پاک وطن کی پاک سرزمین پر ناپاک ��گاہ ڈالنے والوں کو جواب دینے اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا نے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے پاک فضائیہ کے شاہین، ماؤں کے شیر جوان بیٹے، دھرتی ماں کے بیٹے اپنے ہاتھوں سے اپنی موت کے پروانوں پر دستخط کر رہے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
معزز ممبرانِ بار!
اسلام آباد بارایسوسی ایشن کےآمدہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کےامیدوار کی حیثیت سے آپ سےووٹ اور سپورٹ کی درخواست ہے۔
آئیے اپنی بارکوایک خوبصورت،باوقاراورمضبوط باربنانے کے سفر میں میرا ساتھ دیجئے۔
شکریہ۔
#Elections#IslamabadHighCourt
ذیل میں ہماری ٹیم نے قانون کے میگزین کا دوسرا شمارہ شائع کیا ہےاس میگزین میں ہم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاصے آسان اردو زبان میں پیش کرتے ہیں تاکہ وکلاء کے ساتھ عام آدمی کو بھی قانون سے آگاہی مل سکےذیل لنک سے اسے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اپنا فیڈ بیک ضرور دیجیے
https://t.co/qfahHU8kXt
Participated in a Consultative Session on comparative analysis of Different Local Government Laws in Pakistan.
The session titled “Citizens’ Engagement in Local Government” was arranged by #TDEA & #FAFEN.
#Democracy#Elections
#IndependenceDay celebrations at Islamabad High Court. Hon’able J. Mian Gul Hassan Aurangzaib, J. Tariq Mehmood Jahangiri & J. Arbab M Tahir along with bar representatives and lawyers participated.
#14August2023
@ammarmasood3@ShanilaSikandar رب کریم انور مسعود صاحب کو صحت و عافیت والی لمبی عمر سے نوازے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے مزاحیہ شاعری کا تعارف و حوالہ انور صاحب ہی ہیں۔ اور ان کا بچوں ، بوڑھوں اور مردوخواتین میں یکساں مقبولیت، محبت، احترام و عقیدت پایا جاتا ہے۔
میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔
*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔
*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔
*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،
*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔
*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔
*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔
*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔
*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم ��کھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔
*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔
*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔
*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔
*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔
*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔
*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔
*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کہ بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔
*پھر آسمان کی طرف چہرہ مبارک اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔
*نوٹ*: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت ﷺ کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی ﷺ کے ساتھ اکٹھا کرے، آمین۔ ثم آمین