اپنے جذبات کی تدفین کیا کرتا تھا
تیری ہر بات پہ آمین کیا کرتا تھا
حالتِ ہجر میں جب سانس اکھڑتی تھی مری
خود پہ دم سورہء یٰسین کیا کرتا تھا
آج بے تاب اُسے دیکھ کے حیران ہوں میں
جو مجھے صبر کی تلقین کیا کرتا تھا
طارق جاوید
سورۃ الانعام
اِنۡ تُطِعۡ اَکۡثَرَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ یُضِلُّوۡکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اگر تم زمین میں بسنے والے کی اکثریت کے پیچھے چلو گے تو وہ تمھیں اللّٰہ کی راہ سے گمراہ کر دیں گے۔
سورہ ھود
وَمَا تَوْفِيْقِىٓ اِلَّا بِاللّـٰهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ ﴿۸۸﴾
اور مجھے تو صرف اللہ ہی سے توفیق حاصل ہوتی ہے، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
سورہ طہ
إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي
"بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں، پس تُو میری بندگی کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر۔