ایک Leo ہونے کے ناطے آپ سے گزارش ہے کہ #بغض_عمران سے باہر آجائیں اور تعصب کی عینک اتار دیں۔ آپ کو نوکری سے عمران خان نے نہیں نکلوایا تھا آپ کے پروگرام کی ریٹنگز بہت کم تھیں اس لئے عمران خان پر الزام لگا کر آپ کے چینل ملک نے نکلا تھا
عمران خان کوئی فرشتہ، رسول، نبی نہیں کہ غلط فیصلے نہ کرے، مگر آپکی توپوں کا رخ ہر وقت عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ہوتا ہے اپنی پچھلی 10-20 پوسٹ دیکھ لیں اگر میں غلط کہ رہا ہوں۔
آپکی کے کلپس شئیر کر رہا ہوں منہ کا ذائقہ بدلنے کے لئے
ریاست مدینہ ایک نظام کے ساتھ ساتھ ایک مزاج اور کردار کا نام ہے۔ حضور اکرمﷺ نے اپنی ساری زندگی لوگوں کی شخصیت سازی اور کردار سازی پر کام کیا۔ کردار سازی پر کام کے بغیر، اخلاقی اور سماجی پستی میں گھرا کوئی معاشرہ کبھی بھی اوپر نہیں اٹھتا، اور اس کام کا ثمر دہائیوں بعد ظاہر ہوتا ہے اور آپ جیسے لوگ چاہتے تھے کہ 3 سال 8 ماہ میں 72 سال کے استحصالی نظام کو ختم کر دے
محمد مصطفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیچھے خالق کائنات کی قدرت اور طاقت تھی پھر بھی ان کو 23 سال لگے، جہالت میں ڈوبے گروہوں کو ایک باعمل قوم بنانے میں. عمران خان کوئی مسیحا یا نبی نہیں ہے جو مردوں کو زندہ کر دے تو پھر اس کو تو 23 چھوڑ 30 سال بھی کم ہیں اس اخلاقی دیوالیہ پن میں ڈوبے ملک کو ٹھیک کرنے میں
عمران کی سب سےبڑی غلطی یہ ہےکہ وہ اس معاشرے کی فلاح کے لیے جدوجہد کر رہا ہےجو سمجھتا ہےکہ شاید عمران یہ سب اپنی ذات کے لیے کر رہا ہے. عمران خان کی 3 سال 8 ماہ کی حکومت کو ناکام کہنے والے اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی 50 سال کی حکومتوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھتے اور ستو پی کر نہ سوتے رہتے تو عمران خان کو سیاست میں آنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی. مگر کیا کریں کہ جہاں چند کے علاوہ، ہر فرد/گروہ خودنمائی اور خودغرضی میں مبتلا ہو، جو اپنےایک پاؤگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کر دینے کو تیار ہو وہاں ایک عمران کیا کیا دیکھے اور کرے 🤦
لیکن مجھےپیداکیااُس دیس میں تُونے
جس دیس کےبندے ہیں غلامی پہ رضامند!
#علامہ_اقبال
1971 میں شیخ مجیب الرحمن کی پارٹی نے 160 سیٹیں جیتیں حکومت بنانے کے لیے 151 سیٹیں چاہیے تھی مگر اس وقت جنرل یحییٰ خان نے بھٹو کو کہا ہم مجیب الرحمن کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے تمکو بنائیں گے کیونکہ مجیب الرحمن یحییٰ کا باس بن کر کام کرنا چاہتا تھا جو قانون تھا یہ انکے قابل قبول نا تھا. یحییٰ خان نے ملک تڑوا دیا مگر شیخ مجیب الرحمٰن کو اکثریت کے باوجود ملک کا وزیراعظم نا بننے دیا باوجود اسکے کہ اسنے اکثریت لی تھی.
بعد میں مہرہ بننے والے بھٹو کا کیا حال ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے
یہ فلمی سین اسلام آباد میں ہو رہا ہے جہاں کی پولیس کے کرپٹ سربراہ کو حکومت کی ذاتی و سیاسی خواہشات پر کتے سے زیادہ وفاداری دکھانے کی بنیاد پر میڈل سے نوازا گیا ہے۔ تم لوگ عوام کو ہی مارنے جوگے ہو ۔۔