حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے :
’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۱)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
نماز جیسی بھی ہو، پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے، وسوسہ آتا ہے تو آتا رہے، شیطان اپنا کام کرتا رہے گا، آپ اپنا کام کرتے رہیں، نماز میں دل لگتا ہو یا نہ لگتا ہو، پڑھنی فرض ہے❤️
ڈاکٹر اسرار احمد
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :
جس نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔
(ابن ماجہ : 143)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :
میں نے کہا :
اے اللہ کے رسول !
کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے ؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
ہاں ! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں جنگ نہیں ہوتی ۔ وہ حج اور عمرہ ہے ۔
(ابن ماجہ :2901)