اب کس سے کہیں اور کون سنے جو حال تمہارے بعد ہوا
اس دل کی جھیل سی آنکھوں میں اک خواب بہت برباد ہوا
یہ ہجر ہوا بھی دشمن ہے اس نام کے سارے رنگوں کی
وہ نام جو میرے ہونٹوں پر خوشبو کی طرح آباد ہوا
#نوشی_گیلانی@noshigilani#UrduPoetry
Poetess #NoshiGilani
میں سچ کہوں پس دیوارجھوٹ بولتے ہیں
مرے خلاف مرے یارجھوٹ بولتے ہیں
ملی ہے جب سے انہیں بول��ے کی آزادی
تمام شہر کے اخبار جھوٹ بولتے ہیں
میں مر چکا ہوں مجھے کیوں یقیں نہیں آتا
تو کیا یہ میرے عزا دار جھوٹ بولتے ہیں
@noshigilani
#noshigilani
#UrduPoetry
اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے
اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا
وہ اپنے گاؤں کی گلیاں تھیں دل جن میں ناچتا گاتا تھا
اب اس سے فرق نہیں پڑتا ناشاد ہوا یا شاد ہوا.
#NoshiGilani@noshigilani#UrduPoetry
@mtufail_
گُمشدہ شہزادی لطیفہ کے نام
خدایا !
تیری دھرتی پر
زمیں سے آسماں تک جَست بھرتے
اِن عقابوں میں گِھری
نازک سی چڑیا کو
مسلسل بے گھری کے خوف سے
بےحال مت کرنا
ذرا سا حرفِ کُن کہہ کر
اسے آباد کر دینا
خدایا تُو تو قادر ہے
نوشی گیلانی
#PrincessLatifalDubai