#BinanceTurns7: Join Our Community Celebrations to Share $7,000 in BNB Rewards, Digital Badges & Exclusive Binance Merch! | Sign up as a Binance user to get 100 USD worth of trading fee rebates now!
https://t.co/VbpI1HrzA1
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے نمائندگان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے متعلق ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی وضاحت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے نمائندگان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا بیان بے بُنیاد، حقائ�� کے بر عکس اور منافی ہے۔
اڈیالہ جیل میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے نہ کوئی ایسی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کسی ایسی ملاقات کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے۔
��مران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں الگ الگ جگہ پر رکھا گیا ہے ، جس کا درمیانی فاصلہ پانچ سو میٹر سے زائد ہے۔ عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی کی بھی اڈیالہ جیل میں نہ کبھی کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی اور وکلاء کے علاؤہ کسی کی بھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔
اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے تین سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کے کنٹرول روم میں ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے۔