سانحہ کاہنہ میں اگر ہم اُس خاتون کیخلاف کاروائی نہ کرتے تو میڈیا آج یہ کہہ رہا ہوتا کے حکومت کسی کیخلاف کاروائی نہیں کر رہی ، حذیفہ رحمان
آب کارروائیاں میڈیا کے دباؤ میں آکر کی جائیں گی!!!
میں 5 مہینے TV سے دور رہی مجھے پارٹی کی سینئر قیادت کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہہ آپ خاموش رہیں گی تو ہم خان صاحب کے لیے کچھ کر سکیں گے بہت سے لوگ جو TV پر آتے ہیں انہیں کہا جاتا تھا کہ اپنے بات نہیں کرنی ہمیں کرنے دیں ہم جو کر رہے ہیں ، مشال یوسفزئی
بِسمِ اللّٰہ کریں 2018 سے شروع کریں پھر 24 کا بھی کھولیں 2013 کا الیکشن بھی کھولیں پھر 85 کا الیکشن بھی کھولیں جس طرح سے جنرل جیلانی نواز شریف کو سیاست میں لائے ہم کہتے ہیں 2024 کا صرف ایک حلقہ کھول دیں جس میں نواز شریف یاسمین راشد سے ہارا ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
10 جون کو جب بجٹ پیش ہوگا تحریک انصاف بھر پور احتجاج کرے گی جہاں تک پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے کی بات ہے اُس بارے میں ابھی پارٹی میں مشاورت ہونا باقی ہے جو وزیر اعلی نے دھرنا دینے کے بارے میں کہا ہے یہ انکی اپنی سوچ ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا ہے ، عامر ڈوگر
وزیر اعظم کا ٹارگٹ ہے اس بار بجٹ عوام دوست ،کسان دوست لایا جائے کیوں کے ان طبقات نے بہت Suffer کیا ہے وزیر اعظم نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے جتنا ریلیف ہم غریب آدمی کو دے سکتے ہیں وو دیں ، حذیفہ رحمان
@HuzaifaRehman_
پچھلے سال بجٹ میں پٹرولیم لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے رکھا گیا تھا مگر اب تک حکومت پیٹرولیم لیوی سے 1607 ارب اکھٹے کر چکی ہے یعنی حکومت اپنے ہدف سے تقریباً 150 ارب روپے زائد لیوی اکھٹی کر چکی ہے اسی پیٹرولیم لیوی کے ساتھ Climate Support لیوی بھی اکھٹی کی جا رہی ہے جو 29 ارب روپے ہے
"عوام اگر ٹیکس نہیں دےگی تو ہم لیوی سے اکھٹا کر لیں گے"
میرا جو یہ بیان چل رہا ہے Professional dishonesty کی اولین مثال ہے مونا عالم اور انکی ٹیم نے میری پوری بات کے آخری 10 سیکنڈز نکال کر اسے وائرل کر دیا جو میں نے پوری بات کی وو 3 منٹ 27 سیکنڈز کا کلپ موجود ہے ، حذیفہ رحمان
آپ پر یہ الزام ہے کہ قومی اہمیت کے جو دن ہوتے ہیں اُس پر پاکستان تحریک انصاف احتجاج شروع کر دیتی ہے کوئی وفد آ رہا ہو تو احتجاج پاکستان کو کامیابی ملنے لگے تو احتجاج اب معرکہ حق کا جشن منانے لگے تو قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ، اسد اللہ خان
