A tragic incident in Peshawar, where at least 16 students and teachers have died after the roof of a private school collapsed.
Our thoughts are with the victims and their grieving families
Rescue operations are ongoing
#Peshawar#BreakingNews#Pakistan#SchoolCollapse
جانے یہ کون جئے جاتا ہے سانسیں میری
ہم تو اک عمر ہوئی، ہو کے فنا بیٹھے ہیں
کبھی شہرت تھی ہمارے بھی ہر اک آنسو کی
اب نہ پوچھے کوئی دریا بھی بہا بیٹھے ہیں
کوئی اپنا ہو تو، دے صدقہ اتارے وہ نظر
ہم تو حیران ، گرفتارِ بلا بیٹھے ہے
دِل جل رہا تھا غم سے ، مگر نغمہ گر رہا
جب تک رہا میں، ساتھ میرے یہ ہُنر رہا
صُبحِ سفر کی رات تھی ، تارے تھے ، اور ہَوا
سایہ سا ایک دیر تلک ــــــــ بام پر رہا
میری صدا ہَوا میں بہت دُور تک گئی
پر مَیں بُلا رہا تھا جِسے ، بے خبر رہا
گُزری ہے کیا مَزے سے خیالوں میں زندگی
دُوری کا یہ طلسم ــــــــ بڑا کار گر رہا
خَوف آسماں کے ساتھ تھا سَر پر جُھکا ہُوا
کوئی ہے بھی یا نہِیں ہے یہی دِل کو ڈر رہا
اُس آخری نظر میں عجب دَرد تھا مُنیرؔ
جانے کا اُس کے رَنج مُجھے عُمر بھر رہا
مُنیرؔ نیازی
کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے
ناصر کاظمی
کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے
گزر گئی جرس گل اداس کر کے مجھے
میں سو رہا تھا کسی یاد کے شبستاں میں
جگا کے چھوڑ گئے قافلے سحر کے مجھے
میں رو رہا تھا مقدر کی سخت راہوں میں
اڑا کے لے گئے جادو تری نظر کے مجھے
خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے
ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے
مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے
اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے
خالد ندیم شانی