مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان اور صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواہ ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی سربراہی میں آئی ڈی ایف کی ٹیم ڈی چوک میں موجود رہی اور پنجاب پولیس کی بربریت کا شکارہونے والے پرامن مظاہرین کوطبعی امداد فراہم کرتے رہے۔
#خان_کے_دیوانے_تو_نکلیں_گے
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے زیرِ صدارت اہم اجلاس، شعبہ صحت میں تنخواہوں میں اضافہ، کنسلٹنٹس کی تعیناتی، فکسڈ پے ڈاکٹروں کے مسائل اور پی جی ایم آئی انڈکشنز سمیت متعدد اصلاحاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سابق صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق ( @DrMushtaqKhan1 ) سمیت دیگر سابق عہدیداران شریک تھے، جبکہ مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدُیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ملاقات شعبہ صحت خیبرپختونخوا میں جاری اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور ڈاکٹرز کمیونٹی کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل کے جامع جائزے کے تناظر میں منعقد ہوئی، جس میں تمام امور پر تفصیلی اور مربوط انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایم ٹی آئیز میں صحت کے عملے کی تنخواہوں میں اضافے کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے اصولی اتفاق کا اظہار کیا۔
اسی طرح ہسپتالوں کے مختلف وارڈز میں بیڈز کی گنجائش کے مطابق کنسلٹنٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے اور تمام ایم ٹی آئیز میں تدریسی و اکیڈمک سرگرمیوں کو باقاعدہ، تسلسل کے ساتھ اور مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے حوالے سے پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا، اور یہ طے پایا کہ پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا کو متعلقہ ڈیٹا موصول ہونے کے بعد تمام بورڈز کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی جائیں گی۔
اسی تسلسل میں ایگزیکٹو سطح پر کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی فیڈبیک بھی پالیسی بورڈ کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس پر ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
مزید برآں فکسڈ پے ڈاکٹروں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ بے ضابطگیوں اور نشاندہی شدہ خامیوں کو مناسب وقت اور طریقہ کار کے تحت درست اور حل کیا جائے گا۔
ملاقات میں شعبہ صحت کے مجموعی ڈھانچے، ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی سطح پر ایس او پیز کی تشکیل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کو ہدایت کی گئی کہ وہ شعبہ صحت کے اداروں کی بہتری، مضبوطی اور نظامی اصلاحات کے عمل میں مؤثر معاون کردار ادا کرے تاکہ ملازمین کو سہولت فراہم کرنے اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے واضح اور عملی ایس او پیز مرتب کیے جا سکیں۔
مزید برآں آئندہ پی جی ایم آئی انڈکشنز میں نشستوں (slots) کی دستیابی اور ان کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، جسے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے تحت بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار کو سراہتے ہوئے شعبہ صحت خیبرپختونخوا میں ان کی پیشہ ورانہ، منظم اور اصلاحاتی اندازِ کار کی خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی موجودہ (آؤٹ گوئنگ) کابینہ کی ذمہ دارانہ، پروفیشنل اور مؤثر کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے، تسلسل اور مزید بہتری کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی توقعات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کا شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مسلسل رہنمائی، تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات و معاونت کو قدر کی نگاہ سے سراہا گیا۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #PolicyBoardMTIKP #InsafDoctorsForum
وقار ظہیر ہاسٹل میں پیش آنے والے افسوسناک گیس دھماکے کے نتیجے میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ٹرینی میڈیکل افیسر ڈاکٹر ماجد شدید زخمی ہوگئے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور تمام ڈاکٹرز، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور عوام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمٰن، انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) اور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے سابق صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ، ہسپتال ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پروفیسر ڈاکٹر تحمید اللّٰہ (ڈائریکٹر پلاسٹک اینڈ برن یونٹ) اور ڈین حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابقہ نائب صدور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نظیف وزیر اور ڈاکٹر لیاقت وزیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ٹرینی میڈیکل افیسر ڈاکٹر ماجد کی طبی حالت، علاج اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔
حاضر وقت میں ڈاکٹر ماجد کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا علاج بہترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری ہے۔ علاج کے لیے درکار تمام وسائل اور سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی بہترین ممکنہ نگہداشت یقینی بنائی جا سکے۔
مزید برآں، ڈاکٹر ماجد کی طبی ضرورت، معالجین کی سفارش اور اہلِ خانہ کی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگر مستقبل میں ملک کے اندر یا بیرونِ ملک کسی خصوصی طبی مرکز میں علاج کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس سلسلے میں بھی مکمل تعاون اور تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس مشکل گھڑی میں حکومتِ خیبرپختونخوا اور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔
#IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumHMC #IDFHayatabadMedicalComplex
وقار ظہیر ہاسٹل میں پیش آنے والے افسوسناک گیس دھماکے کے نتیجے میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ٹی ایم او ڈاکٹر ماجد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور تمام ڈاکٹرز، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور عوام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، حکومتِ خیبرپختونخوا، محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کیجانب سے ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی!
