انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمزہ رحمان کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد پنجاب پولیس کی بربریت کے باعث زخمی ہونے والے کارکن شعیب ، جنکا تعلق پشاور سے ہے ، کے ہمراہ ویڈیو پیغام۔
#خان_کے_دیوانے_تو_نکلیں_گے
چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے شعبہ صحت میں ایک انقلابی اور تاریخی دور کا آغاز کیا ہے، جس کا بنیادی ہدف ہر شہری ک�� معیاری، جدید اور باوقار طبی سہولیات کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ایم ٹی آئی اصلاحات کے بعد جدید طبی سہولیات، شفاف انتظامی نظام اور مؤثر سروس ڈیلیوری کا ایک مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے، جو صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں عملی اصلاحات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ بطور ایک اہم تدریسی ادارہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال مستقبل کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ہسپتال میں جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز، میڈیکل، سرجیکل اور پیڈز آئی سی یوز، جدید ڈائیلیسیز سنٹر، کیتھ لیب، اپ گریڈڈ او پی ڈی، کثیر المنزلہ ایمرجنسی بلاک، جدید سی ٹی سکین مشینز، ایم آر آئی مشینز، اور جدید لیبارٹری و تشخیصی سہولیات کا قیام اس عزم کا ثبوت ہے کہ عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات عمران خان کے ویژن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔
روزانہ 10 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اس بات کی گواہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2013 کے بعد صحت کے نظام کو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور قابلِ رسائی بنایا ہے۔
میرٹ پر ہزاروں ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور انتظامی عملے کی شفاف بھرتیوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور نظامِ صحت میں اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
صحت کارڈ جیسے تاریخی اور انقلابی منصوبے نے لاکھوں شہریوں کو مفت اور باعزت علاج کی سہولت فراہم کر کے خیبرپختونخوا کو ریاستِ مدینہ کے عوامی فلاح کے ماڈل صوبے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
یہ ایسے سفر کی جھلک ہے جس میں ریاست نے اپنی اصل ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی صحت، وقار اور فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ایسے صحت مند، محفوظ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔
#KPHealth #ImranKhan #MTIKTH #PTI #KPGovt #KPHealthReforms
خیبرپختونخوا کے ہیلتھ سسٹم کے خلاف منظم پروپیگنڈا بے نقاب — سچ سامنے آگیا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا جعلی نام نہاد پروپگینڈا بلیک میلر تنظیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ اورکزئی کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن معلومات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر ہونے کے باوجود بغیر تصدیق کے اس نوعیت کا پروپیگنڈا پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ پیشہ وارانہ بددیانتی کی بدترین مثال ہے۔
واضح رہے کہ زیرِ گردش تصویر میں موجود لاش دریا سے برآمد ہوئی تھی اور اسے ہسپتال نہیں بلکہ ٹی ایم اے (TMA) آفس منتقل کیا گیا تھا۔ اس حقیقت کے برعکس اسے ہسپتال کی غفلت یا ایمبولینس کی عدم دستیابی سے جوڑنا دانستہ جھوٹ، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اور ایک منظم منفی مہم کا حصہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام کے خلاف اس طرح کی جھوٹی کہانیاں گھڑ کر پیش کرنا ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد عوام کا اعتماد مجروح کرنا اور ہیلتھ ورکرز کی تضحیک کرنا ہے۔ ایسے عناصر درحقیقت معاشرے میں بداعتمادی اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔
پروپیگینڈے کا لنک : https://t.co/XWyYYcSWHW
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ( @GovernmentKP ) سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر ان موصوف کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے تاکہ انہیں نشانِ عبرت بنایا جا سکے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں گزش��ہ برسوں میں نمایاں اور تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں۔ اگرچہ چیلنجز ہر نظام میں موجود ہوتے ہیں، مگر جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے۔
ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر اس پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جو ان کی عزت اور خدمات کو نشانہ بنائے۔
Cc: Yar Muhammad Khan Niazi ( @YarMKNiazi )
#InsafDoctorsForumKP
of the Executive Council Insaf Doctors Forum KP.
