My Writes(52):
"ختم ہوئی رات اب بس سحر آنے کو ہے
پلا دے جام ساقی کہ بس جان جانے کو ہے
اور اس کے آنے سے اب کچھ فرق نہیں پڑتا
یہ پیار، محبت اور وقت سب گزر جانے کو ہے"
#Deepthoughts#MyWrites 🩶
My Writes (51):
"آداب، الفاظ ،اختلاف ہمیشہ رہیں گے
یہ میرے جذب��ت ہمیشہ رہیں گے
انتخاب میں کرلوں کسی کا بھی مگر
میری جان خاص آپ ہمیشہ رہیں گے"
#deepthought #MyWrites 🖤
My Writes (50):
"آج کل میں کشمکش کی زد میں ہوں
میں ہاں میں ہوں یاں رد کی زد میں ہوں
کہ مُکرے ہیں ہم یا وہ کچھ معلوم نہیں
عجب افسوس کہ فساد کے زد میں ہوں"
#Deepthoughts#mywrites 🖤
My Writes (49):
"یہ خواہش،آرزواور دلی آرماں،بےکار چل رہے ہیں
یہ صبح یہ شام اور راتیں، برباد چل رہے ہیں
میں، میرا وقت اور تم، دغاباز چل رہے ہیں
باقی تو سب ٹھیک ہے، لوگ آباد چل رہے ہیں"
#deepthoughts#MyWrites🌺
My Writes (48):
"لوگوں کی غلیظ آنکھیں سب نوچ لوں گا
یہ تیرے سارے دکھ درد سمیٹ لوں گا
اور تو صرف اور صرف مجھے دیکھنا
باقی لوگوں کو میں خود دیکھ لوں گا "
#deepthoughts#My_writes 🌷🌺
My Writes (47):
"اٹھاتے ہو کسی کی زندگی پہ سوال کیا فائدہ!
یہ اچھا وہ بُرا گنتے ہو کسی کی اعمال کیا فائدہ!
ہونے والے ہو رہے ہیں خود ہی لطف اندوز
اور تم دل میں لیے بیٹھے ہو ملال کیا فائدہ!"
#Mywrites#deepthoughts 🖤
My Writes (46):
"کاش کہ ہوتا لاعلم تیرے احکامات سے میں
تو یوں ہی جلد ملتا اُس جہاں سے میں
مانا کہ کفر ہیں اس قدر سوچنا بھی مگر
کاش کہ ہوتا کہیں دور فتنہ پرداز سے میں"
#deepthoughts#my_writes 🌺
My Writes (45):
"نہیں ہر دیوار چھ�� انحصار کے قابل
کہ ہے گردن یہ سر تلوار کے قابل
وہ وقت تنفس گزر گیا اب آگے دیکھ
کہ نہیں ہر شخص یہاں اعتبار کے قابل"
#deepthoughts #My_Writes🌺
My Writes (44):
"لوگ میرا خیال کرتے ہیں میں اُنکا کر لیتا ہوں
جو میرا انتخاب کرتے ہیں میں اُنکا کر لیتا ہوں
اعتراض کی دنیا میں ہر طرف اعتراض ہے
جو میرا اعتبار کرتے ہیں میں اُنکا کر لیتا ہوں"
#deepthoughts#my_writes 🌺
My Writes (42) ٹیرس-2:
"مانا کہ ناپسند ہے مجھے سرد ہوائیں، ٹھنڈ کا موسم
مگر تیرے سنگ یہ ناپسند بھی پسند آرہا ہے ہاں
جی چاہتا ہے رک جائے یہ وقت رک جائے یہ جہاں
تیری میری یادیں بنا رہی ہیں یادگار سماں"
#deepthoughts#Mywrites
My Writes (42) ٹیرس-1:
"میں ہوں تم ہو اور ٹیرس کا یہ سماں
سردیوں کے دن سنہری دھوپ کا سماں
تیری چائے میری کافی، محبت ہے جواں
تیری میری یادیں بنا رہی ہیں یادگار سماں"
#deepthoughts#MyWrites 💕
My Writes (41):
"تمہارے ادب سے آداب ہیں میرے
الفاظ ہیں کہ کچھ بھی نہیں
تمہارے وجد سے اجواد ہیں میرے
جذبات ہیں کہ کچھ بھی نہیں
اور یوں نہ رخصت ہونگے کہ لگے تجھے
احساس ہیں کہ کچھ بھی نہیں"
#deepthoughts#mywrites
My Diary (16):
"If you lose your Money you lose nothing,
If you lose your Health you lose something,
If you lose your Character you lose everything,"
#deepthoughts#My_Diary
My Writes (40):
"صرف باتوں تک ہی لوگ ساتھ ہوتے ہیں
چمک دیکھ لوگ ہیرا بھی کھو دیتے ہیں
اور دل کی بات دل میں ہی رکھنا صاحب
یہاں وقت آنے پر لوگ سب راز کھول دیتے ہیں"
#deepthoughts#My_Writes
My Writes (39):
"تجھے ڈھونڈوں گلیوں میں چوباروں میں
کبھی کھلے میدانوں میں کبھی تنگ بازاروں میں
چل قریب کا نہ سہی دور کا رشتہ ہی بنا لے
سب کو ملتی پھرتی ہے، خوشی!
کبھی ہمیں بھی گلے لگا لے"
#deepthoughts#my_writes
My Writes (38):
"وقت کبھی میرے ہاتھ میں بھی تھا
اب تو لگتا ہے بیگانہ سا
ہوش میں ہو کے بھی مدہوش تھا
اب تو لگتا ہوں دیوانہ سا
اور کیا الزام دوں اسکی محبت کو
چھوڑو اب تو لگتا ہے افسانہ سا"
#deepthoughts#My_Writes🌛
My Writes (37):
"وقت تجھ سے منسلک تھا تب بھی آج بھی
بغیر کہے کھڑا رہا ساتھ تب بھی آج بھی
کوئی جلتا ہے تو جلتا رہے ہمارے یارانے سے
بے شک اولینِ خاص رہا تب بھی آج بھی"
#deepthoughts#My_Writes#FriendsForever ❤️