Cricket legend Imran Khan is rotting to death in a tiny jail cell in Pakistan. It's time Britain used its influence to help free him
https://t.co/Yf5eCx2fAi
انسانی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ سب سے کمزور رشتہ انسان اور زمین کا ہے ۔ جب بھی اس دھرتی ماں نے جانوروں کے لئیے گھاس اور انسانوں کے لئے پینے کا پانی دینا بند کیا لوگوں نے اسے چھوڑ کر کسی سرسبز زمین کو ماں بنا لیا ۔آج تک کوئی بھی شخص قحط، بیماری ، اور ریاستی ظلم میں دھرتی ماں سے چمٹا نہ��ں رہا ۔ پوسٹر نہ لگاؤ ظلم بند کرو
مجھے دینیات نہیں آتی تھی جب پڑھنے بیٹھتا چیزیں اور واقعات آپس میں گڈ مڈ ہو جاتے اور میں کتاب بند کر دیتا مگر شکریہ اس چھیاسی سالہ معذور بوڑھے ایرانی شخص کا جس نے جاتے جاتے ایک ہی رات میں مجھ ناقص العقل کو پورا دین اور ساری دینیات سکھا دی ...
کافر کون ہے مسلمان کون ہیں یہ زند��ی کیا ہے یہ موت کیسی ہے شہادت اور مرنے میں کیا فرق ہے یہ شیعہ سنی کون ہیں سادات کسے کہتے ہیں کربلا کیسی تھی حسین کون تھا یزید کون تھا بیعت کس چیز کا نام ہے بغاوت کسے کہتے ہیں فراط پر پہرے کیوں تھے پابندیاں کون لگاتا ہے ہجرت کسے کہتے ہیں پیاس کس شیے کا نام ہے خیمہ کسے کہتے ہیں خیمہ بدلنے والے لوگ کیسے ہوتے ہیں شمر کون تھا جبیب بن مظاہر کون تھا اور عباس اور علم کس شیے کی علامت اور سیاہ کپڑوں میں ملبوس یہ صدیوں کے ماتمی لوگ کون ہیں یہ سب کچھ اس بوڑھے شخص اور اسکے ساتھیوں نے ایک ہی رات میں بغیر دیا بجھائے مجھے دکھا دیا ... شکریہ
میری طرح دینیات کے طلبا کے ساتھ ساتھ امام خام��ائی شہید نے تاریخ کے طلبہ کے لیے بھی سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بہت کچھ چھوڑا ہے کہ ارتغل کون تھا یہ اردلی کون ہیں حکومتیں کہاں بنتی ہیں یہ حکومتیں کہاں بدلتی ہیں اقتدار کون دلاتا ہے غدار کیسے ہوتے ہیں تخت کیوں الٹتے ہیں زندان کیوں سجتے ہیں عدالتیں کون کھولتا ہے اور ایجنٹ اور انکے اصلی یار کیسے ہوتے ہیں اپنی شہادت سے امام خامنائی شہید یہ سارے ��قدے اور سب نقابیں الٹ گیا ...
یہ 86 سالہ بوڑھا مزید کتنا جی لیتا اور کیا ایسے شخص کو شہادت کے سوا کوئی موت جچتی بھی تھی کہ حسین تو صرف ستاون سال کی عمر میں تین روز کی پیاس اور چند ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوئے تھے مگر ...
یہ بوڑھا تو اپنا سارا کنبہ چھیاسی سال کی عمر میں پچاس سال کی پابندیوں اور صدیوں کی پیاس کے ساتھ لاکھوں جانثاروں سمیت لٹا گیا سو اس صدیوں کے بےآرام بوڑھے کو اب آرام کرنے دو کہ آج کی سحری اسے اپنے نانا کے ھاتھوں اب کوثر سے کرنی تھی اور ہاں شکریہ امام کہ ...