We congratulate Dr. Syed Muzaffar Shah on assuming this important responsibility. He reaffirms his unwavering commitment to the ideology and vision of Chairman & Patron-in-Chief Imran Khan, and
2/3
#IDFKPUpdates#IDFPeshawar
پشاور دھماکہ
لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی
پشاور: صدر دھماکے کے پانچ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان محمد عاصم۔
پشاور: ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
پشاور: زخمیوں میں دو ایف سی اہلکار اور کچھ عام شہری شامل ہیں، ترجمان۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں، جبکہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
#IDFKPUpdates #Peshawar #LadyReadingHospital
Tribute to a true leader and mentor, Dr. Faisal Sultan ( @fslsltn ) After 30 remarkable years at Shaukat Khanum Memorial Hospital, Dr. Sultan continues to inspire and guide us with his exceptional leadership, integrity, and dedication to improving healthcare.
1/4
بنوں: ایم ٹی آئی بنوں میں خدمات فراہم کرنے والی خواتین ڈاکٹرز کو دھمکانے والی بلیک میلر ایسوسی ایشن کی غنڈہ گردی! نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں،ایم ٹی آئی بنوں ہسپتال کی OPD بند کروانے کی کوششیں!! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے بنوں میں بلیک میلر ایسوسی ایشن کی غنڈہ گردی اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت
بلیک میلر گروہ اور جعلی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے نامعلوم نمبرز سے خواتین ڈاکٹرز کو دھمکیاں دے کر OPD خدمات روکوانے کی کوشش کی یہ عمل نہایت شرمناک، غیر قانونی اور عوامی صحت پر براہِ راست حملہ ہے۔ ایسے غنڈہ عناصر خواتین میڈیکل آفیسرز اور ہسپتال ڈائریکٹرز کو خوفزدہ کر کے OPD زبردستی بند کروا رہے ہیں! یہ سازش غریب اور مجبور مریضوں کی بنیادی صحت سہولیات کو بلاوجہ محروم کرنے کی کوشش ہے اور کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ:
1. ملزمان کی فوری شناخت اور قانون کے مطابق گرفتاری کی جائے۔
2. متاثرہ ڈاکٹرز کو فوری اور موثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
3. انتظامیہ، محکمۂ صحت اور صوبائی حکومت اس معاملے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات یقینی بنائیں۔
4. انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام شواہد (سکرین شاٹس اور پیغامات) کے ساتھ فوراً ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی وحشی حرکت کی ہمت نہ کرے۔
بنوں کے عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یہ عناصر عوامی فلاح کے لیے نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کے لیے عوامی صحت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا جمعہ کا احتجاج اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھا کہ عوام و فیکلٹی کی حمایت ان کے ساتھ نہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم واضح کرتا ہے کہ ہم اپنے محنتی اور مُخلص ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں جو بھی صحتِ عامہ کے خلاف سازش کرے گا، اس کے خلاف ہم ہر قانونی اور عوامی راستہ بروئے کار لائیں گے۔
Cc: Yar Muhammad Khan Niazi ( @YarMKNiazi )
#IDFKPUpdates #InsafDoctorForum #InsafDoctorForumBannu
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ممبرشپ مہم مکمل، سکروٹنی کا عمل جلد شروع ہوگا!!
ہم اُن تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ممبرشپ حاصل کی۔ آپ نے ایک بہترین فیصلہ کیا ہے اور اب آپ عمران خان کی پروفیشنل ہیلتھ کیئر ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
سکروٹنی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جس کے مکمل ہونے پر ہمارا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔ اس وقت تک براہِ کرم انتظار فرمائیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے نظام میں اصلاحات کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہمارا مقصد ایک ایسا ن��امِ صحت قائم کرنا ہے جو انصاف، میرٹ، شفافیت اور جدید طبی سہولیات پر مبنی ہو، تاکہ ہر شہری کو بلا امتیاز معیاری اور بروقت علاج کی سہولت میسر ہو۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس نظام کی بنیاد ہیں۔ ان کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق ہماری اولین ترجیح ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم نہ صرف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے سروس اسٹرکچر، پروموشنز اور انکریمنٹس کے لیے آواز بلند کر رہا ہے بلکہ محفوظ، سازگار اور باوقار ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔
ہم ایک ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو اُن کی خدمات کا مکمل اعتراف ہو اور انہیں وہ تمام مراعات حاصل ہوں جن کے وہ حقدار ہیں۔
شکریہ اور خوش آمدید!
