حج کا نقشہ 🕋
حج اسلام کا عظیم رکن ہے جس میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مخصوص مقامات پر عبادات ادا کرتے ہیں۔ اس نقشے میں حج کے اہم مقامات اور ان کے درمیانی فاصلے دکھائے گئے ہیں۔
اللّه سب کو حج کی ادائیگی نصیب فرما امین
حج کے بابرکت دنوں کے صدقے، اے اللہ عمران خان کو کامل صحت، لمبی عمر اور جلد آزادی عطا فرما۔
یا رب! ان معصوم بچوں اور کروڑوں پاکستانیوں کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما، اور حق و انصاف کی اس آواز کو ہمیشہ محفوظ رکھ۔ آمین
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
ان تمام بے گناہ قیدیوں کو حج اور عید مبارک جو سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے آج اپنوں سے دور ہیں۔ خصوصاً جنید اور سلمان، جو پردیس میں قید کاٹ رہے ہیں!
ان کی یہ قید اللہ کی بے شک آزمائش ہے لیکن اس کے ساتھ یہ نظام کی ناکامی ہے جو اختلاف رائے سے ڈرتا ہے۔
ظلم کے سامنے ڈٹے رہنا ہی سب سے بڑی جیت ہے۔ طاقت کا غرور ہمیشہ ٹوٹتا ہے، اور فتح آخر کار سچ کی ہی ہوتی ہے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہر مظلوم کے لیے آزادی کی نوید بنے، سالوں سے غمزد گھر دوبارہ آباد ہو، اور انصاف قائم ہو۔ سب بے گناہ قیدیوں کی جلد گھر واپسی ہو!
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
آج ایک شخص پاکستان کی خاطر اپنی آزادی قربان کر کے ناحق پابندِ سلاسل ہے۔ عید کی خوشیاں تب پوری ہوں گی جب حق اور سچ کی جیت ہو گی۔
اللہ پاکستان کو انصاف دے اور پاکستان اور کپتان سے محبت کرنے والی عوام کا معرکہ فتح حاصل کرنے تک جاری رہے گا!
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی @SohailAfridiISF کا پیغام!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
عید الاضحیٰ اسلامی تقویم کے عظیم ترین مواقع میں سے ایک ہے، جو ایمان، قربانی، ایثار، محبت، اتحاد اور انسانیت کے اعلیٰ ترین جذبات کی علامت ہے۔ یہ بابرکت دن حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی اللہ تعالیٰ کے حضور بے مثال اطاعت، وفاداری اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے، جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل نہ صرف اللہ تعالیٰ سے ہماری روحانی وابستگی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ہمیں معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کے حقوق اور ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے صاحبِ استطاعت افراد پر زور دیا کہ وہ عید کی خوشیوں ��یں غریبوں، ناداروں اور ضرورت مند افراد کو بھی شریک کریں کیونکہ دوسروں کے دکھ درد بانٹنا اور ضرورت کے وقت ان کی مدد کرنا ہی اس مقدس تہوار کا حقیقی پیغام ہے۔
عید الاضحیٰ ہمیں اتحاد، بھائی چارے، رواداری، امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کا درس دیتی ہے۔ ان اقدار کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں فروغ دے کر ہی ایک پُرامن، خوشحال اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ قربانی کے دوران اور بعد میں صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آلائشوں اور جانوروں کی باقیات کو مقرر�� مقامات پر ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ بلدیاتی اداروں اور صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی نہ صرف ہماری سماجی ذمہ داری ہے بلکہ یہ اسلامی تعلیمات کا بھی اہم حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان @ImranKhanPTI کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی، باوقار اور متحد معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور عید الاضحیٰ ہمیں اسی جذبۂ ایثار، خدمت اور قربانی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #EidMubarak
عید کی نماز پر پابندی،
ملاقاتوں پر پابندی،
علاج پر پابندی
کیا یہ اسلامی ریاست کی پہچان ہے؟
مذہبی آزادی سلب کرنا انصاف نہیں، ظلم ہے۔
اللہ پاک قرآن کریم کی سورہ النحل، آیت نمبر 90 میں ارشاد فرماتے ہیں،
"بےشک اللہ حکم دیتا ہے انصاف کا اور بھلائی کا"
مگر یہاں ہر حق پر پابندی کیوں؟
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
عید مبارک ہمارے کپتان کو، اور عید مبارک پوری قوم کو جو ایک جابر اور ظالمانہ نظام کے سائے میں زندگی گزار رہی ہے، مگر پھر بھی قربانی کے حقیقی جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
“دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک! عیدِ سعید جو ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کی خوشیاں مناتے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کرتے ہوئے آئیے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔” عمران خان (9 جولائی 2022)
#عیدقرباں_عہدمزاحمت
اوورسیز پاکستانی کی یہ ویڈیو وائرل کیوں نہیں ؟
کمال میدان سجایا ہے, دلیر پاکستانی نے!!🔥
یہ ایک اورسیز پاکستانی, اِس وقت پی ٹی آئی آفیشل سجاد برکی اور پوری ٹیم پر بھاری ہے!🔥