میرا ذاتی نظریہ یہی ہے
محبت نہیں کرنی چائیے
خامخواہ کسی کے متعلق سوچنا
خواہ وہ تمہیں جانتا ہی نہ ہو
بھلا کس فارمولے سے ثابت ہوتا
جسے تم چاہو
وہ بھی تمہیں چاہے
یہ سب من گڑھت قصے ہیں
اگر جان بوجھ کر خبطی بننا ہے تو بسم اللہ
کیے جاؤ محبت ہماری رائے تو یہی ہے کہ صبر کرلو
#نمود_عشق
حق باہو کا حروفِ تہجی کا قاعدہ ہے: الف سے اللہ، ب سے بسم اللہ، ت سے تسبیح، ث سے ثابت قدمی ایمان، ش سے شریعت، ع سے عشقِ مصطفےٰ (ﷺ)، ک سے کلمہ، م سے مرشد اور ی سے یار یگانا- یعنی جو حق باہو کا قاعدہ پڑھتا ہےوہ اللہ سے جڑ جاتا ہے-
خطاب: میلادِ مصطفےﷺ و حق باھو کانفرنس، رحیم یارخان 3فروری 2023ء
#SultanBahoo
#SultanulArifeen
میں تلاش میں ہوں،
ایک وجہ کی تلاش میں،
میں وجہ جاننا چاہتی ہوں
زندگی جینے کی وجہ ،،،،،
خواب دیکھنے کی وجہ،،،،
پر امید ہونے کی وجہ،،،،،،
ہنسنے کی وجہ،،،،،
رونے کی وجہ،،،،،
اور جانے ایسے ہی کتنی وجوہات کی تلاش میں ہوں،،،،
میں زندہ ہوں،،،
سانس لے رہی ہوں،،،،
لیکن میں ہر روز مرتی ہوں،،،
ہر روز میرے دل کی زمین پر اگنے والا خوشی کا ننھا سا پودا
حالات کی تپش برداشت نہ کرتے ہوئے مرجھا جاتا ہے،،،
اور یہ عمل روز جاری رہتا ہے،،،
مجھے اپنا وجود ایک بوجھ معلوم ہوتا ہے
وہ بوجھ جسے اٹھانے کے لئے کوئی تیار نہیں
اور کوئی مجھے خود بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر اپنا بوجھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا،،،،،
میں ایک بے زار دل ، ایک تھکی ہوئی روح اس مفلوج جسم میں لئے وقت کو دھکیل رہی ہوں،،،،
یا شاید وقت مجھے دھکیل رہا ہے،،،
منزل سے ناآشنا، راستے اور اسکی دشواریوں سے بے خبر
بے سمت چلئ جا رہی ہوں،،،،،
زندگی جئیے جا رہی ہوں!!!!!🥀