#InsafDoctorsForumKhyberPakhtunkhwa #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumKPMembership
“رجیم چینج کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ اس مرتبہ صاحبِ حیثیت لوگوں کے پاس بھی ایک بکرے کی قربانی کرنے کی سکت تک موجود نہیں تھی، انھوں نے مشکل سے سنت ابراہیمی کی تکمیل کی۔ غریب طبقے کی کمر تو پہلی ہی توڑی جا چکی ہے۔
اب یہ جعلی حکومت بجٹ پیش کرنے لگی ہے جو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ اس بجٹ میں پھر سے دو طبقات کچل دیئے جائیں گے ایک ملازم پیشہ افراد اور دوسرا کسان۔ اس جعلی حکومت نے زرعی معیشت اور کسان کی کمر توڑ دی ہے۔کسی زرعی ملک میں کسان کے بدحال ہونے کا مطلب یہی ہے کہ وہاں بے روزگاری میں اضافہ اور قوت خرید میں کمی واقع ہو گی۔ انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔
چھبیسویں ترمیم کے بعد اب ستائیسویں ترمیم لانے کی تیاری ہے تاکہ انصاف مکمل طور پر دفن کر دیا جائے اور عوام مزید مایوس ہو جائیں۔ پہلے دن سے ان کا مقصد ہمیں خوفزدہ کرنا اور عوام کی آواز کو دبانا ہے۔ اسی لیے نو مئی کروایا گیا۔ مجھے کہا جاتا ہے ۹ مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ نہ کروں اور نو مئی کی ذمہ داری قبول کر لوں اور اس 17 سیٹوں والی جعلی فارم 47 کی حکومت کو مان لوں۔ میری ساری جدوجہد کا مقصد ہی قانون اور آئین کی بالادستی ہے۔
ہمارے سارے آئینی و قانونی راستے بند کر دیئے ہیں اس لئے میں نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کی ہدایت دے دی ہے۔
مینڈیٹ میرا نہیں آپ کا چھینا گیا ہے، آپ سب کو اس تحریک میں شامل ہونا ہو گا۔ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اس کے لیے بحیثیت قوم جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کے منشور اور نظریہ کو دیکھتے ہوئے ہمیں ووٹ دیئے اور خیبر پختونخواہ میں ہماری جو حکومت بنی ہے وہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتی ہے۔ میں نے علی امین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ میری مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش نہیں ہو گا-“
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو۔۔۔ ۱۰جون ۲۰۲۵
انصاف ڈاکٹرز فورم ممبرشپ برائے خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کی تمام ہیلتھ کمیونٹی ڈاکٹرز، ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹس، مینجمنٹ کیڈر، فارماسسٹس، نرسز، ری ہیب پروفیشنلز، آپٹومیٹرسٹ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈکس کو م��لع کیا جاتا ہے کہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کیجانب سے ممبرشپ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تمام وہ ہیلتھ کیئر پرفیشنلز جو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے ممبر بننا چاہتے ہو وہ آن لائن لنک پر کلک کریں یا صوبہ بھر میں تمام ہسپتالوں میں موجود ہماری نوٹیفائیڈ کابینہ ممبران سے رابطہ کرکے ممبر بنے۔
ممبرشپ حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔ آپ ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر موجود لنک پر کلک کرکے آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں،
آن لائن ممبرشپ لنک : https://t.co/9OKSChg3hQ
یا پھر اپنے قریبی اسپتال میں موجود نوٹیفائیڈ کابینہ کے کسی رکن سے رابطہ کرکے فزیکل فارم کے ذریعے رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔
ہماری طرف سے سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ عمران خان کی پروفیشنل ہیلتھ کیئر ٹیم کا حصہ بنیں۔
آئیے! نئے پاکستان کے اس سفر میں شریک ہوں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک شفاف، منظم اور جدید نظامِ صحت کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
#InsafDoctorsForum #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumKPMembership
