حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے :
’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۱)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
نماز جیسی بھی ہو، پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے، وسوسہ آتا ہے تو آتا رہے، شیطان اپنا کام کرتا رہے گا، آپ اپنا کام کر��ے رہیں، نماز میں دل لگتا ہو یا نہ لگتا ہو، پڑھنی فرض ہے❤️
ڈاکٹر اسرار ا��مد
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :
جس نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔
(ابن ماجہ : 143)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :
میں نے کہا :
اے اللہ کے رسول !
کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے ؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
ہاں ! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں جنگ نہیں ہوتی ۔ وہ حج اور عمرہ ہے ۔
(ابن ماجہ :2901)