آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگر
اس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا
یا تو سب کچھ ہی مجھے چاہیے یا کچھ بھی نہیں
#شاعرانہ_ذوق
وہ سلسلے وہ شوق وہ نسبت نہیں رہی ،
اب زندگی میں ہجر کی وحشت نہیں رہی ،
ٹوٹا ہے جب سے اسکی مسیحائی کا طلسم ،
دل کو کسی مسیحا کی حاجت نہیں رہی ،
#اردو_زبان
گدا کو بادشاہ یا بادشاہوں کو گدا کردے
میرے مالک توجب چاہے کسی کو کیا سے کیا کر دے
جسے توں پکڑ لے اسکو چھڑا سکتا نہیں کوئی
اسے پھر کون پکڑے جس کو مولا توں رہا کر دے
کبھی کنواں کبھی منڈی کبھی پھر قید میں یوسف
کبھی اک مصر کا قیدی مصر کا بادشاہ کر دے
#اردو_شاعری#اردو_شناس
ہم نے کب چاہا کہ وہ شخص ہمارا ہو جائے
اتنا دِکھ جائے کہ آنکھوں کا گزارہ ہو جائے
ہم جسے پاس بٹھا لیں وہ بچھڑ جاتا ہے
تم جسے ہاتھ لگا دو وہ تمہارا ہو جائے
#cheating
دل کے بارے میں میں تفصیل بتاؤں تمہیں کیا
مختصر یہ کہ محبت کو سزا جانتا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ میں خوش ہوں اکیلا ہو کر
اس قدر خوش کہ فقط میرا خدا جانتا ہے
#اردو_شناس
#اردو_ادب
اسی سے جان گیا میں کہ بخت ڈھلنے لگے
میں تھک کے چھاؤں میں بیٹھا تو پیڑ چلنے لگے
میں دے رہا تھا سہارے تو اک ہجوم میں تھا
جو گر پڑا تو سبھی راستہ بدلنے لگے
نہ مارتے ہیں مُجھے اور نہ جینے دیتے ہیں
یہ کیسے سانپ میری آستیں میں پلنے لگے
#اردو_زبان
آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگر
اس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا
یا تو سب کچھ ہی مجھے چاہیے یا کچھ بھی نہیں
اب میں کیا اپنی محبت کا بھرم بھی نہ رکھوں
مان لیتا ہوں کہ اس شخص میں تھا کچھ بھی نہیں
#اردو_زبان
اے زندگی تجھے کیا کہوں
میرے ساتھ تو نے کیا کیا
جہاں آس کا کوئی دیا نہیں
مجھے اس نگر پہنچا دیا
نہ میں بڑھ سکوں
نہ میں رک سکوں
نہ ہی دل کی بات سمجھ سکوں
نہ کسی کو کچھ بھی کہہ سکوں
اے زندگی تجھے کیا کہوں
میرے ساتھ تو نے کیا کیا
#شاعری#بزم_شاعری#سازش_ہی_تھی