچرے کے ڈھیر سے اٹھایا اور اس ایوان میں بٹھا کر عزت دی، پھر عمران خان کو بھولو نہیں! تین ماہ ہو گئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا؛ ورکر کو بھی خراب کر رہے ہو اور عوام کو بھی تکلیف دے رہے ہو۔ پھر منصب چھوڑ دو... استعفیٰ دو... سائیڈ پر ہو جاؤ اور دوسرے کو موقع دو! شاہ ابو تراب کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب
ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan #ImranKhan
ادارے پہرے داری کرنے پر مامور ہیں -قانون کی نہیں، ظلم کے پیروں کاروں کی
پر یاد رہے “کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں”
#AsimLaw#خان_قید_نہیں_یرغمال_ہے
”عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں ناحق قید ہوئے 1081 دن ہو چکے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود اس منگل بھی عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔
9 ماہ سے عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ عاصم منیر نے ایک کرنل کو اڈیالہ جیل پر لگا رکھا ہے کہ وہ ان سختیوں سے پوری کوشش کر رہا ہے کہ عمران خان کا حوصلہ ٹوٹ جائے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں۔“ قاسم خان سوری
#خان_قید_نہیں_یرغمال_ہے
“اس موومنٹ کو پی ٹی آئی لیڈ کرے گی، ہم ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں ان پر پریشر ڈالیں، یہ بے شرم لوگ ہیں، مجرم ہیں۔ چُن چُن کر ان ججوں کو بٹھایا جنہوں نے عمران خان کو سزائیں دیں۔ عدت جیسے شرمناک کیس میں جنہوں نے سزا سنائی۔ یہ کیس عالمی سطح تک تنقید کا نشانہ بنا، ایسے لوگ جج بنے ہوئے ہیں۔”
- @Aleema_KhanPK
#StreetMovement
#ReleaseImranKhan
او ظالمو ۔۔ بنا دو قائد کو وزیر اعظم۔۔ کشمیر کا بنا دو۔۔ گھر کا بنا دو ۔۔۔ کہیں تو بنا دو، ثمینہ پاشا
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan@pasha_samina
جو عورت اپنی عزت خطرے میں ہونے کا دعویٰ کرتی تھی وہ دس ماہ گزرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئی اور اب جیل ٹرائل کی درخواست دی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے نہ رکھ سکیں
فلک جاوید خان
فلک جاوید خان کی آج ضلع کچہری میں پیشی کے دوران پولیس نے صحافیوں کو سوال کرنے سے روک دیا جب میں نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے صنم جاوید کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا تو ایک اہلکار میرے موبائل پر جھپٹا اور کہا کہ آپ کو سوال پوچھنے کا حق نہیں جس پہ میں نے حضور کو بتایا کہ سر ہمیں سوال پوچھنے کا پورا پورا حق ہے آپ کو روکنے کا حق نہیں تو اس کے بعد پولیس کی بدسلوکی شروع ہو گئی
فلک جاوید نے دعویٰ کیا کہ صنم جاوید کی جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہوئی لیکن انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جس پر عالیہ حمزہ ملک فلک جاوید اور دیگر خواتین نے احتجاج کیا اور بعد ازاں صنم جاوید کو اسپتال منتقل کیا گیا
فلک جاوید نے الزام عائد کیا کہ یہ تمام کارروائی مریم نواز کے احکامات پر کی جا رہی ہے
“کہتے ہیں سٹریٹ موومنٹ کے لیے خرچہ کہاں سے آیا؟ گاڑی کا پٹرول اپنا تھا، دو سپیکر اوپر لگا لیے، یہ خرچہ ہوا۔ کسی نے بندوبست نہیں کیا۔ لوگ خود سن کر نکلے لوگوں کا عمران خان سے پیار ہی بہت ہے، اتنی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر ہمیں بہت حوصلہ ملا۔ چترال میں ہم نے دو جگہ رکنا تھا، دو کی بجائے 9 جگہ رکنا پڑا، لوگ سڑکوں پر نکل آتے تھے لوگ بہت پرجوش تھے، نکلنے کے لیے تیار تھا۔”
- @Aleema_KhanPK
#ReleaseImranKhan
#StreetMovement
عمران خان کو سزا سنانے والا جج بھی ہائیکورٹ کا جسٹس بن گیا۔ عمران خان کے خلاف کیس لڑنے والا وکیل بھی ہائیکورٹ کا جسٹس بن گیا۔ عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کو سیکیورٹی تھریٹ کہنے والا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس بن گیا۔ ایسا جسٹس کبھی دیکھا نہ سنا۔ سحرش مان
#pakistan @SMunirMaan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں