گذشتہ رات صوابی میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران ٹوپی کے مقام پر جب وزیراعلی کے سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک افراد سے پستول برآمد کی تو فورا انکا ایک گارڈ وزیراعلی کے پاس آیا کہ گاڑی سے نیچے اُتریں۔
پھر وزیراعلی کا دوسرا گارڈ آیا اورسہیل آفریدی کو گاڑی کے اندر بیٹھنے کا کہا لیکن وزیراعلی گاڑی پر کھڑے رہے۔ جب نیچے سے لوگوں نے آوازیں دی کہ گاڑی میں بیٹھیں تو سہیل آفریدی نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرکے کہا یہ سینہ حاضر ہے۔