Imdadi Samaan, a voice of wisdom and reflection, shares profound insights on life, morality & humour drawing from spirituality and personal experiences!
Join us on X for daily doses of positivity and knowledge. 📚✨ Stay updated on current affairs while getting inspired every day. Follow us now and be part of a community that uplifts and enlightens! 🚀💡
نبیﷺ نے فرمایا
قیامت کے دن نہ دینار ہوں گے،نہ درہم، بلکہ اگر اس (ظالم) کا کوئی نیک عمل ہو گا تو اس کے ظلم کے بدلے میں وہی لے لیا جائے گا اور اگر کوئی نیک عمل اس کے پاس نہیں ہو گا تو اس کے (مظلوم)ساتھی کی برائیاں اس پرڈال دی جائیں گی
صحیح بخاری حدیث نمبر2449
مشکوہ حدیث نمبر5126
بچپن میں اس سماج نے جو آپ کی پروگرامنگ کی ہے نہ آپ اس کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی اس کے مجرم ہیں مگر جب آپ ذہنی طور پر بالغ ہو چکے ہیں تو اس پروگرامنگ کو ری وزٹ کر کے فکس کرنا آپ کی ذمہ داری ہے 🙂
"ہمیں اپنے اور اللہ کے تعلق کو دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہر انسان کے ایمان کا لیول مختلف ہوتا ہے اور ہر انسان کے اللہ سے تعلق کا لیول بھی مختلف ہوتا ہے۔ ہم سب اپنی اپنی زندگی کے مختلف مراحل پہ کھڑے ہیں اور ان مراحل کے اعتبار سے ہمارے ایمان کے مراحل بھی مختلف ہیں۔ اگر آپ دوسروں کو بدلنا ہی چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور اعمال سے انہیں انسپائر کریں۔ اپنی بات دوسروں پر زبردستی مسلط کر کے اور انہیں خود سے کمتر محسوس کروا کے اُن کا دم نہ گھونٹیں۔"
🌸🌸🤍🤍
أمطر علي بعفو إنني مكتئب،
فالذنب أرهقني، والقلب أواب🙏🏻
"مجھ پر اپنے عفو و درگزر کی بارش فرما دے کیونکہ میں سخت اداس (اور مغموم) ہوں،
گناہ نے مجھے تھکا دیا ہے اور دل (تیری بارگاہ میں) بار بار توبہ کرنے والا ہے..."
#صباح_الخيـر
مومن خوف اور امید کے درمیان زندگی گزارتا ہے
ایک پہ وقت میں ہمیں جہنم کا خوف کرتے ہوئے گناہوں سے بچنا ہے اور جنت کی امید رکھتے ہوئے اچھی کوششیں کرنی ہیں