آسان نہیں تھا خود کو یوں ہی پتھر دل کر لینا،
میں ن�� ہر وہ چیز کھوئی ہے جو مجھے شدت سے چاہیے تھی۔
کبھی جن خوابوں کو آنکھوں میں سجایا تھا،
آج انہی خوابوں کے ٹوٹنے کی آواز بھی سنائی نہیں دیتی۔
کبھی کسی کی ایک مسکراہٹ میرے دن کو روشن کر دیتی تھی،
اور آج ہزار خوشیوں کے درمیان بھی دل اداس رہتا ہے۔
میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کسی شوق میں نہیں کیا،
مجھے حالات نے وہ سبق سکھائے
جو شاید کتابوں میں کہیں لکھے ہی نہیں تھے۔
میں نے اپنوں کو بدلتے دیکھا،
محبت کو مفاد میں ڈھلتے دیکھا،
اور اُن لوگوں کو بھی کھوتے دیکھا
جن کے بغیر زندگی کا تصور بھی ادھورا لگتا تھا۔
کتنی راتیں ایسی گزریں جب آنکھیں جاگتی رہیں
اور دل کسی کے لوٹ آنے کی امید میں دھڑکتا رہا۔
کتنی بار چاہا کہ کوئی پوچھ لے،
تم ٹھیک تو ہو؟
مگر جواب دینے کے لیے بھی کوئی اپنا موجود نہ تھا۔
پھر آہستہ آہستہ میں نے خاموش رہنا سیکھ لیا،
اپنے آنسوؤں کو مسکراہٹ کے پیچھے چھپانا سیکھ لیا۔
اب کسی کے جانے پر شور نہیں مچاتا،
نہ کسی کے بدلنے پر خود کو الزام دیتا ہوں۔
مگر سچ تو یہ ہے کہ پتھر دل ہونے کے باوجود
میرے اندر کہیں ایک نرم سا دل آج بھی زندہ ہے،
جو آج بھی محبت پر یقین کرنا چاہتا ہے،
جو آج بھی کسی بے غرض رشتے کا منت��ر ہے۔
بس فرق اتنا ہے کہ اب کسی کو کھونے سے پہلے
خود کو کھونے کی اجازت نہیں دیتا۔
کیونکہ میں نے بہت کچھ کھو کر یہ جانا ہے،
کہ ہر کسی کو پانے کی خواہش میں
خود کو کھو دینا محبت نہیں،
اپنے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
تمہارا قرب میرے لیے اُس سکون کا باعث ہے جو دنیا کے کسی اور کونے میں میسر نہیں۔ تمہاری آنکھوں میں چھپا وہ ان کہی باتوں کا جہان میرے باطن کو معطر کر دیتا ہے۔
تمہارے ساتھ گزارا ہر لمحہ ایک خوبصورت حقیقت ہے جس کا میں نے برسوں انتظار کیا ہے۔
سکون کا تعلق ہمیشہ محبت سے ہوتا ہے، گوری رنگت یا امیر ہونے سے نہیں۔ دل جہاں سکون پاتا ہے ناں، وہاں ہی محبت کر بیٹھتا ہے۔ اسے ہی وہ آخری خوبصورت چیز سمجھ بیٹھتا ہے، وہاں وہ ہنستا ہے، مسکراتا ہے، اور زندگی کے گیت گاتا ہے۔
اور جہاں دل بے سکونی اور گھٹن محسوس کرے، تو وہاں اسے دنیا کی کوئی بھی حسین چیز متوجہہ نہیں کر پاتی۔ وہاں وہ اکتا جاتا ہے اور ہمیشہ کے ل��ے اس چیز سے دور ہو جاتا ہے۔
الفاظ کا چناو سوچ سمجھ کر کرنا چاپیئے ، ہرکوئی تمہارے لہجے کو سہہ نہی پاتا ،
الفاظ کبھی مرہم بن کر سکون دیتے ہیں ، تو کبھی خنجر بن کے دل کو چیر دیتے ہیں،
اس لئے لہجہ ہمیشہ نرم رکھو، تاکہ تمہارے الفاظ کسی کا سینہ چھلنی نا کرسکے