تمام MNA اور MPA's کی یہ ڈیوٹی بنتی ہے کہ وو عمران خان کے بیانیے کا وزن اٹھائیں اور ہر منگل کو اڈیالہ کے باہر جائیں اگر وو یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تواپنے عہدوں سے سبو دوش ہو جائیں ہمیں امید ہے کل آپ اچھاخاصا نمبر اڈیالہ کے باہر دیکھیں گے جن میں تمام ٹکٹ ہولڈرموجود ہوں گے،شفیع جان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک امریکی فرم کی جانب سے بین الاقوامی خطرات کا پتہ لگانے کے لیے پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر جدید سیکیورٹی سسٹم نصب کرنے کے لیے 2.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی حمایت کی ہے۔شہباز رانا ایکسپریس ٹربیون
چیئرمین FBR نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں کہا مجھےٹیکس لینے سے روکا جا رہا ہے مزید روکاتو میں نام لوں گاایگریکلچر ٹیکس پر 3 سال سے لڈّو کھیل رہے ہیں کیوں نہیں لیا،دسمبر میں انکم ٹیکس کیلئے پراپرٹی پرائس کو بڑھایا تو چند پراپرٹی ٹائیکون کو وہ کانٹا چبھاایک ہفتے میں نوٹیفکیشن واپس ہوگیا
پنجاب حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ گوبر ٹیکس کے حوالے سے 2 شقیں ڈال لیں کہ اگر بھینس گوبر نہیں کرتی تو اسکا کیا ہوگا کوئی بندہ آکر چیک کر لے یا اگر وہ بیمار ہو جاتی ہے اور گوبر زیادہ کرتی ہے تو تب کیا ہوگا ؟
بھینسوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں ایک تو وہ دودھ دیں اوپر سے گوبر ٹیکس بھی دے
حکمران ہمارے کیسے ہیں ؟
عوام کیلئے گوبر ٹیکس لگاؤ اپنے لئے ۱۱ ارب کا جہاز منگواؤ اپنے لئے 27-26 ویں ترمیم لاؤ ہمارے لئے عدالتوں سے چھتر کھاؤ تم جو چاہو وہ کرو ہمارے لئے IMF نہیں مان رہا یہی وزیر اعظم تھےجنہوں نے اپنے کپڑے بیچنے تھے اِنکے بڑے بھائی نے ملک کو ایشین ٹائگر بنانا تھا
جس 150 کے پیٹرول پر یہ شور کر رہے تھے وہی پیٹرول آج 520 کادے رہے ہیں ڈالر ہم نے 184 کا چھوڑا وو آج 284 کا ہے یہ گورنمنٹ کسی ایک سیکٹر میں اپنی کارکردگی بتا دے Internationally یہ حکومت اس وقت باعث شرمندگی ہے خیبر پختونخوا بجلی گیس پیدا کرتا ہے اور ہمیں ہی نہیں دی جا رہی ، شفیع جان
چند ماہ قبل حکومت کہہ رہی تھی کہ سولر ملک کے لئے اچھا نہیں ہےمگر اس وقت سولر نے ہمیں ریسکیو کیا ہے کیونکہ 6 ہزار میگا واٹ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے گرڈ میں شامل ہوا ہے اگر یہ نہ ہوتا تو جو لوڈ شیڈنگ آج 7-6 گھنٹے ہو رہی ہے یہ 12-10 گھنٹے ہوتی ، مہتاب حیدر
میں وزیر اعلی سہیل آفریدی کا سخت حکومتی فیصلوں میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
ہم اِنکے کسی فیصلے کسی چیز میں اِنکے ساتھ نہیں کھڑے ہم نے میٹنگ میں جو انکی کلاس لی ہے یہ وو بتا نہیں رہے اِنکے وزیر اطلاعات میڈیا پر آ کر جھوٹ بولتے ہیں اور ہمارا شکریہ ادا کرتے ہیں ، شفیع اللہ
حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 365 ارب ٹیکس لیا مگراپنے پروٹوکول سے کتنی گاڑیاں کم کی ؟اس خطے میں ٹیکس میں ہم سب سے زیادہ بجلی ہماری سب سے زیادہ مہنگی بہارت اس وقت روس سے سستا تیل خرید رہا ہے ہمارے دوست ملک جو تیل میں خودکفیل ہیں ہم نے انسے سستا تیل کے لئے کچھ کیا ہے ؟ ارشاد بھٹی