بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ کامیاب آپریشن ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک قومی عزم برقرار رہے گا۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
آزاد کشمیر کے علاقے ٹائیں ڈلکوٹ میں صدر آئی پی پی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ ایسے واقعات سیاسی عمل کو متاثر کرنے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سابق مشیر سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے اور ایک سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر دلی دُکھ ہے۔سیاست میں تشدد، دھونس اور انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اس مشکل گھڑی میں شہید سیکیورٹی گارڈ اور تمام زخمیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پوپھٹتی ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند! یہ سب کچھ اُس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل۔
﴿سورۃ الانعام، ۹۶﴾
#JummahMubarak
بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ کامیاب آپریشن کر کےسکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔ پاک افواج ملک دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے اورسیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔انشاءاللہ عوام اور سکیورٹی ادارے مل کر بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں، ڈھلکوٹ کے مقام پر فائرنگ کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔اس افسوسناک واقع میں جانی نقصان پر شدید دکھ ہے۔جانبحق ساتھی کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں ۔استحکام پاکستان پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہے۔ امید ہے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابی پر داد شجاعت پیش کی،اور کہا کہ فورسز نے خوارج کے خلاف کاروائیاں کیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
#abdulaleemkhan#federalminister#pakistan#pakarmy
آزاد کشمیر انتخابات 2026!!استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی کامیابی
مرکزی مسلم لیگ کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں مہاجر نشستوں پر استحکام پاکستان پارٹی کی حمائیت کا اعلان
#IPPAJK#IstehkamePakistanParty#AbduAleemKhan
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے اپنے قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے قوم کے نام تفصیلی ویڈیو پیغام
#IPPAJK#SardarTanveerIllyas
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء قمر الزمان کائرہ کی صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات
#IstehkamePakistanParty#AbdulAleemKhan
گلگت بلتستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جس سے تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ ہم ان شاءاللہ اس کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار میسر ہو اور خطے میں خوشحالی ہو ۔
#IPPGB#GilGitBaltistan#AbdulAleemKhan#IstehkamEPakistanParty