#تھریڈ: مودی اور نیتن یاہو میں قدر مشترک!
مودی اور نیتن یاہو دونوں ایک سکےکے دو رخ ہیں، دونوں میں قدر مشترک انتہائی متعصب، تشدد پسند اور قوم پرست نظریات کا حامل ہونا ہے۔ ان دونوں کو دیکھ کر آپ یہود و ہنود کی گٹھ جوڑ آسانی سےسمجھ سکتے ہیں۔ نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھتا +
@paglii_dewanii آسمانی وحی اور انبیاء کا پیغام ہمیشہ امن، فطرت اور انسان کی دنیوی و اخروی کامیابی کا رہا۔ تاکہ انسان اس پر عمل کرکے فحاشی اور ظلم کے بجائے فطرت کے اصولوں پر کامیاب زندگی گزارے۔ لیکن جن انسانوں نے اس پیغام کو ٹھکرایا تو انجام بہت سخت ٹھہرا۔ اللہﷻ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ آمین
@paglii_dewanii آسمانی وحی اور انبیاء کا پیغام ہمیشہ امن، فطرت اور انسان کی دنیوی و اخروی کامیابی کا رہا۔ تاکہ انسان اس پر عمل کرکے فحاشی اور ظلم کے بجائے فطرت کے اصولوں پر کامیاب زندگی گزارے۔ لیکن جن انسانوں نے اس پیغام کو ٹھکرایا تو انجام بہت سخت ٹھہرا۔ اللہﷻ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ آمین
ذرا اسے پڑھ لیجیے! اسے پڑھنا کتنا مشکل ہے نا؟ کیونکہ یہاں انگریزی زبان کو اردو رسم الخط میں لکھا گیا ہے، جس سے نہ صرف پڑھنا دشوار ہے بلکہ طبیعت پر بھی گراں گزرتا ہے۔ بالکل یہی حال اردو یا دیگر مشرقی زبانوں کا ہوتا ہے جب ہم انہیں انگریزی رسم الخط میں لکھتے ہیں۔ جس سے نہ صرف انہیں+
اگر آپ کو کتابیں پڑھنا نہیں پسند، لکھنا نہیں پسند
اگر آپ بارش میں بھیگتے نہیں ہیں. اگر آپ پرانی غزلیں نہیں سنتے. اگر آپ چودھویں رات کے مکمل چاند کے دیوانے نہیں. اگر آپ کو سردیوں کی لمبی راتوں اور گرمیوں کی طویل دوپہروں میں ناول پڑھنا وقت کا ضیاع لگتا ہے___
اگر آپ شام ڈھلے بے اختیار دعا نہیں مانگتے. اگر آپ کوئی مصرعہ زیرِ لب نہیں گنگناتے. اگر آپ کھل کر نہیں ہنستے. اگر آپ کو زرد پھولوں سے الفت نہیں. اگر آپ کے دل کو تتلیاں نہیں بھاتیں. اگر آپ شعر و شاعری نہیں پڑھتے. اگر آپ کو کوئل کا کوکنا پسند نہیں. اگر آپ کو گیلی ریت پہ ننگے پاؤں چلنا پسند نہیں. اگر صحرا آپ کو اپنی طرف نہیں کھینچتا تو ہم مل تو سکتے ہیں لیکن اچھے دوست نہیں بن سکتے. اگر آپ اردو ادب نہیں پڑھتے اگر آپ بانسری اور ریل کی سیٹی نہیں سنتے,,,
اگر آپ کو ریلوے اسٹیشن پہ بوریت ہوتی ہے.اگر آپ کو عجائب گھر دیکھنے کا شوق نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ کو کھانے سے عشق نہیں ہے اگر آپ کو خط لکھنا پسند نہیں، اگر آپ کو پتلی تماشہ دیکھنا وقت کا ضیاع لگتا ہے۔۔۔ اگر آپ کو سخت سردی میں ٹھنڈی ہوا پسند نہیں،اگر آپ کو خزاں کا موسم پسند نہیں, اگر آپ کو سیزن دیکھنے میں دلچسپی نہیں۔۔۔۔
اگر آپ بلا وجہ اداس نہیں ہوتے. اگر آپ کو خوشی میں رونا نہیں آتا تو میں اور آپ کبھی دوست نہیں بن سکتے. اگر آپ کولڈ کافی چاکلیٹ فلیور پی نہیں سکتے اگر آپ کو آئسکریم دھند بھری رات میں کھانا الجھن میں ڈال سکتا ہے اگر آپ کو چائے پینا زہر لگتا ہے تو میں اور آپ ایک گھنٹہ بھی بات نہیں کر سکتے😊
مجھے کتابیں پڑھنا پسند ہے اور لکھنا بھی ،بارش میں بھیگنا بھی پسند ہے،اور سردیوں کی لمبی راتوں اور گرمیوں کی لمبی دوپہر میں ناول پڑھنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے،پرانی غزلیں چودھویں کی رات میں چھت پر بیٹھ کر سننا ہائے کیا قیامت ہے۔
