ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کل صبح 8 بجے رات 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ 12 گھنٹے کی عارضی بندش کورنگی سیکٹر 21، 28، 29، B-36، G-36 اور A-37، ہاشم گوٹھ، مانسہرہ کالونی، اللہ باد گوٹھ اور انکے اطراف کے علاقوں میں کی جائے گی۔ گیس کی بندش 12.5 کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو جوڑنے کیلئے کی جارہی ہے۔
#TOKAlert #Gas #SSGC #Karachi
کراچی میں کل 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث میٹرک کا ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔ وزیربورڈ و جامعات کے مطابق ملتوی پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
#TOKAlert#Karachi#MatricExam#28May#YomeTakbeer
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29دنوں پر مشتمل ہوا تو ذوالحجہ 1445ہجری کا آغاز 8جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحی 17جون بروز پیر کو منائی جائے گی اوراگر ذی القعدہ کا مہینہ 30دنوں کا ہوا توماہ ذوالحجہ 1445ہجری کا آغاز 9جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحی 18جون بروز منگل کو ہوگی۔
ایمرٹس ایئرلائن نے شدید بارشوں اور موسمی حالات کے باعث 18 اپریل تک آپریشن معطل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کوایئر پورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی بکنگ کے حوالے سے فضائی کمپنی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
#TOKAlert#DubaiRain
1981 میں تیار کیا گیا
عیدالفطر کا شیڈیول جو آج سے 43 سال پہلے بتا دیا گیا تھا کہ 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو عیدالفطر ہوگی ۔۔
پھر یہ رؤیت ہلال کمیٹی کس لیے۔۔ ؟