صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں 45 روز سے یرغمال 10 پاکستانی شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ اہلخانہ شدید پریشان ہیں۔ حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرکے ان کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنائے۔
دس پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ہیں بلکہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں۔ حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے اور یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ یرغمالی شہریوں کے اہلخانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جارہا ہے ، ان کی صحت مسلسل خراب ہورہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہے ۔ حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہیے۔
لاٹھیاں، گولیاں اور پابندیاں مسائل کا حل نہیں بلکہ انہیں مزید پیچیدہ بنانے کا سبب بنتی ہیں۔ پُرامن احتجاج اور اختلافِ رائے ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ جبر اور تشدد کی بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ خطۂ کشمیر کو ایک اور تماشہ نہ بنایا جائے
سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ افسوس کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود حکومت سودی نظام کے خاتمے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ یہ نہ صرف معاشی ناانصافی ہے بلکہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ فوری طور پر سود سے پاک نظام معیشت کی طرف عملی اقدامات کیے جائیں۔
ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت فوری بڑھانے والی حکومت پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کرے اور آج ہی پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کےخلاف لاہو رمیں ایک بڑی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب
#ظالمانہ_پٹرول_بم_نامنظور
It's time to unite against these unjust fuel price hikes!
Join us on X and demand relief for the people. 🇵🇰
JI Rejects Fuel Hike
#ظالمانہ_پٹرول_بم_نامنظور
کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی شرکاء پر گولی چلانا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال افسوسناک ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان ہوش کے ناخن لے، طاقت کے استعمال سے گریز کرے
ایران کا دعویٰ ہے کہ یہ وڈیو ابھی کی ہے
ایران کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ایرانی قوم سے پہلا خطاب۔ واضح رھے کہ دشمن کے میڈیا نے زبردست پروپیگنڈا کیا ھوا تھا کہ انھیں شہید کردیا گیا ھے۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور سندھ اسمبلی پر دھرنے سے روکنے کی کوشش سندھ حکومت کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے اور اہل کراچی اپنا یہ حق لیکر رہیں گے۔
#Karachi