اس ضمن میں طبی، مالی اور انتظامی سطح پر تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈاکٹر نظیف وزیر
ڈاکٹر مجید کی طبی حالت، ضروریات اور اہلِ خانہ کی مشاورت و رضامندی کے مطابق، اگر انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے کسی بھی اعلیٰ طبی مرکز، بشمول آغا خان یونیورسٹی ہسپتال یا کسی دوسرے موزوں ادارے، منتقل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو حکومتِ خیبرپختونخوا، محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس مکمل تعاون اور درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر نظیف وزیر
اس مشکل گھڑی میں ہم ڈاکٹر مجید اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ڈاکٹر نظیف وزیر
#IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumPeshawar #InsafDoctorsForumHMC
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس
اجلاس سے مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) ، سابق صوبائی صدور ڈاکٹر ناصر حسن آفریدی، ڈاکٹر کامران دُرانی اور ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) سمیت دیگر سینئر و سابق عہدیداران نے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے تنظیمی امور، نئی صوبائی کونسل کی تشکیل، مستقبل کی حکمتِ عملی اور شعبہ صحت میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
اجلاس میں پشاور ریجن کے کثیر تعداد میں سابق عہدیداران اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اور نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
#InsafDoctorsForum #IDFPakistan #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumKP
چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے شعبہ صحت میں ایک انقلابی اور تاریخی دور کا آغاز کیا ہے، جس کا بنیادی ہدف ہر شہری کو معیاری، جدید اور باوقار طبی سہولیات کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ایم ٹی آئی اصلاحات کے بعد جدید طبی سہولیات، شفاف انتظامی نظام اور مؤثر سروس ڈیلیوری کا ایک مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے، جو صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں عملی اصلاحات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ بطور ایک اہم تدریسی ادارہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال مستقبل کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ہسپتال میں جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز، میڈیکل، سرجیکل اور پیڈز آئی سی یوز، جدید ڈائیلیسیز سنٹر، کیتھ لیب، اپ گریڈڈ او پی ڈی، کثیر المنزلہ ایمرجنسی بلاک، جدید سی ٹی سکین مشینز، ایم آر آئی مشینز، اور جدید لیبارٹری و تشخیصی سہولیات کا قیام اس عزم کا ثبوت ہے کہ عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات عمران خان کے ویژن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔
روزانہ 10 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اس بات کی گواہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2013 کے بعد صحت کے نظام کو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور قابلِ رسائی بنایا ہے۔
میرٹ پر ہزاروں ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور انتظامی عملے کی شفاف بھرتیوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور نظامِ صحت میں اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
صحت کارڈ جیسے تاریخی اور انقلابی منصوبے نے لاکھوں شہریوں کو مفت اور باعزت علاج کی سہولت فراہم کر کے خیبرپختونخوا کو ریاستِ مدینہ کے عوامی فلاح کے ماڈل صوبے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
یہ ایسے سفر کی جھلک ہے جس میں ریاست نے اپنی اصل ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی صحت، وقار اور فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ایسے صحت مند، محفوظ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔
#KPHealth #ImranKhan #MTIKTH #PTI #KPGovt #KPHealthReforms
چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے شعبہ صحت میں ایک انقلابی اور تاریخی دور کا آغاز کیا ہے، جس کا بنیادی ہدف ہر شہری کو معیاری، جدید اور باوقار طبی سہولیات کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ( @mtikth ) ایم ٹی آئی اصلاحات کے بعد جدید طبی سہولیات، شفاف انتظامی نظام اور مؤثر سروس ڈیلیوری کا ایک مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے، جو صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں عملی اصلاحات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ بطور ایک اہم تدریسی ادارہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال مستقبل کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ہسپتال میں جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز، میڈیکل، سرجیکل اور پیڈز آئی سی یوز، جدید ڈائیلیسیز سنٹر، کیتھ لیب، اپ گریڈڈ او پی ڈی، کثیر المنزلہ ایمرجنسی بلاک، جدید سی ٹی سکین مشینز، ایم آر آئی مشینز، اور جدید لیبارٹری و تشخیصی سہولیات کا قیام اس عزم کا ثبوت ہے کہ عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات عمران خان کے ویژن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔
روزانہ 10 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اس بات کی گواہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2013 کے بعد صحت کے نظام کو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور قابلِ رسائی بنایا ہے۔
میرٹ پر ہزاروں ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور انتظامی عملے کی شفاف بھرتیوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور نظامِ صحت میں اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
صحت کارڈ جیسے تاریخی اور انقلابی منصوبے نے لاکھوں شہریوں کو مفت اور باعزت علاج کی سہولت فراہم کر کے خیبرپختونخوا کو ریاستِ مدینہ کے عوامی فلاح کے ماڈل صوبے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
ان اصلاحات کے سفر میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے حکومتِ خیبرپختونخوا کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اور پیشہ ورانہ شراکت دار کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا، جس نے ان تاریخی اقدامات کی تشکیل، بہتری اور مؤثر نفاذ میں قابلِ قدر معاونت فراہم کی۔
یہ ایسے سفر کی جھلک ہے جس میں ریاست نے اپنی اصل ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی صحت، وقار اور فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ایسے صحت مند، محفوظ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔
#IDFKPHealthReforms #MTIKhyberTeachingHospital #MTIKTH #IDFKPUpdates
گزشتہ روز انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے عمران خان کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان، وزیر اطلاعات شفیع جان اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مظاہرین نے عمران خان کو فوری طبی سہولیات اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
#ImranKhanRightToTreatment #InsafDoctorsForumKP #ImranKhanDeniedMedicalAccess
مرکزی صدر انصاف ڈاکٹر فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) کا پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹر فورم عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس میں گفتگو
ہمیں عمران خان صاحب کی صحت بارے انتہائی تشویش ہے۔ چار ماہ قبل بتایا گیا کہ عمران خان کی آنکھ میں تکلیف ہے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
پھر متضاد رپورٹس سے بتایا گیا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد کھوئی جا چکی ہے۔ پھر رات کے اندھیرے میں ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا، وہاں ان کا کیا ٹریٹمنٹ کیا گیا، اس بارے کسی کو نہیں پتا۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
ابھی تک عمران خان صاحب کے خاندان، پاکستانی قوم، پوری دنیا اور ہمیں کوئی بھی تصدیق شدہ معلومات نہیں ہیں کہ عمران خان کی صحت کی مخدوش صورتحال بہتری کی جانب جا رہی ہے یا مزید خرابی کی جانب۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
میڈیکل ایتھکس میں پوری دنیا اس اصول پر متفق ہے کہ مریض کا علاج ان بنیادی نکات پر ہوگا:
پہلا یہ کہ مریض کو اختیار ہے، مریض خودمختار اور آزاد ہے، یعنی جس مرضی ہسپتال یا جس مرضی ڈاکٹر سے وہ علاج کروانا چاہے، علاج کروائے۔
دوسرا یہ کہ وہ علاج مریض کے لیے نقصان دہ نہ ہو، یعنی وہ علاج مریض کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو۔
تیسرا ہے انصاف یعنی مریض کو بلا امتیاز، بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس کے ساتھ کسی قسم کا غیر منصفانہ یا امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔
ہم درخواست کرتے ہیں کہ جو ادارے بھی ذمہ دار ہیں، وہ عمران خان کا علاج ان کے ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروائیں۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
عمران خان کی اِس بیماری کی اصل وجہ کیا ہے، وہ وجہ جان کر اس کا بھی علاج کروایا جائے اور اس کے لیے تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
لہذا انصاف ڈاکٹرز فورم مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرن انچیف عمران خان کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی ان کے خاندان اور ان کے ذاتی معالجین، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف، کی موجودگی میں یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
#ImranKhanRightToTreatment #InsafDoctorsForum #ImranKhanDeniedMedicalAccess #IDFKPUpdates
پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کی تشویشناک صحت کی صورتحال اور انہیں بروقت طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان ( @ShafiJanPTI ) ، صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) ، سابق صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) ، انصاف نرسنگ فورم، انصاف پیرامیڈیکس فورم، انصاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فورم، فارماسسٹس، انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیداران اور سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر معیاری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں پر عائد غیر ضروری پابندیاں ختم کی جائیں۔