صبح صادق کے وقت اور شام ڈھلے دعائیں کرنا، گیلی گھاس پر چلنا، اور صحرا کے تپتے دن اور ٹھنڈی راتیں ایک الگ ہی سحر رکھتی ہیں، ریلوے اسٹیشن کا ہلکا شور، ایک خاموشی سی محسوس ہوتا ہے، عجائب گھر کا قدیم سناٹا روح میں اترتا ہوا محسوس ہوتا ہے، شعر و شاعری پڑھنا اور زیر لب مصرعے گنگنانا ہمارے حصے میں آیا ہے اور اردو ادب کو گھول کر پینا بھی ہمارے مقدر میں آیا ہے شاید! کھانے سے عشق تو انسان کے خمیر میں ہے اس سے کون منہ پھیر سکتا ہے بھلا ؟سخت سردی میں ٹھنڈی ہواؤں میں کولڈ کافی کا مگ ہاتھ میں لیے ٹہلنا ،خزاں میں پتوں کی سرسراہٹ اور چرچراہٹ کو محسوس کرنا، اور راتوں میں کمرے میں ہیڈفون لگا کر سیزن دیکھنا،اور پھر بیچ شب میں آئسکریم کی طلب!
مجھے پسند ہے!!
کسی پہاڑ کی چوٹی پر
لکڑی سے بنا چھوٹا سا گھر
چاۓ کا کپ ہاتھ میں تھامے
کھڑکی سے برستی بارش دیکھنا
بوڑھے دراز قامت سر سبز درخت
قدیم حویلیاں .........!!
اُفق پر روشنی بکھیرتا سورج
ڈھلتی ویران شام
ویران جزیرے....!!
خزاں کے موسم میں کسی انجان
پگڈنڈی پر بکھرے زرد پتے
اور جان لیوا خاموشی۔۔۔!!!
زندگی !تو نے کیا کیا رنگ دکھا دیے
روشنی!تو نے آنکھوں میں دیے جلا دیے
منقول
بہترین شخص!
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کامل مؤمن وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو اور تم میں سے بہترین وہ (شخص) ہیں جو اپنی عورتوں (بیویوں) کے حق میں اچھے ہیں“۔
(مشکوٰة المصابیح: حدیث: 278)
#daliyislamicalendar#صباح_الخیر#postoftheday
The new version of @X for Androids has some advanced features, but it is very slow loading, taking a long time to open, load new posts, and play videos. With this new version, @X has become very slow.
@elonmusk#X#elonmusk#XforAndroid#social#news#app#Pakistan#USA
The new version of @X for Androids has some advanced features, but it is very slow loading, taking a long time to open, load new posts, and play videos. With this new version, @X has become very slow.
@elonmusk#X#elonmusk#XforAndroid#social#news#app#Pakistan#USA
پیٹرول کے نرخ اور “ خفیہ سروے “
عبداللہ طارق سہیل
ایک خفیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر روز پٹرول مہنگا کرنے کی نئی پالیسی سے عوام بہت خوش ہیں۔ عوام کہتے ہیں ہم وطن کیلئے قربانی دیں گے اور بار بار دیں گے، آخر ہم بنے کس لئے ہیں اور یہ کہ ہم قربانی نہیں دیں گے تو کون دے گا۔
البتہ، سروے کے مطابق، ان کی ایک خواہش بھی سامنے آئی ہے۔ یہ کہ گرمیوں کے دن بہت لمبے ہوتے ہیں، کاٹے نہیں کٹتے، ایک دن میں ایک بار تیل مہنگا کرنے سے کچھ خاص مزا نہیں آتا۔ اس لئے ہر گھنٹے کے بعد تیل مہنگا کیا جائے تاکہ ہر گھنٹے بعد آنے والے سنسنی خیز لمحات سے وہ زندگی کا بھرپور مزا پا سکیں۔
سروے کے مطابق جہاں عوام خوش ہیں، وہاں خواص اتنے خوش نہیں ہیں۔ خواص کی تنخواہوں میں وزیر اعظم نے چند ماہ پہلے ہی چھ سات سو سے آٹھ نو سو فیصد اضافہ کیا تھا جو کہ ظاہر ہے ناکافی تھا چنانچہ اب ان کے الائونسز میں وزیر اعظم نے ایک ارب 80 کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے۔
خواص کہتے ہیں بس ایک ارب 80 کروڑ، اتنی کنجوسی!
