سہہ تو سکتا ہوں مگر چیختا اس واسطے ہوں
ہنس کے سہنا ترے آزار کی حق تلفی ہے
رو تو لوں تیرے گلے لگ کے اے دوست مگر
میں سمجھتا ہوں یہ دیوار کی حق تلفی ہے
عبد الوہاب عبدل
وہ زمانہ نظر نہیں آتا
کچھ ٹھکانا نظر نہیں آتا
جان جاتی دکھائی دیتی ہے
ان کا آنا نظر نہیں آتا
عشق در پردہ پھونکتا ہے آگ
یہ جلانا نظر نہیں آتا
اک زمانہ مری نظر میں رہا
اک زمانہ نظر نہیں آتا
دل نے اس بزم میں بٹھا تو دیا
اٹھ کے جانا نظر نہیں آتا
لے چلو مجھ کو راہروان عدم
یاں ٹھکانا نظر نہیں آتا
رہیے مشتاق جلوۂ دیدار
��م نے مانا نظر نہیں آتا
دل پہ بیٹھا کہاں سے تیر نگاہ
یہ نشانہ نظر نہیں آتا
تم ملاؤ گے خاک میں ہم کو
دل ملانا نظر نہیں آتا
آپ ہی دیکھتے ہیں ہم کو تو
دل کا آنا نظر نہیں آتا
دل پر آرزو لٹا اے داغؔ
وہ خزانہ نظر نہیں آتا
داغ دہلوی
ایک بزرگ کا تپتی دھوپ میں معمولی چیزیں بیچ کر رزقِ حلال کمانا قابلِ عزت تو ہے، لیکن اس عمر میں ان کی یہ بے بسی ہمارے نظام پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یہ غربت نہیں، ناانصافی ہے!
جہاں طاقتور کے خزانے بھرتے جائیں اور غریب روٹی کو ترسے، وہ معاشرے تباہ ہو جایا کرتے ہیں۔ باہر کے ملکوں میں جو تحفظ انسان کو ملتا ہے، کاش وہ ہمارے ملک میں بھی عام آدمی کو میسر ہو۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں مخلص و رحم دل قیادت عطا فرمائے۔ آمین
وہ حیران تھا کہ پٹرول پمپ کا ملازم ابھی تک اس کی طرف کیوں نہیں آیا، لیکن جب اس کی نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ وہ ایک بے سہارا کتے کے پنجے سے نہایت نرمی سے کانٹا نکال رہا تھا۔
درختوں کو ہماری ہے نہیں معلوم تاہم ہم انسانوں کو درختوں کی اشد ضرورت ہے
شجر کاری میں جتنا ممکن ہو اس سے بڑھ کے شامل رہیں
جزاک اللہ خیر کثیرا آمین ثم آمین
جب اسپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہو جاتے ہیں
اور اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں
"یہ تو کھیل ہے"
اور جب ڈنمارک میں ہزاروں افراد سینکڑوں ڈالفن کو قتل کر دیتے ہیں
(یہاں تک کہ سمندر سرخ ہو جاتا ہے)
یہ کہتے ہیں
"یہ تو ایک تہوار ہے"
اور جب یہودیوں کا ای�� گروہ ہزار مرغیوں کو پتھر پر مار دیتے ہیں ان کے مطابق اس طرح ان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں
وہ کہتے ہیں
"یہ ہمارا عقیدہ اور مذہب"
اور جب عیسائی نئے سال کے دن بھارتی پرندوں کو ذبح کرتے ہیں اور اس کو اپنا مقبول کھانا کہتے ہیں
لیکن جب مسلمان اللہ کی خاطر کسی جانور کو قربان کر کے اتنا احتیاط برتے کہ چھری تیز ہو جانور کو چارہ اور پانی ڈال کے اور پھر یہ خیال رکھ کے کہ سامنے کوئی اور جانور بھی نہ ہو پھر انکا گوشت مساکین میں تقسیم ہو تو کفار کے پلے ہوئے سوشل میڈیا پر نمودار ہوتے ہیں
وجہ یہ ہے کہ اسلام دین حق ہے اور حق سے شیطانوں کو تکلیف ہوتی ہے