رَنگ و رَس کی ہَوس، اور بَس
مسئلہ دسترس، اور بَس
یوں بُنی ہیں رگیں جِسم کی
ایک نَس, ٹَس سے مَس، اور بَس
اُس مُصوِّر کا ہر شاہکار
ساٹھ پینسٹھ بَرس، اور بَس
سب تماشائے کُن ختم شُد
کہہ دیا اس نے بَس، اور بَس
عمار اقبال
اِک عُمر تو ہم نے بھی ، بھرپُور گُزاری ہے
دو چار مُخالِف تھے ، دو تین طبیعت کے
تم بھی تو میاں فاضل، اپنی ہی طرح کے ہو
دِیں دار زمانے کے، بے دِین طبیعت کے!!!
اس واسطے عدو کو گوارا نہیں تھا میں
مارا گیا تھا جنگ میں ہارا نہیں تھا میں
پہلو میں ہو جو دل تو ذرا پوچھ کر بتا
کل تک تمہاری آنکھ کا تارا نہیں تھا میں
#نصیر_بلوچ
ایسے رقص کرو کہ جیسے تمھیں کوئی دیکھتا نہ ہو، یُوں گنگناؤ کہ جیسے تمھیں کوئی سنتا نہ ہو، اور محبت ایسے کرو جیسے تمھارا دل کبھی کسی نے توڑا ہی نہ ہو ۔❤۔
جو حاصل نہیں وہی حاصل ہوکیا
تم سمجھے تم اتنے،قابل ہوکیا؟
جو تجھ پہ مرے وہ مرتی رہے،
جو دھیان نہ دے وہیں مائل ہوکیا؟
وہ جرم جس پہ دیتے ہو درس،
چھپ کے اسی میں شامل ہوکیا؟
تم موج بنو اور مستی بنو
میں کنارہ رہوں توتم ساحل ہو کیا؟
وہ جو تیرے لئے جیا کرتی تھی
تم اس لڑکی کے قاتل ہوکیا؟
مُمکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِ مُنافقت
دُنیا تیرے مزاج کا بَندہ نہیں ہوں میں
دَرپیش صبح و شام یہی کَشمکش ہے اب
اُس کا بَنوں میں کیسے کہ اپنا نہیں ہوں میں
مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
جِتنا بُرا سمجھتے ہو اُتنا نہیں ہوں میں!!!
امجد اسلام امجدؔ
مفلس جو اگر تَن کی قبا بیچ رہا ہے
واعظ بھی تو مِنبر پہ دُعا بیچ رہا ہے
دونوں کو ہے درپیش سوال اپنے شِکَم کا
ایک اپنی خودی ، ایک خدا بیچ رہا ہے!!!
حبیب جالب