بیوی کے ساتھ حسن سلوک!
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً اِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقاً رَضِيَ مِنْهَا اٰخَرَ".
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی مؤمن کسی مؤمنہ (بیوی) سے بغض نہ رکھے، اگر اسے اس کی کوئی ایک بات نا پسند ہو تو دوسری پسند بھی ہوگی“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 275)
یعنی آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی سے بغض و عناد نہ رکھے، اگر اس کی کوئی خصلت ناپسند ہے تو اس میں پسندیدہ عادات بھی پائی جاتی ہیں۔ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ شوہر کی شان کا تقاضا یہ ہے کہ وہ زوجہ کے ساتھ اس طرح کا بغض نہ رکھے جو کہ ان دونوں کو جدائی پر ابھارے، بلکہ ضروری ہے کہ اس کے احسانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برائیوں سے درگزر کرے اور عورت کی جن باتوں کو ناپسند کرتا ہے، ان کو پسندیدہ باتوں سے بدل دے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #جمعة_مباركة #صباح_الخير_والسعادة
کمزوروں کی برکت!
عَنْ اَبِي الدَّرْدَاءِ عُوَيْمِرٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: "اِبْغُوْنِي الضُّعَفَاءَ فَاِنَّمَا تُنْصَرُوْنَ وَتُرْزَقُوْنَ بِضُعَفَائِكُمْ".
سیّدنا ابودرداء عویمرؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ:
"میں نے رسول اللہﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم مجھے کمزور اور بے کس لوگوں میں تلاش کرو کیونکہ تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں روزی دی جاتی اور تمہاری مدد کی جاتی ہے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 272)
یعنی تم لوگ فقراء کے ساتھ احسان اور مظلوموں کی داد رسی کرکے میری رضا تلاش کرو! کیونکہ تم میں کمزور لوگوں کے موجود ہونے کی برکت سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے اور تمہارے دشمنوں کے خلاف تمہاری مدد کی جاتی ہے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #کردارکےبادشاہ_مولانا #مولانا_کا_کڑوا_سچ
مولانا فضل الرحمان کے وکلاء کنونشن میں کیے گئے بیان میں انھوں نے ماتم کے حوالے سے ایک انگریز کا لطیفہ سنایا۔ اب گزشتہ دو روز سے اہل تشیع اور انکے ہم فکر افراد کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ امام حسینؓ اور محرم کی توہین ہے اور مولانا اس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اتنی بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت کے سربراہ کا یہ رویہ بہت افسوسناک ہے وغیرہ۔
اب ان تنقید کرنے والوں کو کون سمجھائے کہ یہ نہ تو کوئی فکری یا نظریاتی بات تھی اور نہ ہی یہ مولانا کا کوئی باقاعدہ موقف ہے۔ ظاہر ہے یہ ایک لطیفہ تھا اس سے متفق ہونا یا اس کا ذمہ دار لطیفہ نقل کرنے والے کو ٹھہرانا کہاں کی عقل مندی ہے؟ لطیفہ تو عموماً اپنی بات کی وضاحت، تمہید یا خوش طبعی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کسی کے سنائے گئے لطیفے کو اس کا موقف اور نظریہ پیش کرنا کون سی دانش مندی ہے۔ خوش طبعی یا تمہید کے لیے کہی گئی بات یا لطیفے اور ایک شخص کی سنجیدہ نظریاتی موقف میں فرق ہونا چاہیے۔ واضح رہیں کہ مولانا کا موقف ماتم بھی نہیں ہے۔
✍️حیدرعلی صدّیقی
#مولانا_کا_کڑوا_سچ #اسٹبلشمنٹی_ٹٹو #کردارکےبادشاہ_مولانا
حقوق کی حفاظت!
عَنْ اَبِيْ شُرَيْحٍ خُوَيْلِدِ بْنِ عَمْرٍو الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِيْفَيْنِ الْيَتِيْمِ وَالْمَرْاَةِ".
سیّدنا ابوشریح خویلد بن عمرو خزاعیؓ سے روایت ہے کہ:
"نبی کریمﷺ نے (بارگاہ الہی میں عرض کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں دو کمزور انسانوں: یتیم اور عورت کا حق (ضائع کرنا خاص طور پر) حرام قرار دیتا ہوں“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 270)
احرج: اس کا معنی یہ ہے کہ میں اس شخص کے ساتھ حرج و گناہ لاحق کرتا (یعنی اسے گناہ گار قرار دیتا) ہوں جو یتیم اور عورت کا حق ضائع کرے اور اس چیز سے واضح طور پر ڈراتا ہوں اور بڑی شدت سے اس کے بارے میں زجر و توبیخ کرتا ہوں۔ اسلام کسی بھی انسان کا حق مارنا حرام قرار دیتا ہے۔ کمزور اور بے سہارا افراد کے حقوق کو خصوصی طور پر تحفظ فراہم کرتا ہے اور کمزور انسانوں کے حقوق کو ضائع کرنے سے شدت کے ساتھ منع کرتا ہے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #صباح_الخير_والسعادة
بیٹیوں کی پرورش!
