Nothing to see here.
Just Israelis hiding in bunkers. Dancing and cheering as bombs rain on schoolgirls in Iran.
And as American soldiers are sent to die for Israel’s war.
CNN and BBC won’t show you this.
The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.
Another fine day to thank Jinnah the man who saved us from sharing space with cow urine purifiers and those who call it “culture.” BJP MP #MedhaKulkarni along with some right-wing activists, “purified” and “cleansed” Pune Fort using cow dung and urine after a Muslim woman was seen praying there.
خزاں کی رُت میں گلاب لہجہ، بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دِیا جلانا، جَلا کے رکھنا، کمال یہ ہے
ذرا سی لغزش پہ، توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
کسی کو دینا یہ مشورہ کہ، وہ دُکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا، کمال یہ ہے
خیال اپنا ، مزاج اپنا ، پسند اپنی ، کمال کیا ہے
جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
کسی کی راہ سے خدا کی خاطر ، اٹھا کے کانٹے، ہٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا، کمال یہ ہے
وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے، شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا، کمال یہ ہے
ہزار طاقت ہو، سو دلیلیں ہوں، پھر بھی لہجے میں عاجزی سے
ادب کی لذت، دعا کی خوشبو، بسا کے رکھنا، کمال یہ ہے
مبارک صدیقی
کلّیوں کا تبسّم ہو، کہ تم ہو، کہ صَبا ہو
اِس رات کے سنّاٹے میں، کوئی تو صدا ہو
یُوں جسم مہکتا ہے ہَوائے گُلِ تر سے
جیسے کوئی پہلوُ سے ابھی اُٹھ کے گیا ہو
دُنیا ہَمہ تن گوش ہے، آہستہ سے بولو
کچھ اور قریب آؤ، کوئی سُن نہ رہا ہو
یہ رنگ، یہ اندازِ نوازش تو وہی ہے
شاید کہ کہیں پہلے بھی توُ مجھ سے مِلا ہو
یوں رات کو ہوتا ہے گُماں دِل کی صدا پر
جیسے کوئی دِیوار سے سر پھوڑ رہا ہو
دُنیا کو خبر کیا ہے مِرے ذوقِ نظر کی
تم میرے لیے رنگ ہو، خوشبو ہو، ضیا ہو
یُوں تیری نِگاہوں میں اثر ڈُھونڈ رہا ہُوں
جیسے کہ تجھے دِل کے دَھڑکنے کا پتا ہو
اِس درجہ محبّت میں تغافل نہیں اچھّا
ہم بھی جو کبھی تم سے گُریزاں ہوں تو کیا ہو
ہم خاک کے ذرّوں میں ہیں اخترؔ بھی، گُہر بھی
تم بامِ فلک سے، کبھی اُترو تو پتا ہو
پنڈت ہری چند اخترؔ
"اک بار کہو تم میری ہو"
ہم گھوم چکے بستی بن میں
اک آس کی پھانس لیے من میں
کوئی ساجن ہو کوئی پیارا ہو
کوئی دیپک ہو، کوئی تارا ہو
جب جیون رات اندھیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
جب ساون بادل چھائے ہوں
جب پھاگن پھول کھلائے ہوں
جب چندا روپ لٹاتا ہو
جب سورج دھوپ نہاتا ہو
یا شام نے بستی گھیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
ہاں دل کا دامن پھیلا ہے
کیوں گوری کا دل میلا ہے
ہم کب تک پیت کے دھوکے میں
تم کب تک دور جھروکے میں
کب دید سے دل کو سیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
کیا جھگڑا سود خسارے کا
یہ کاج نہیں بنجارے کا
سب سونا روپا لے جائے
سب دنیا، دنیا لے جائے
تم ایک مجھے بہتیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
ابنِ انشاء
وہ آئینے سے اگر مطمئن نہیں ہے تو پھر
ہماری آنکھیں بطور آئینہ قبول کرے
میں زندگی میں فقط تجھ کو دیکھ پایا ہوں
خدائے خواب مِرا دیکھنا قبول کرے
تجمل کاظمی
دعائیں، مَنتیں، روشن دِیا قبول کرے
وہ آئے اور مِرے اشکِ وفا قبول کرے
عریضے پھینک دو دریا میں اور نیکی بھی
خبر نہیں ہے وہ کس وقت کیا قبول کرے
بُرا لگے گا ہمیں ، گر ہمارے ہاتھ سے پھول
تِرے علاوہ کوئی دوسرا قبول کرے
دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں
ڈھنگ کی بات کہے کوئی، تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں
بزم احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں
غیر سے دور، مگر اس کی نگاہوں کے قریں
محفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
یہی مسلک ہے مرا، اور یہی میرا مقام
آج تک خواہش منصب سے الگ بیٹھا ہوں
عمر کرتا ہوں بسر گوشۂ تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے، تب سے الگ بیٹھا ہوں
میرا انداز نصیرؔ اہل جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں
پیر نصیر الدین نصیر رح
اُسے کہنا کے میرے ساتھ جڑا رہ جائے!!!
رنگ لوگوں کا اڑے____اور اڑا رہ جائے!!!
ہم اُسکی یاد دہانی میں رہیں گے ایسے!!!
جیسے کاغذ کوئی کونے سے مڑا رہ جائے!!!
🇵🇸 It is HORRIFIC to see the videos of dead civilians coming out of Gaza, but the world NEEDS to see the TRUTH.
🇮🇱 The media and politicians want to HIDE ISRAELI TERRORISM from the public.
🚨 We must make the world witness the Palestinian struggle.