وزیراعلٰی سہیل آفریدی 🚨
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں تو سڑکوں پر نکلیں، پورے پاکستان کی زمہ داری ہیں کہ وہ سڑکوں پر نکلیں
صوابی میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا بنوں اور کرک کی سرحد پر واقع ختم نبوت چوک میں شرکاء سے خطاب
▪️ دس بارہ گھنٹے گرمی میں انتظار کرنے پر آپ کے حوصلے کو داد پیش کرتا ہوں۔ یہ ٹیسٹ میچ ہے، دو دن بعد اسے ٹی ٹوئنٹی میچ بنائیں گے۔
▪️ یہ جنگ صرف پشتونوں کی نہیں، پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ آج رات کرک میں گزاریں گے، کرک کے غیور عوام کل نکلیں گے۔
▪️ کل شام عمران خان کے وزیراعلیٰ، پشتونوں کے وزیراعلیٰ نے ملٹری آپریشنز اور ڈرون حملوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے۔ میرے لیڈر عمران خان نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا اور میں نے بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے۔
▪️ خیبرپختونخوا کے عوام کے فیصلے خیبرپختونخوا میں ہی ہوں گے۔ بند کمروں کے فیصلہ سازوں نے ہمیشہ ہمارا خون بیچا ہے، اب فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق میدانوں میں ہوں گے۔
▪️ یہاں صرف ایک ہی راج چلتا ہے اور وہ عمران خان کا راج ہے۔ جنوبی اضلاع پر ہمیشہ دہشتگردی اور آپریشن مسلط کیے جاتے ہیں، ڈرون حملوں سے بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
▪️ ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ 22 سال سے جو پالیسی نافذ کی جا رہی ہے، اس سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ ہم نے امن صرف اور صرف عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور میں دیکھا۔
▪️ ہم ہر اس پالیسی کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے جو عوام کے حق میں نہیں ہوگی۔ میرے پاس بندوقیں نہیں، صرف اور صرف عوامی طاقت ہے۔
▪️ جنوبی اضلاع کے عوام نے ہر اس پالیسی کو مسترد کیا جو ان کے حق میں نہیں تھی۔ پوری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان باہر آئے اور ملک کی قیادت سنبھالے۔
▪️ عمران خان نہیں ٹوٹ رہا۔ اس کی اہلیہ اور بہنوں کو جیل میں ڈالا گیا، مگر پھر بھی وہ نہیں جھکا۔ عمران خان قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے مستقبل کی ضمانت ہے اور وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کی عزت و وقار بحال کر سکتا ہے۔
▪️ اس وقت مزدور رو رہا ہے، کسان رو رہا ہے اور نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ آپ نے نکلنا ہے، میں آپ کو لیڈ کروں گا۔ حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔
بلوچستان میں سات فوجیوں کو جب اغواء کر لیا گیا تو وہ رو رو کر دوہائیاں دیتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا پچھلے تین سال میں بلوچستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے
جب امیچور اور نا سمجھ بڑے عہدے پر بیٹھ جائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے
جناب پاک فوج ! آپ اتنے لوگوں کو گولیاں تو مار سکتے ہیں آپ ان سے دو چار دس ہفتے مہینہ تو لڑ سکتے ہیں۔ آپ تاعمر ان سے دشمنی نہیں لے سکتے۔ آپ بیرکوں میں لوٹ جائیے۔ یہاں عوام کو حکومت کرنے دیجیے۔
سہیل آفریدی ایک ناسمجھ اور امیچور لڑکا ہے اس لیے یہ حالات ہیں۔ محسن نقوی۔
خود جو سسٹم کلیپس ماننے والا، ایک ٹی وی کا عام سا رپورٹر ، نہ کبھی الیکشن لڑا، نہ کبھی عوامی سیاست کی، نہ سیاست کی تعلیم دامن میں سوائے رشتاداری کے کچھ ہے نہیں اور آئی ایس ایف طلبا سیاست سے 18سال تجربہ رکھنے الیکشن جیتنے والے کو کہہ رہا ہے