“When I look at your feet, I hate cars.
When I look at your eyes, I hate stars.
I wanna live with you for thousands of years,
I really love you to the Moon and the Mars.”
-Abdullah Talal
نظروں سے اُس حسین کا مُکھ بھی نہیں گیا
یعنی ہجر میں وصل کا سُکھ بھی نہیں گیا
ایسا نہیں کہ اُس سے بچھڑ کر میں خوش نہیں
یوں بھی نہیں کہ دل سے یہ دُکھ بھی نہیں گیا
-عبداللہ طلال
سب سوالوں میں تُم کو لکھا تھا
سب جوابوں نے خودکشی کر لی
اس کی چھلکا تھا آنکھ سے آنسو
اور شرابوں نے خودکشی کر لی
چائے اُس نے بنانا سیکھی جب
چائے ڈھابوں نے خودکشی کر لی
-عبداللہ طلال
#شاعری#چائے
نہ پریشانی نے ستایا نہ کرونا آیا
تیرے ہوتے کبھی ٹینشن نہ ہی رونا آیا
تُم نے دیکھا ہی نہیں ایک دھڑکتا دل تھا
تُم یہ سمجھے کے میرے ہاتھ کھلونا آیا۔!
تجھ سے پائے بہت رمز زندگانی کے
تُم کو کھویا تو ہمیں شان سے کھونا آیا
-عبداللہ طلال
#COVID2019#شاعری
When my mothers says,”You look handsome in Kurta Shalwar” but instead saying MashaAllah she mumbles “Astaghfirullah” 😒
My mother is so sarcastic 🤦🏻♂️
#JummahMubarak#sarcasm
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی
جیسے احساں اتارتا ہے کوئی
دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غم
جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
پیڑ پر پک گیا ہے پھل شاید
پھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی
دیر سے گونجتے ہیں سناٹے
جیسے ہم کو پکارتا ہے کوئی..!
میرے ہجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو لے آو زمیں پر رکھ دو
اب کہاں ڈھونڈنے جاو گے ہمارے قاتل
آپ تو قتل کا الزام ہمی پر رکھ دو
اس نے جس طاق پہ کچھ ٹوٹے دیے رکھے ہیں
چاند تاروں کو بھی لے جا کے وہیں پہ رکھ دو
راحت اندوری