حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے.
-
، انھوں نے فرمایا : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہاں ! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں جنگ نہیں ہوتی ۔ وہ حج اور عمرہ ہے ۔ - -
(ابن ماجہ :2901)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:
بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے جہانوں کے لئے رحمت و ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور مجھے آلاتِ موسیقی ( جیسے کہ ) بانسریاں ( وغیرہ )، بت، صلیب اور جاہلیت کے کام مٹانے کا حکم دیا۔
{مسند احمد۔۷۸۹۵}
پﷺنے فرمایا:
”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں،
جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے،
جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو،
جب دعوت کرے تو قبول کرے،
جب ملے تو اس سے سلام کرے،
جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے،
اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔
(ترمذی،۲۷۳۷)
عوامی سروے !!
ان دو شخصیات میں سے نوجوانوں کو ان میں سے اپنا رہنما چننا پڑے تو کسے منتخب کریں گے ؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں ``
#آئین_کی_جنگ_خان_کے_سنگ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
(ترمذی ،٢١٩٥)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو چیزوں كو ابن آدم نا پسند كرتا ہے
١ - موت كو حالانكہ موت مومن كے لئے فتنے سے بہتر ہے
٢- اور مال كی كمی كو نا پسند كرتا ہے حالانكہ مال كی كمی حساب میں كمی كا باعث ہے
السلسلہ صحیحہ - 1192
سول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انکی طرف نہیں دیکھے گا: والدین کا نافرمان، مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور دیوث یعنی بےغیرت خاوند ( اور وہ سب مرد جو اپنے گھر کی خواتین کی بے راہروی اور بےحیائی پر خاموش رہتے ہیں)۔
{سنن نسائی۔۲۵۶۳}
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،