آج کے حالات ایسے ہیں کہ اگر آپ “امر بالمعروف” پر یقین رکھتے ہیں، اگر آپ نیکی اور سچائی کا راستہ دکھاتے ہیں، تو آپ جرم کے مرتکب سمجھے جاتے ہیں۔ آج کے پاکستان میں جن کو این آر او ملتا ہے، وہی سب سے بڑے عہدوں پر براجمان ہوتے ہیں"
#عوام_مانگے_خان_کی_رہائی
انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر یاسر عباسی عراق میں ایک حادثے میں انتقال فرما گئے-
اللہ تعالیٰ یاسر عباسی کی مغفرت فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو:
(۲۲ مئی ۲۰۲۵)
”نو مئی کے جھوٹے کیسز کا ٹرائل ایک بار پھر شروع کیا گیا ہے- 9 مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج تک پیش نہیں کی جا سکی اور پچھلے دو سال نے یہ ثابت کیا کہ اس کا واحد مقصد تحریک انصاف کو کچلنا تھا۔ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اگر پیش کر دی جائے تو سچ سب کے سامنے آ جائے۔
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی ہمارے امیدواروں سے فارم 47 کے ذریعے سیٹیں چھینی گئیں- الیکشن پٹیشنز کا فیصلہ دینے کے لیے ذیادہ سے ذیادہ 180 دن کا وقت ہوتا ہے لیکن 15 ماہ گزرنے اور بار بار قانون اور جج بدلنے کے باوجود اب تک سماعت بھی نہیں شروع ہو سکی-
پشاور سے ہمارے جن لوگوں کا مینڈیٹ چھینا گیا ان کو کابینہ سمیت فوری طور پر ہائی کورٹ سے رجوع کر کے پٹیشن دائر کرنی چاہیئے اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج بھی کرنا چاہئیے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کریں۔
بطور پارٹی سربراہ بجٹ اور پالیسی سازی کے حوالے سے خیبرپختونخوا کی حکومت نے مجھ سے ہدایات لینی ہوتی ہیں۔ عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کیلئے منتخب کیا ہے تو پالیسی مرتب کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے- لہذا بجٹ پیش کرنے سے پہلے علی امین گنڈاپور اور وزیر خزانہ کی مجھ سے ملاقات کروانا ضروری ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے کوئی مجھ سے ملاقات کرنے نہیں آیا، یہ خبر محض جھوٹ پر مبنی ہے۔
تین وجوہات کی وجہ سے اس وقت قوم کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے:
۱- مودی کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جو سبکی ہوئی اس خفت مٹانے کیلئے وہ ضرور دوبارہ وار کرے گا
۲- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات میں معصوم لوگ شہید ہو رہے ہیں
۳- معیشت مکمل طور پر تباہ حال ہے اور سرمایہ دار اور نوجوان مسلسل بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں
انہی وجوہات کی بدولت میں نے مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس اختیار ہے اور یہ مذاکرات صرف ملکی مفادات کی خاطر ہوں گے۔ میں کسی مشکل سے نہیں گھبراتا میرا عزم مضبوط ہے۔
نون لیگ کی کٹھ پتلی حکومت سے کسی بھی قسم کی گفتگو یا مذاکرات بے فائدہ ہیں۔ فارم 47 کی اس جعلی حکومت نے پہلے ہی ہمارے دو مہینے ضائع کیے۔ اس حکومت کا جھوٹے اقتدار سے چمٹے رہنے کے سوا کوئی مقصد نہیں۔ ان کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ وہ حکومت ہے جس نے پاکستان کی اخلاقی اقدار اور آئینی ڈھانچے کو بالکل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
جمہوریت کا قیام دو بنیادی اصولوں پر ہوتا ہے ایک قانون کی بالادستی اور دوسرا اخلاقیات۔ مجھ پر اور تحریکِ انصاف سے منسلک دیگر لوگوں پر جس طرح کے بے بنیاد سیاسی مقدمے بنائے گئے ہیں، جبری اغوا اور گمشدگیوں کے بعد پارٹی ممبران سے تحریکِ انصاف چھوڑنے سے متعلق پریس کانفرنس کروائی گئی اس سے ثابت ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہرگز نہیں بلکہ جنگل کا راج قائم ہے۔
اخلاقیات کی پستی کا یہ عالم ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن اپنی مقررہ مدت پور�� کرنے کے باوجود عہدوں پر براجمان ہیں۔ متنازعہ آئینی بینچ کا قیام، اسکے فیصلے اور کیسز کی ہینڈلنگ سے اخلاقیات کی گراوٹ ثابت ہے۔ قانون اور اخلاقیات کی عدم موجودگی میں جمہوریت ہرگز نہیں پنپ سکتی، یہ معاشرے کی تباہی کا باعث ہے اور ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