تم نے ایک ہی صفحے پر پورا دین لکھ دیا لہذا میں اگر اپنا مسلک نہ بھی بدلوں تو آج سے حر بن یزید ریاحی کی طرح اخری رات ہی صحیح لشکر ضرور بدلوں گا
اے مرے دوست مجھے دیکھ میں ہارا تو نہیں ہوں
میرا سر بھی تو پڑا ہے ، مری دستار کے ساتھ 😭
جنگ مؤتہ میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :
"اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر جھنڈا سنبھالیں، اور اگر جعفر بھی شہید ہو جائیں تو عبداللہ بن رواحہ جھنڈا اٹھائیں"
ایران ، رسول اللہ ﷺ کی اسی سنت کی پیروی کرتا ہے
ایک رہنما یا کمانڈز شہید ہو جائے تو اس کی جگہ دوسرا کمانڈر یا رہنما اسی وقت تعینات کر دیا جاتا ہے، جنگ جاری رہتی ہے
آل یہود اور ان کے پالتو مگر اس سے واقف نہیں
#ایران
#شهید_سید_علی
Kapil Dev, Sunil Gavaskar among 14 former international cricket captains requesting Pakistan Govt for fair medical treatment, dignified detention conditions and fair trial for Imran Khan
These guys have shown how they may have been rivals on the field but will be friends forever
IMP: The list has no Pakistani name on it. Sad
The last 3 months I’ve been raising funds in USA for Imran Khan’s Shaukat Khanum Cancer Hospital.
I’m deeply saddened to hear the news of him losing vision in his eye. I hope he gets the best treatment and I’m wishing him a speedy recovery.
A detailed report by the “Amicus Curiae” appointed by the Supreme Court of Pakistan on the health and prison conditions of arbitrarily detained former Prime Minister of Pakistan Imran Khan reveals disturbing details of serious human rights violations, inhumane treatment, psychological torture, and deliberate medical neglect, which has resulted in 85% vision loss in his right eye. Here are some highlights from the report:
"ایک تھی احسان فراموش قوم " (اس آنکھ کے نام جو اپنی قوم کے انتظار میں پتھرا گئی )
مجھے یہ سوچ سوچ کر آج اس نظام سے گھن آتی رہی کہ جس عمران خان کے نام پر تین دن پہلے یہاں اوہایو میں میری آنکھوں کے سامنے دو گھنٹے کی تقریب میں کراچی میں ایک اور کینسر ہسپتال بنانے کیلئے پونے پانچ لاکھ ڈالر جمع ہوگیے تھے جس میں سالانہ دو لاکھ سے زاید مریضوں کا مفت علاج ہوگا ' ووہی عمران خان آج اپنی ایک آنکھ کی بینائی کے علاج کیلئے اس نظام کے رحم و کرم پر ہے جہاں وہ آنکھوں ک�� ڈراپس سے زیادہ بہتر کسی بروقت علاج' کچھ قابل ڈاکٹروں اور کچھ کتابوں کی درخواست کر رہا ہے ' اور آج بھی یہ مافیا اس کے آنکھ کی روشنی جانے کا سبب بننے والی مجرمانہ غفلت اور تاخیر پر بات کرنے کی بجاے جیل میں اس کو ملنے والے دیسی چکن اور ایکسرسائز مشین پر بات کرنے پر ہی مائل نظر آتا ہے - یہ نظام جب اس کو مائنس نہی کرسکا اور عوام اس کو ملٹیپلائی کرتے چلے گیے تو اس نے پھر اس کی آنکھ کو مائنس کر ڈالا -
آج اگر اس کو ایک آنکھ سے نظر نہی آرہا تو اس میں سب سے بڑی گناہ گار اس ملک کی ملٹری اسٹبلشمنٹ ہے جس نے ذاتی عناد اور رنجش کو اپنے پروفیشنلزم پر حاوی کرلیا اور اپنے کینٹس اور آئ ایس پی آر کو سیاسی اکھاڑا بناڈالا - -
اس میں اس عدلیہ کا بھی قصور ہے جو تین سال سے یہ سب تماشہ دیکھ رہی ہے پر نہ اس کے کسیز کی اپیل لگاتی ہے اور نہ اس کے خاندان کو اس سے ملوانے کے اپنے ہی آرڈر پر عمل کروا پاتی ہے -
