@AbidSherAli فوجی جوان ہمارا فخر ہیں اور شہداء کا خون کبھی بھی رایگاں نہیں جائے گا۔ رہی بات مولانا کی تو انہوں نے شہداء کی بلکل بھی تذلیل نہیں کی۔ ان کی بات کو ن لیگی پٹواریوں نے غلط رنگ دیا۔ ن لیگ ہمیشہ سے ذہنی غلام رہی ہے اور ذاتی مفادات کے لیے یہ عوامی و ملکی مفادات کو پس پرد رکھتے ہیں ۔
ایف آئی اے مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے بھائی چیئرمین ہوپ اسلام آباد زون اخلاق احمد کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا
اس سے قبل ایف آئی اے سات روز تک اخلاق احمد کو جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں رکھ چکی ہے
اخلاق احمد کو سات روز قبل ایف آئی اے نے دورانِ انکوائری گرفتار کیا تھا
اخلاق احمد کے خلاف پی پی سی کی دفعات 109، 471، 468، 420، 1974 اور 6PA کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اخلاق احمد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا اور وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے خود ادارے کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ترجمان جےیوآئی
انکوائری کے باوجود ان کی گرفتاری اور مسلسل ریمانڈ حکومتی اداروں کے طرزِ عمل پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ترجمان جےیوئی
اخلاق احمد ایک کاروباری شخصیت ہیں، لیکن بظاہر انہیں ان کے کاروبار یا کسی ثابت شدہ جرم کے بجائے مفتی ابرار احمد کا بھائی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
کیا کسی شخص کے خاندانی تعلقات کو بنیاد بنا کر اسے قانونی کارروائیوں کا نشانہ بنانا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے؟ اسلم غوری
سات روزہ ریمانڈ کے بعد مزید تین روزہ ریمانڈ حاصل کرنا اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ معاملہ محض قانونی تفتیش تک محدود نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ سیاسی انتقام بھی کارفرما ہے۔ ترجمان جےیوآئی
وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے جمعیت علمائے اسلام اور اس سے وابستہ شخصیات کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اسلم غوری
ریاستی اداروں کو سیاسی دباؤ اور انتقامی مقاصد کے بجائے قانون، انصاف اور غیر جانب داری کے اصولوں کے تحت کام کرنا چاہیے۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علمائے اسلام ان انتقامی اور سیاسی کارروائیوں کا مقابلہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے گی اور اپنے کارکنان و وابستگان کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اسلم غوری
کیا قانون کا احترام کرتے ہوئے ادارے کے سامنے پیش ہونے والے شہری کو بھی سیاسی وابستگیوں اور خاندانی تعلقات کی بنیاد پر مسلسل زیرِ حراست رکھا جائے گا؟ ترجمان جےیوآئی
امیرتبلیغی جماعت مولانانذر الرحمن صاحب کی وفات پر قائدجمعیۃکاتعزیتی پیغام
قائد جمعیۃ مولانافضل الرحمن نے امیرتبلیغی جماعت حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات دینی، دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان، اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے ملک بھر کے علماء کرام، ائمہ مساجد، خطباء اور دینی مدارس کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پسندانہ ہے ۔قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
بلاول بھٹو نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کرکے جے یو آئی مؤقف کی تائید کی ہے ۔اسلم غوری
صوبوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کی رائے سامنے آگئی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی کا مؤقف بھی یہی ہے ۔ریفرنڈم کرانے کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے ۔اسلم غوری
اگر کسی مسئلے کے حل کے لئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہتی ۔ترجمان جےیوآئی
ریفرنڈم کو بھی ایمرجنسی اور گورنر راج کی طرح آئین کا سہارا لے کر غلط استعمال کیا جائے گا ۔اسلم غوری
فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
So exalted is He in whose hand is the dominion of all things, and to Him you will all be returned.
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
His command is only when He intends a thing that He says to it, “Be,” and it is.
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا آج سے 38 سال قبل 1988 میں صوبائی خودمختاری کے بارے میں جو بیانیہ عوام کے سامنے رکھا تھا۔ آج بھی قائد محترم اسی پر قائم ہے۔