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ حَتّٰی تَبْلُغَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ وَضَمَّ اَصَابِعَهُ".
سیّدنا انسؓ سے روایت ہے کہ:
"نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دو بیٹیوں کی پرورش کرے یہاں تک کہ وہ جوان ہوجائیں تو میں اور وہ شخص قیامت کے دن اِس طرح آئیں گے“۔ اور (یہ فرماتے ہوئے حضورﷺ نے) اپنی انگلیوں کو ملایا"۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 267)
یعنی جس نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کی، ان کی تربیت کی اور ان پر مہربانی کی۔ تو اسے قیامت کے دن اللہ کے پیارے حبیبﷺ کا اتنا قرب نصیب ہوگا جیسے دو انگلیاں ایک دوسرے کے قریب ہوتی ہیں۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #صباح_الخير_والسعادة #لشکر_نہیں_امن
بدترین کھانا!
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيْمَةِ يُمْنَعُهَا مَنْ يَاْتِيْهَا وَيُدْعٰى اِلَيْهَا مَنْ يَاْبَاهَا وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللّٰهَ وَرَسُوْلَهُ".
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بد ترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں (شرکت کرنے سے) اسے روک دیا جائے جو آنا چاہتا ہے اور اسے بلا لیا جائے جو نہیں آنا چاہتا۔ اور جس نے (کسی سبب اور عذر کے بغیر) دعوت کو قبول نہیں کیا تو اس نے اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کی“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 266)
دورِ جاہلیت میں لوگوں کی یہ عادت تھی کہ وہ ناموری، ریاکاری اور لالچ کی وجہ سے دعوت میں امیروں کا لحاظ رکھتے، اس وجہ کی بنا پر ایسے ولیمے کے کھانے کو بدتر اور برا فرمایا گیا۔ غریبوں اور فقیروں کے ساتھ برا سلوک نہ کیا جائے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #صباح_الخير_والسعادة
مسکین کا مدد کرنے والا!
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اَلسَّاعِيْ عَلَى الْاَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِيْنِ كَالْمُجَاهِدِ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ، وَاَحْسِبُهُ قَالَ: "وَكَالْقَائِـمِ الَّذِيْ لَا يَفْتُرُ وَكَالصَّائِمِ الَّذِيْ لَا يُفْطِرُ".
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بنا شوہر والی عورت اور مسکینوں (کی امداد) کے لیے کوشش کرنے والا (بندہ) اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے“۔ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں: میرا خیال ہے کہ حضورﷺ نے مزید یہ بھی ارشاد فرمایا کہ: ”وہ (بندہ) اس شب بیدار کی طرح ہے جو تھکتا نہیں اور اس روزہ دار کی طرح ہے جو روزہ نہ چھوڑے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 265)
یعنی ان لوگوں کی طرح ثواب ہے یا جس قسم کا اور جتنا ثواب مجاہد، شب بیدار، اور روزہ دار کو ملتا ہے اس قسم کا اور اتنا ثواب اس خدمت کرنے والے کو ملتا ہے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday
حقیقی مسکین!
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ الْمِسْكِيْنُ الَّذِيْ تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَلَا اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ اِنَّمَا الْمِسْكِيْنُ الَّذِيْ يَتَعَفَّفُ".
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ نہیں جسے ایک دو کھجوریں اور ایک دو لقمے لوٹا دیں، بلکہ مسکین تو وہ غریب شخص ہے جو سوال کرنے سے بچتا ہے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 264)
حدیث میں حقیقی اور کامل مسکین کی پہچان اور علامت بیان کی گئی ہے کہ کامل مسکین وہ نہیں جو لوگوں سے سوال کرے تو وہ اسے پیٹ میں ڈالنے کے لیے تھوڑی سی غذا اور ستر چھپانے کے لیے کچھ لباس دے دیں۔ بلکہ کامل مسکین وہ غریب شخص ہے جو لوگوں سے سوال نہ کرے اور حتی الوسع اپنی حالت لوگوں سے چھپائے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday
#جمعة_مباركة #صباح_الخير_والسعادة #معافی_مائی_فٹ #شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