مجھ پر ہر طرح کی سختی کی جا رہی ہے۔ میرے بچوں سے میری بات تک نہیں کروائی جاتی ، میرے اہل خانہ سے ملاقات کئی کئی دن روک لی جاتی ہے اور میرے معالج تک کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا اس کے باوجود میں اپنی قوم کی خاطر ڈٹ کر کھڑا رہوں گا-“
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 58 ارب روپے سے زائد مالیت کے 60 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جس میں صحت اور فلاح عا��ہ سے متعلق درج ذیل منصوبے منظور ہوئے۔
✅ 18.6 کروڑ روپے کی لاگت سے بچوں کے لیے ڈی وارمنگ پروگرام کا آغاز۔
✅ مفتی محمود اسپتال، ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید کیتھ لیب کا قیام۔
✅ برن سنٹرز کے قیام اور موجودہ مراکز کی بہتری۔
✅ انسولین اور ڈی ٹاکس پروگرام کی توسیع، تاکہ ذیابیطس اور منشیات کے متاثرہ افراد کو ریلیف دیا جا سکے۔
✅ اپر کوہستان اور پالس کے دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی فراہمی!
#IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ممبرشپ مہم کا تسلسل اور انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی سرگرمیاں
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے 15 مئی 2025 سے پورے صوبے میں ایک منظم اور شفاف ممبرشپ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جس کا مقصد چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق نظامِ صحت میں مثبت، پائیدار اور عوام دوست تبدیلی لانا ہے۔
اس مہم کے تحت تمام میڈیکل اور ہیلتھ پروفیشنلز بشمول ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، اسپیشلسٹس، فیکلٹی، نرسنگ، پیرا میڈیکس، فزیوتھراپسٹس، فارماسسٹس، الائیڈ اور ریہیب پروفیشنلز کو انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ جڑنے کی دعوت دی گئی ہے۔
ممبرشپ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے صوبے بھر کے MTI اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فوکل پرسنز کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ ہر کیڈر تک رسائی ممکن ہو سکے اور نمائندگی مساوی انداز میں یقینی بنائی جا سکے۔ اس مہم کا اختتام 15 ��ون 2025 کو ہوگا، جس دوران تمام اضلاع میں بھرپور سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اسی سلسلے میں، صدر انصاف ڈاکٹر فورم بنوں، ڈاکٹر لیاقت وزیر کی زیرِ صدارت انصاف ڈاکٹر فورم بنوں ( @IDFBannu) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرشپ مہم کے موجودہ مرحلے کا جائزہ لیا گیا اور بنوں کے تمام بڑے اداروں میں ممبرشپ کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے درج ذیل اداروں میں باقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں:
• 🏥 خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں (KGN)
• 🏥 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں (DHQ)
• 🏥 ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں (W&C)
• 🏫 بنوں میڈیکل کالج
یہ کمیٹیاں نہ صرف اپنے اپنے اداروں میں ممبرشپ مہم کو مربوط انداز میں چلائیں گی بلکہ ہیلتھ پروفیشنلز کو متحرک کر کے نظریاتی جدوجہد کا حصہ بنائیں گی۔
انصاف ڈاکٹر فورم بنوں پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ایک شفاف، منصفانہ اور جدید نظامِ صحت کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ڈاکٹرز صرف مسیحا نہیں بلکہ وہ معاشرتی تبدیلی کے حقیقی علمبردار بھی ہیں۔
ممبرشپ حاصل کرنا نہایت آسان ہے:
• آن لائن فارم کے ذریعے ممبرشپ کے لیے لنک:
https://t.co/a2nx73zvS5…
• یا قریبی ہسپتال میں موجود انصاف ڈاکٹرز فورم کے نوٹیفائیڈ کابینہ ممبران سے رابطہ کر کے فزیکل فارم کے ذریعے بھی رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔
آئیں! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا حصہ بنیں، اور صحت کے شعبے کو بلیک میلر مافیا سے نجات دلا کر ایک بہتر، شفاف اور عوام دوست نظام کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
#InsafDoctorsForum #IDFKPUpdates #IDFKPMembership #InsafDoctorsForumKPMembership