اس میں ان علما کا بھی قصور ہے جو کشمیر اور فلسطین کے مظالم پر مناظرے اور واعظ کرتے ہیں پر اپنے ملک میں ہونے والے غیر انسانی سلوک پر بات کرنے کی بجاے سونگھنے والے جانور کی طرح اس قیدی کے پراٹھوں پر لگے دیسی گھی سونگھنے کیلئے اپنے ناک ک�� نتھنے تو کھول دیتے ہیں پر اس کی آنکھ کی جاتی بینائی پر بات کرنے کیلئے اپنا منہ نہی کھول سکتے -
اس میڈیا کا بھی قصور ہے جو آج بھی اس کا نام نہی لے سکتا' اس کی تصویر نہی چلا سکتا اور "بانی بانی " کہ کر اس پر گھنٹوں پروگرام کرتا رہتا ہے -
ان تمام پاکستانی کرکٹرز کا بھی قصور ہے جو آج اس نظر کی کمزوری پر آواز نہی اٹھاسکے جس نے ان کا انتخاب کیا تھا اور ان کو گلی محلوں سے نکال کر سلیبریٹی بنادیا تھا - آج بھارت کے کرکٹرز اور سپورٹس انالسٹ تو اس پر سراپا احتجاج نظر آتے ہیں پر پاکستانی سٹارز بس خان کا نام لے کر چندے اکٹھے کرنے پر لگے ہیں پر اس کا نام لے کر ٹویٹ نہی کرسکتے -
ان تمام حریف سیاستدانوں کا بھی قصور ہے جو اپنے علاج کیلئے لندن بھی گیے اور دوبئی بھی ' سالوں کراچی کے ہسپتالوں میں لیٹ کر قید کی مدت پوری کرتے رہے اور ذاتی معالجوں کی فوج ظفر موج سے ملتے رہے ' پر عمران خان کی دفعہ ایسے کم ظرف اور ایسے بے حس ثابت ہویے کہ اس کی بیماری پر بھی جیل کا مینیو کارڈ پڑھتے رہے -
اور اس میں حریفوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی قیادت کا بھی برابر کا قصور ہے جو اب تک یہی فیصلہ نہی کر سکی کہ مزاحمت کرنی ہے یا مفاہمت کرنی ہے - گنڈا پور کرنا ہے یا سہیل آفریدی کرنا ہے - بیرسٹر گوہر کی طرح سویٹ بوایے بننا ہے یا سہیل آفریدی کی طرح گرجنا برسنا ہے - سوشل میڈیا کو اون کرنا ہے یا اس سے لاتعلقی کا اظہار کرنا ہے - جیل سپرنٹنڈنٹ کو کوسنا ہے یا اس کے اوپر بیٹھے کرنیل جرنیل کا نام لینا ہے - بسنت منانی ہے یا آٹھ فروری کا احتجاج کرنا ہے ؟
یہ سب وہ سوال ہیں جو برحال ذہن کو جھنجھوڑتے ہیں - آج اگر اس ملک کی نوجوان نسل کی آنکھیں کھولنے والی آنکھ خود اندھی ہورہی ہے تو یہ بات دنیا کے سامنے یہ ثابت کر رہی ہے کہ ہم من حیث القوم ایک احسان فراموش قوم ہیں جس کا ایک قومی ہیرو تین ضرب چار فٹ کے ایک باتھ روم کو استعمال کرنے پر مجبور ہے جس کی چھت بھی دیوار سے متصل نہی ہے اور جہاں دس کیمرے لگے ہیں جو اسی رپورٹ کے مطابق شاور تک کی جگہ کی سرویلینس کرتے ہیں - یہ رپورٹ پوری دنیا میں ہماری بے حسی' احسان فراموشی اور انتہاہے بغض و انتقام پر مہر ثبت کر رہی ہے - یہ حالات دیکھ کر آج کی جنریشن زی کو پرانے سب واقعات اور بھی حقیقت معلوم ہوتے ہیں جن میں قائد اعظم کی ایمبولینس ' لیاقت علی خان کی آخری تقریر ' فاطمہ جناح کی ہراسانی اور ذوالفقار علی بھٹو کو جیل میں پھانسی سے پہلے ہی ادھ موا کرنے کا ذکر ہے - یہ پچیس کروڑ عوام اور ایک ایٹمی طاقت کیلئے لمحۂ فکریہ نہی ہے بلکہ لمحۂ ذلت اور لمحہ رسوائی ہے اور عمران خان کا یہ کڑا وقت تو گزر ہی جائیگا پر ہمارا یہ لمحہ ذلت ہمیشہ کیلئے ٹھہر جائیگا -
--------------------------------------------------------
@soulful7867 @MoeedNj @ImranRiazKhan @BarristerGohar @salmanAraja @ImranARaja1
The Man Who Saw (Cricket’s) Tomorrow, Imran Khan has lost his vision in the jail. They say his vision is now only 15 percent and that’s such a sad story
Pakistan’s Supreme Court has ordered an urgent medical review for former PM Imran Khan after reports emerged that he has lost 85% of the vision in his right eye due to medical neglect in prison https://t.co/PqVAfObLb5