اَلسَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُه
اور تم نے جو کچھ مانگا، اُس نے اُس میں سے (جو تمہارے لئے مناسب تھا) تمہیں دیا۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار (بھی) نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت بے انصاف، بڑا ناشکرا ہے۔
سورۃ ابراھیم آیت نمبر 34
فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:
دس افراد کے امیر کو بھی اس حال میں لایا جائے گا کہ اسکا ہاتھ گردن کیساتھ بندھ ہوگا حتی کہ اسکا عدل اسے آزاد کرا دے گا اور اسکا ظلم اسے ہلاک کرا دیگا
#صباح_الخيرᅠ#TLP_Promotion#Allamakhadimhussainrizvi#SaadRizvi
بے شک میرا رب ہی ہے جو سب کی سنتا ہے وہ رزق دیتے وقت یہ نہیں دیکھتا کے یہ میرا فرمانبردار ہے یا نہیں وہ سب کو نوازتا ہے ❣️💯
اے میرے اللہ اس وقت جو بھی یہ میسج پڑھ رہا ہے اسکی اسکے ماں باپ کی مغفرت فرما آمین یا ❤️✍️
#سرمایہ_زیست#محفل_سخن#نواۓسحر
کہہ دو کہ: ’’اللہ نے ہمارے مقدر میں جو تکلیف لکھ دی ہے، ہمیں اُس کے سوا کوئی اور تکلیف ہرگز نہیں پہنچ سکتی۔ وہ ہمارا رکھوالا ہے، اور اللہ ہی پر مؤمنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ❣️
(سورۃ التوبۃ آیت نمبر 51)
#محمد#بزم_ادب
مؤمن تو وہ لوگ ہیں کہ جب اُن کے سامنے اللہ کا ذکر ہوتا ہے تو اُن کے دِل ڈر جاتے ہیں، اور جب اُن کے سامنے اُس کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ آیتیں اُن کے ایمان کو اور ترقی دیتی ہیں، اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں
سورۃ الانفال آیت نمبر 2
#قرآن#Govt_BringBackAfia
آپﷺنے فرمایا:
”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں،
جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے،
جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو،
جب دعوت کرے تو قبول کرے،
جب ملے تو اس سے سلام کرے،
جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے،
اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔
(ترمذی،۲۷۳۷)
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نےفرمایا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو، بدکلامی کرنے والے اور بازار میں چیخنے والے نہیں تھے،برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ عفو و درگزر فرما دیتے تھے ۔
(ترمذی،۲۰۱۶)