امیر المومنین علیہ السلام
اگر اللہ نے آپ کو صحت و سلامتی اور عافیت عطا فرمائی تو شکرگذار اور قدرشناس بنئیے اوراللہ نے اگر آپ کو بلاوں اور آزمائشات میں مبتلا فرمایا تو بردباری اور صبر کاراستہ اختیار کیجئیے
نھج البلاغہ ، خطبہ ۹۸
"صبح بخیر"
فرمانِ مولا علی علیہ السلام
"اپنے سب کاموں میں اللہ کی اطاعت کرو اور یقین جانو کہ اللہ کی اطاعت دوسری سب چیزوں سے افضل ھے "
(نہج البلاغہ،مکتوب 69)
"صبح بخیر"
امیر المؤمنینؑ نے فرمایا:
" امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دو ایسے کام ہیں جو اخلاقِ خداوندی میں سے ہیں۔
ان کی وجہ سے نہ موت قبل از وقت آتی ہے نہ رزق میں کوئی کمی ہو سکتی ہے"
(نہج البلاغہ:خطبہ154)
"صبح بخیر"
السَّـــلاَمُ عَلَيــكُم
امیر المومنینؑ کا ارشاد گرامی ھے
مسکین اور غریب اللہﷻ کا فرستادہ ہوتا ھے
تو جس نے اس سے اپنا ہاتھ روکا اس نے خدا سے ہاتھ روکا
اور جس نے اسے کچھ دیا اس نے خدا کو دیا
(نہج البلاغہ: حکمت 304)
"صبح بخیر"
امیر المؤمنینؑ فرماتے ہیں:
"لوگوں میں سے عاجز وہ ہے جو دوست و بھائی نہ بنا سکے
اور اس سے بھی عاجز وہ ہے جو بنے ہوئے دوست کو کھو دے"
(نہج البلاغہ:حکمت 11)
"صبح بخیر"
"جو شخص گناہ اور حرام چیز کی خواہش کو خدا کے خوف سے ترک کر دے تو اللہ اسے جہنم سے آزاد اور قیامت کے دن کے خوف سے محفوظ رکھے گا۔"
[رسولِ خدا محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وآله وسلم)]
صبح بخیر 🌸
فرمانِ امیرِ کائنات علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام :
"جب دُنیا کسی کی طرف رُخ کرتی ہے، تو دوسروں کی خوبیاں اسے اُدھار دے دیتی ہے،
اور جب پیٹھ پھیرتی ہے تو اُسکی اپنی خوبیاں بھی اُس سے چھین لیتی ہے"
(نہج البلاغہ، حکمت 8)
"صبح بخیر "
امیر المؤمنینؑ کا ارشادِ گرامی ہے:
"ایمان والوں میں سب سے افضل وہ ہے جو اپنی طرف سے اور اپنے اہل و عیال اور مال کی طرف سے خیرات کرے"
(نہج البلاغہ:خط69)
"صبح بخیر "
امام محمد جوّاد (علیہ السلام) نے فرمایا:
" جو بغیر علم کے عمل کرے گا وہ اصلاح کرنے سے زیادہ تباہی مچائے گا "
(بحار الانوار ،جلد-78 ، ص-364 )
"صبح بخیر"
"تمہارے ہی اعضاء اس (اللہ) کے سامنے گواہ بن کر پیش ہوں گے اور تمہارے ہی ہاتھ پاؤں اُسکے لاؤ لشکر ہیں
اور تمہارے ہی قلب و ضمیر اُسکے جاسوس ہیں اور تمہاری تنہائیوں کے عشرت کدے اُسکی نظروں کے سامنے ہیں"
(حضرت علی علیہ السلام)
(نہج البلاغہ خطبہ 197)
"صبح بخیر"
"کسی کے مُنہ سے نکلنے والی بات میں اگراچھائی کاپہلو نکل سکتا ہو تو
اُس کے بارے میں بدگمانی نہ کرو"
(حضرت علی علیہ السلام )
(نہج البلاغہ حکمت : ۳۶۰)
"صبح بخیر"