علاج اور صحت کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہیں اور کسی بھی فرد کو ان حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
پریس کانفرنس کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحت اور فوری علاج کے لیے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں صوبائی وزراء اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اس مطالبے کو دہرایا کہ انہیں تمام بنیادی اور قانونی حقوق فراہم کیے جائیں۔
#ImranKhanRightToTreatment #InsafDoctorsForumKP #ImranKhanDeniedMedicalAccess #IDFKPUpdates
انصاف ڈاکٹرز فورم کے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس میں گفتگو
ہیلتھ کمیونٹی کا انتہائی بڑی تعداد میں پریس کانفرنس میں شرکت کرنے پر مشکور ہوں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
عمران خان کو ان کے خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج کی سہولت فلفور دی جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
پچھلے کئی ماہ سے مختلف ذرائع اور رپورٹس سے یہ معلومات آ رہی ہیں کہ عمران خان کی صحت ٹھیک نہیں، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک کھو چکی ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
میڈیکل ایتھکس، اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق اور انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق، پاکستان کے آئین میں جو عوام کو صحت کا حق ہے، اس سے پچھلے کئی مہینوں سے عمران خان کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
ہیلتھ کیئر کمیونٹی کا واضح مؤقف ہے کہ عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں، یورپی یونین اور ہیومن رائٹس جسٹس کے آرٹیکلز، اور جنیوا کانفرنس کے معاہدات کے مطابق بلا امتیاز صحت کی سہولت فراہم کی جائے، اور عمران خان کو ان کے خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج کی سہولت دی جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
ہمارے پاس پروفیسرز سے لے کر میڈیکل سٹوڈنٹس تک، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، نرسز، پیرامیڈیکس اور فارماسسٹ، تمام تر ہیلتھ کمیونٹی موجود ہے، اور ہیلتھ کمیونٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کو واضح پیغام ہے کہ اس کے بعد ہم پورے ملک میں نکلیں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
اقوامِ متحدہ کے قوانین کے آرٹیکل 3 اور آرٹیکل 5، یورپی یونین کے آرٹیکل 3 اور 5، اور جنیوا کانفرنس واضح کرتے ہیں کہ ہر قیدی کو منصفانہ، بروقت اور محفوظ صحت کی سہولیات فراہم کرنا اس کا بنیادی حق ہے، اور ریاست اس کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
پاکستان کے جیل رولز 1984، چیپٹر 4 میں خصوصی طور پر قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے تذکرہ کرتا ہے۔ اس کے رولز نمبر 7 اور 8 میں واضح لکھا ہے کہ ہر وہ انسان جو جیل کے اندر ہوگا، اس کو بنیادی انسانی حقوق میں جو سب سے پہلا حق ہے، وہ صحت کا ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
عمران خان کو ان کے خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج کی سہولت فلفور دی جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
#ImranKhanRightToTreatment #InsafDoctorsForumKP #ImranKhanDeniedMedicalAccess
پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کی تشویشناک صحت کی صورتحال پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی اہم پریس کانفرنس؛ وزیرِ اطلاعات شفیع جان ( @ShafiJanPTI )، وزیرِ صحت خلیق الرحمان، سابقہ صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF )، مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) اور سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔
#ImranKhanRightToTreatment #InsafDoctorsForumKP #ImranKhanDeniedMedicalAccess
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی اہم پریس کانفرنس: عمران خان کی صحت کی تشویشناک صورتحال پر میڈیکل فیکلٹی، پروفیسرز اور طلبہ سے شرکت کی اپیل
آج بروز جمعہ، تین بجے، اہم پریس کانفرنس کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا تمام میڈیکل فیکلٹی، پروفیسرز، ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور میڈیکل طلبہ کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس انتہائی اہم پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔
اس پریس کانفرنس کا واحد اور مرکزی نکتہ پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم، پاکستان کے سابق وزیراعظم، پاکستان کے حقیقی جمہوری رہنما، عالمی شہرت یافتہ شخصیت، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم کرکٹر، پاکستان کے واحد ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان، نامور سماجی رہنما، نمل ایجوکیشن سٹی کے بانی، سابق چانسلر یونیورسٹی آف بریڈفورڈ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بانی عمران خان کی صحت کی موجودہ تشویشناک صورتحال ہے۔
