رمضان کے مقدس مہینے میں بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 09:00 سے سہ پہر 03:00 بجے تک، جبکہ جمعہ کو صبح 09:00 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ عوامی لین دین کے لیے پیر سے جمعرات صبح 09:00 سے دوپہر 02:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 09:00 سے 12:30 بجے تک کا
اگر آپ تھوڑی سی آمدنی میں اپنے خاندان کا سہارا بنے ہوئے ہیں تو میری دعا ہے کہ اللہ آپ کی جیبوں کو کبھی خالی نہ ہونے دے، آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانی کا سبب بنائے۔ آمین۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا عیب ڈھونڈتا ہے اور اللہ تعالیٰ جس کے عیب ڈھونڈتاہے اسے رسوا و ذلیل کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو۔
`جامع ترمذی۔۲۰۳۲`
🌺 *قیامت کی تیاری!*
ایک اعرابی نے رسول اللّٰہﷺ سے پوچھا قیامت کب آئے گی؟
رسول اللّٰہﷺ نے اس سے فرمایا تم نے اس کے لیے کیا تیار کر رکھا ہے؟
اس نے کہا اللّٰہ اور اس کے رسول کی محبت آپ نے فرمایا تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہے
📗 (صحیح مسلم:6710)