پاکستان کے بعد ایران نے بھی ایران میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ "غیر قانونی" افغان تارکین وطن کو ایران میں نہیں ہونا چاہیے۔
ناکوں ، چوکیوں اور کسی بھی کرائم کا زمہ دار نائٹ پٹرولنگ آفیسر ہو گا
شہر کے تمام چوراسی پولیس سٹیشنز میں نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کیے جائیں گئے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی
نائٹ پٹرولنگ آفیسر ایسے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جو ایس ایچ او لگنے کی قابلیت رکھتے ہیں ڈی آئی جی
نگران حکومتوں کے بعد اب نگران ایس ایچ او بھی تعینات کرنے کا فیصلہ
رات دس بجے کے بعد نگران ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گئے
نگران ایس ایچ او رات میں تھانے کے تمام امور کا زمہ دار ہو گا ڈی آئی جی علی ناصر رضوی
نگران ایس ایچ او کو نائٹ پٹرولنگ آفیسر کا نام دیا گیا ہے
ایک اور فیصلہ محفوظ، چیف جسٹس عامر فاروق IHC نے الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے توشہ خانہ ریفرنس میں ناہلی کے مرکزی فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل واپس لینے کی جنوری سے زیر التوا درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اپیل واپس لینے کی عام درخواست پر آٹھ ماہ بعد بھی فیصلہ محفوظ۔۔
نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی ضابطہ کار کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس
پروموشن بورڈ نے میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 53 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن کے کل اجلاس طلب کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے کل نہ ہی کوئی اجلاس طلب کیا ھے اور نہ ہی اپنی لیگل ٹیم کو کسی قسم کی مشاورت کے لئے بلایا ھے، ترجمان الیکشن کمیشن
مختلف میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید،
پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں 9.70 روپے کا اضافہ متوقع
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کا امکان
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ہوگئی
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے پر پہنچ گئی
گئی، علاقہ مکینوں سے وعدہ لیا گیا کہ وہ بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔
عوام کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی ہے تنخواہیں کم اور بل زیادہ آ رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی کا سب مل کر سامنا کریں گے۔ ارباب اختیار غریب عوام پر رحم کریں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیں۔
*بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف مہم تیز، مساجد میں اعلانات شروع*
گجرات : وزیرآباد میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم میں تیزی آگئی۔ وزیرآباد کے نواحی علاقہ داد والی اور نئی آبادی کی مساجد میں اعلانات کروانا شروع کردیے، اعلانات میں عوام سے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی اپیل کی
پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں فری سپلائی کو سوشل میڈیا پر اچھالا گیا ہے۔ فری سپلائی سے عام صارفین کے ٹیرف پر اثر نہیں ہوتا۔مفت بجلی کی سپلائی ملازمین کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔
*مفت بجلی ختم کرنے کا معاملہ، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا*
لاہور : پاور سیکٹر کے افسران و ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا معاملہ، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن 30 اگست کو ہیڈکواٹرز کے سامنے
تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ کا رہائشی علی اپنی بہن کو اکیڈمی سے لینے گیا، نوجوان گھر کی دہلیز پر پہنچا تو تعاقب کرتے ہوئے ڈاکو بھی پہنچ گئے، ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔
*بہن کو اکیڈمی سے لانے والے نوجوان کے ساتھ گھر کی دہلیز پر ڈکیتی*
لاہور : بہن کو اکیڈمی سے لانے والا نوجوان گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، ہربنس پورہ میں ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹرسائیکل لوٹ لی، واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دہی کے نئے سرکاری نرخ میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد دہی کی نئی سرکاری قیمت 180 روپے کلو ہوگی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی پہلے ہی 180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
*لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا*
لاہور : اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی پہلے ہی 180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی نئی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