مختلف رپورٹس اور اطلاعات کے مطابق ان کی صحت میں مسلسل بگاڑ، ایک آنکھ کی بینائی میں نمایاں کمی (تقریباً 85 فیصد تک)، اور طویل عرصے سے مبینہ طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے جیسے معاملات پر انصاف ڈاکٹرز فورم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایک قومی و عالمی سطح کی شخصیت کو بین الاقوامی طبی اصولوں کے مطابق انکے خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں فوری، شفاف اور معیاری طبی سہولیات تک رسائی دی جائے۔
📍 تمام ڈاکٹرز، پروفیسرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس اہم انسانی و طبی مسئلے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت یقینی بنائیں۔
#InsafDoctorsForumKP #ImranKhan #IDFKPUpdates
ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا الوداعی بیان: تین سالہ دورِ قیادت کے اختتام پر تنظیمی تسلسل اور نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
الحمدللّٰہ
میں تہہ دل سے اپنے بانی چیئرمین، قائد و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان ( @ImranKhanPTI ) ، انصاف ڈاکٹر فورم کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر مدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF )، اور مرکزی کونسل کے تمام معزز ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے 4 فروری 2023 کو مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کی ذمہ داری سونپی۔
یہ تین سالہ سفر انتہائی کٹھن، چیلنجز اور سیاسی پیچیدگیوں سے بھرپور رہا۔ خصوصاً 9 مئی 2023 کے بعد کے حالات، کارکنان پر مظالم، زخمیوں، شہداء، احتجاجی تحریکوں، جلسوں اور جلوسوں کے دوران یہ وقت میری زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا۔
لیکن الحمدللّٰہ میں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں، توانائیاں اور وقت انصاف ڈاکٹر فورم اور نظریے کے لیے وقف رکھا، اور ہمیشہ تنظیم کی مضبوطی، کارکنان کے حوصلے اور حق کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔
مرکزی کونسل کی جانب سے آج کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ تنظیموں کی مضبوطی اسی میں ہوتی ہے کہ نئے اور متحرک لوگ آگے آئیں تاکہ ادارے مزید مستحکم اور فعال ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ نئی قیادت انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کو مزید تقویت دے گی اور تنظیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی۔
میں بطور ایک کارکن، پہلے کی طرح آئندہ بھی انصاف ڈاکٹر فورم اور اپنے قائد جناب عمران خان کے نظریے اور مشن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہوں گا، ان شاءاللّٰہ۔
ڈاکٹر نبی جان آفریدی
سابق صوبائی صدر
انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
#DrNabiJanAfridi #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForum #InsafDoctorsForumKhyberPakhtunkhwa
انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کونسل کی سفارش پر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل سمیت تمام ذیلی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔
نئی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
ڈاکٹر عاصم ریاض
مرکزی سیکرٹری جنرل
انصاف ڈاکٹرز فورم
#InsafDoctorsForum#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates
مؤرخہ 10 مئی، 2026
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی، صوبائی، ریجنل، ایم ٹی آئی، انصاف نرسنگ فورم، انصاف فزیوتھراپی، انصاف پیرا میڈکس اور طلبہ ونگز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) اور صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں کئی ایسے اراکین نے، جو پشاور سے دور مقیم تھے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور، مختلف ونگز کے درمیان روابط، تنظیمی نظم و ضبط اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مؤثر رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، طلبہ اور دیگر متعلقہ طبقات کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔
اجلاس میں پیٹرن اِنچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی و پنجاب حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر منصفانہ رویے کے خلاف ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
مزید فیصلہ کیا گیا کہ تمام امور کو تنظیمی Hierarchy کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا جبکہ ابتدائی رابطے کے بعد اہم معاملات کو باضابطہ ای میل کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔
خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی کو سراہتے ہوئے ان کی مزید فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ فیصلہ سازی میں جامع اور متوازن نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔
KMU، PGMI، CPSP، طلبہ اور دیگر ونگز کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مؤثر رابطہ کاری اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ فوکل پرسنز کو موقع کی مناسبت سے فیصلوں کے اختیارات بھی دیے جائیں گے۔
ڈاکٹرز کی پروموشنز، FBR اور KAPRA سے متعلق مسائل کے فالو اپ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید برآں صوبائی قیادت نے آئین میں موجودہ و مستقبل کی ضروریات کے مطابق ترامیم کے لیے پالیسی تجایوز مرکزی ایگزیکٹو کونسل کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایم ٹی آئی سے متعلق مسائل کے مؤثر حل اور بہتر رابطہ کاری کے لیے متعلقہ نمائندگان پر مشتمل ایک خصوصی واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں معزز پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں فارن میڈیکل گریجویٹس سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا، جو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبر بھی ہیں، سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ معزز پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 8 ستمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کی واپسی اور اس پر عملدرآمد روکنے کیلئے فوری طور پر PMDC کو خط لکھیں، کیونکہ کسی بھی پالیسی یا نوٹیفکیشن کا اطلاق ماضی پر نہیں کیا جا سکتا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام نمائندگان نے تنظیمی اتحاد، نظم و ضبط، اور صحت کے شعبے سے وابستہ تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پیٹرن اِنچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں انصاف، میرٹ اور عوامی خدمت کے اصولوں پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#InsafDoctorsForumKP #InsafDoctorsForum #IDFKPUpdates
𝙃𝙖𝙥𝙥𝙮 𝙄𝙣𝙩𝙚𝙧𝙣𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣𝙖𝙡 𝙉𝙪𝙧𝙨𝙚𝙨 𝘿𝙖𝙮!
@PICMTI_OFFICIAL we proudly recognize our nursing staff for their unwavering commitment to providing safe, compassionate, and high-quality care to every patient. #𝑻𝒉𝒂𝒏𝒌𝒀𝒐𝒖𝑵𝒖𝒓𝒔𝒆𝒔 https://t.co/
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے اہم مطالبات — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ہیلتھ کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی
خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں منعقدہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کے موقع پر صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی ( @SohailAfridiISF ) کے سامنے ہیلتھ کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
▪️ ڈینٹسٹری کے لیے 7 منزلہ عمارت کے قیام کی ضرورت
▪️ ڈینٹل ہاؤس آفیسرز کو درپیش مسائل
▪️ ڈاکٹرز کے لیے ہاسٹل کے مسائل
▪️ ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی جانب سے اٹھائے گئے یہ نکات نوجوان ڈاکٹرز اور مجموعی ہیلتھ سسٹم کی بہتری کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی کا ردِعمل:
وزیراعلیٰ نے ان مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اہم اعلانات کیے:
▪️ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں بیسک سائنسز بلاک اور ہاؤس آفیسرز کے لیے ہاسٹل کے قیام کا اعلان
▪️ آئندہ بجٹ میں ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے وظائف میں اضافے کی یقین دہانی
▪️ صوبے بھر میں ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور ریویمپنگ کے عمل کو تیز کرنے کا عزم
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہیلتھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور اصولی مطالبات کے حصول چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق پرعزم ہے۔ ہیلتھ کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #KCD #KhyberCollegeOfDentistry
پشاور میں خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے زیرِ انتظام تین روزہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ( @SohailAfridiISF ) کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن، ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF )، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) اور ڈاکٹرز کمیونٹی سے بڑی تعداد کی شرکت۔
#InsafDoctorsForumKP #CMKPSohailAfridi #InternationalDentalConference #KhyberCollegeOfDentistry
جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کیا جا چکا ہے اور اس کے لیے فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف آڈیٹر جنرل آف پاکستان ہر سال تمام سرکاری اداروں، بشمول ایم ٹی آئی ہسپتالوں، کا آڈٹ کرتا ہے۔
2/5
کیا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کو اپنی کرسی چھوڑنی چاہیے تھی؟ کیا کسی بھی ادارے کا سربراہ کسی شخص یا عوامی نمائندے کے احترام میں اپنی کرسی چھوڑ دیتا ہے؟ کیا اس طرزِ عمل سے منصب کی وقعت، کرسی کا تقدس اور ادارے کا احترام متاثر نہیں ہوتا؟
1/5
#MTIReformsActKP#MTIRA#KPHealth