جب کبھی بے خیالی میں شام میں کہیں کسی کافی شاپ پہ بی��ھے کافی پی رہا ہوتا ہوں تو اکثر شام کو گھر جاتے ہوئے پرندے دیکھ کر خیال آتا ہے کتنے خوش نصیب ہیں یہ نہ ان کے پاس پیسے ہوتے ہیں نہ ہی بڑی بڑی گاڑیاں نہ کوئی جہاز پھر بھی ہر شام یہ اپنے گھر کو لوٹ جاتے ہیں اور ایک ہم پردیس میں رہنے والے بدقسمت لوگ جن کے پاس ہر چیز ہوتی ہے پیسہ خوب گاڑیاں بھی خوب بڑی ہوا میں اُتارے جہاز بھی لیکن ہم ہر روز اپنے گھر کو نہیں جا سکتے نہ ہر روز اپنی ماں کے آنچل میں سر رکھ کچھ پل سکوں لے سکتے
جیسے وہ غزل کے اِشعار ہیں
تو نے پیسہ بہت کمایا اس پیسے نے دیس چھڑایا
پنچھی پنجرا توڑ کے اجا
میں تو باپ ہوں میرا کیا ہے تیری ماں کا حال برا ہے
پنچھی پنجرا توڑ کے اجا
مجھے بہت شوق تھا کہ میں بھی اس کی طرف سے چاہا جاؤں،
کہ کبھی اس کی نظر میں بھی
میری وہی اہمیت ہو جس قدر وہ میری نظر میں رکھتا ہے
مگر جب بھی اس کے دل تک پہنچنے کی کوشش کی،
ناکام ہی رہا
خوش نصیب ہیں وہ لوگ
جو اس کے اپنوں میں آتے ہیں،
جنہیں وہ اپنے لہجے میں جگہ دیتا ہے،
جن کے نام اس کی زندگی میں بے تکلفی سے لکھے ہیں
خدا سے خود بیٹھ کر اپنا بخت لکھوایا ہے شاید ان لوگوں نے،
جو اس کی بھوری آنکھوں میں جھلملاتے ہیں،
اور شاید محبت کا سب سے کٹھن مرحلہ بھی یہی ہے
جب دل کسی کو پانے پر مُصر ہو
اور انسان اسے اللہ کی رضا سمجھ کر
چھوڑ دینا سیکھ لے
کچھ محبتوں پر فقط صبر کر لینا ہی بہادری ہوتی ہے...
کہیں پہ تیرا ٫ کہیں میرا نام آنا ھے۔
سنبھال لو ٫ میری باتوں ن�� کام آنا ھے۔
میں اپنے آپ کو مَصروف ٫ کتنا بھی کر لُوں
تمہاری یاد نے تو ٫ صُبح و شام آنا ھے۔
مردوں کے عالمی دن پہ اک نظم ان مردوں کے نام جو صرف محبت ہیں❤
پیار ،سکون اور عزت دیتے❤
مرد؟؟
جو معانی سے ہی (خاندانی) ہے
جو درد کا استعارہ ہے
ایسا لفظ جو سن��ے ہی تحفظ کا احساس ہو
جو یا تو حفاظت کرتے مر جاتا ہے
یا مصائب کا رد کرتا ہے
جو وفا مہر و مروت کا نشان ہے
جو باپ ہے تو سائبان ہے
اپنی سب خواہشات کو کچل کر بیٹی کی خواہش پوری کرتا
تپتی دھوپ میں خود جلتا طوفانوں آندھیوں کا مقابلہ کرتا ہے اور بیٹیوں پر آنچ نہیں آنے دیتا
جو بھائی ہے تو مہربان ہے
محبت پیار اور سکون کا گہوارہ ہے
تحفظ کی علامت ،لاڈ اٹھاتا ہے
ہر مشکل میں آگے کھڑا ہوتا ہے
جو دوست ہے تو فقط سکون ہے
خود سے بڑھ کے عزت دیتا ہے
ایک پکار پہ لبیک کہتا ہے
جو بیٹا ہے تو عورت کو اس کے ہونے کا احساس دلاتا ہے دنیا بھر کو ٹھکرا کر ماں کے قدموں میں بادشاہوں کیطرح ب��ٹھتا ہے
جس کی مسکراہٹ تاریکیوں میں نور بنتی ہے
جو شوہر ہے تو محبت ہی محبت ہے
غرور ہے ،مان ہے
مرد محبت ہے
ماریہ نقوئ