🚨 تاریخ کا سب سے طاقتور ایٹمی دھماکہ، پائلٹس کی زندہ واپسی کے امکانات صرف 50 فیصد تھے
30 ��کتوبر 1961 کو سوویت یونین نے آرکٹک کے جزیرے نووایا زیملیا پر انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور ایٹمی دھماکہ کیا، جسے زار بمبا (Tsar Bomba) کہا جاتا ے روس نے اس کی فوٹیج 59 سال تک خفیہ رکھی
یہ دھماکہ تقریباً 50 میگا ٹن طاقت کا تھا، جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے ہزاروں گنا زیادہ طاقتور تھا
بم کا وزن تقریباً 27 ٹن اور لمبائی 8 میٹر تھی۔ یہ اتنا بڑا تھا کہ طیارے میں مکمل طور پر سما نہیں سکتا تھا، اس لیے بم رکھنے والے حصے کے دروازے ہٹا دیے گئے اور اس کا کچھ حصہ طیارے سے باہر نکلا ہوا تھا
پائلٹس کو بچ نکلنے کا وقت دینے کے لیے بم کو ایک بڑے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا گیا، جبکہ طیارے کو حرارت سے بچانے کے لیے سفید رنگ کیا گیا تھا
بم زمین سے تقریباً 4 کلومیٹر کی بلندی پر پھٹا۔ اس وقت بمبار طیارہ 100 کلومیٹر سے زیادہ دور پہنچ چکا تھا، لیکن دھماکے کی شدید جھٹکے والی لہر نے اسے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے دھکیل دیا
ابتدائی طور پر اس بم کو 100 میگا ٹن طاقت کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن تابکار اثرات کم کرنے اور عملے کی جان بچانے کے لیے ��س کی طاقت نصف کر دی گئی
اس منصوبے میں شامل سائنس دان آندرے سخاروف بعد میں ایٹمی تجربات کے مخالف بن گئے اور انہیں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا
یہ انسانی تاریخ میں اب تک کیا جانے والا سب سے طاقتور مصنوعی دھماکہ تھا
جسمانی درد دور کرنے کے لیے نبوی نسخہ
عثمان بن ابو العاص ثقفی رضی الله عنه سے روایت ہے که انہوں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم سے درد کی شکایت کی که جب سے وه مسلمان ہوئے ہیں، پورے جسم میں درد رہتا ہے۔ تو رسول الله صلی الله علیه وسلم نے ان سے فرمایا:
تم اپنا ہاتھ درد کی جگه پر رکھو اور تین بار بِسْمِ اللهِ کہو اس کے بعد سات بار یه کہو
اَعُوْذُ بِاللهِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ
الله کے نام کے ساتھ۔ میں الله تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناه چاہتا ہوں، اس چیز کے شر سے جس کو میں پاتا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں۔
(صحیح مسلم: 5737)
مائدہ کی پوسٹ کو اگر حقائق جاننے کیلئے علمی سوال سمجھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ جس پر وضاحت ضروری ہے
قرآنِ کریم میں عیسی علیہ السلام کی واپسی کے متعلق سورہ نسا کی آیت میں ایک اہم اشارہ موجود ہے
وَاِنۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهٖ قَبۡلَ مَوۡتِهٖۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكُوۡنُ عَلَيۡهِمۡ شَهِيۡدًا
"اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہوگا جو ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے، اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ��وں گے۔" (النساء: 159)
قرآن نے یہ واضح کیا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ نہ مصلوب ہوئے نہ قتل، بلکہ معاملہ مشتبہ کر دیا گیا اور انہیں اٹھا لیا گیا۔ اب حقیقت یہ ہے کہ ان پر (ابھی تک تمام) یہود و نصاریٰ تو ایمان لائے نہیں، اور ان کی موت واقع ہونے کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس لیے ان کی موت اور تمام اہل کتاب کے ان پر ایمان لانے کا واقعہ ہنوز Pending ہے۔
حضرت عیسیٰؑ کے متعلق قرآن میں ہے کہ انہیں "اپنی طرف اٹھا لیا" دو ہزار سال یا زائد کیلئے اٹھا کر ایک ہی حالت میں رکھنے کیلئے عمومی طور پر یہ ضروری ہے کہ وہ زمینی ماحول میں نہ رہیں یعنی وہ کسی اور یونیورس یا ماحول میں شفٹ کر دیئے گئے جہاں عمر کا سلسلہ رک جاتا ہے یا بہت سست ہے۔ ایک حدیث ہے کہ: "اس وقت جو روئے زمین پر ہے وہ سو سال بعد نہیں ہوگا" (اور عبداللہ بن زبیرؓ وہ آخری شخص تھے جو سو سال بعد شہید ہوئے)۔ یہ حدیث بھی کہتی ہے عیسی علیہ السلام کو اٹھا کر جہاں رکھا گیا وہ زمین تو ہر گز نہیں
دوسری اہم بات یہ ہے کہ کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کسی نئی شریعت کا دعویٰ لے کر آئیں گے یا کوئی نئی ہدایت لائ��ں گے۔ وہ تو اپنے دور میں بھی یہی کہتے تھے کہ "میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہوں"۔ ان کی دوبارہ واپسی بھی یہود کے (جھوٹے) مسیحا کے خاتمے اور عیسائیوں کے عقیدہٴ الوہیت کے خاتمے کے لیے ہوگی۔ یعنی اس بار بھی ان کا ہدف بنی اسرائیل ہی ہوں گے، وہ مسلمانوں یا اسلام کو نہیں چھیڑیں گے۔ ان کی آمد سے یہودیت اور نصرانیت کا خاتمہ ہوگا اور لوگ اسلام کی طرف کنورٹ ہوں گے۔ یوں ان کا یہ کہنا برحق ثابت ہو گا کہ "میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہوں"۔ یہ کہنا کہ وہ "امتی نبی" بن کر آئیں گے، محض ذاتی تشریحات ہیں، ایسا کسی حدیث م��ں مذکور نہیں۔
پھر یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت رسول اللہ ﷺ سے ہونے چھ سو سال پہلے عطا ہوئی ۔ نبوت کا سلسلہ آپ ﷺ پر ختم ہوا ۔ آپﷺ کے بعد کسی پر نبوت نہیں اتری نہ اترے گی۔ اس لئے اسے خاتم النبیین سے متصادم نہیں کہہ سکتے
قرآن میں جو ذکر ہے کہ ان کے پیروکار آخر تک منکرین پر غالب رہیں گے، تو اس سے مراد کون لوگ ہیں؟
کیا یہود ہیں؟ وہ تو انہیں نعوذ باللہ "ولد الزنا" کہتے ہیں۔
کیا عیسائی ہیں؟ وہ تو انہیں "خدا کا بیٹا" قرار دیتے ہیں۔
حضرت عیسیٰؑ نے تو انجیل میں کہا تھا: "اپنے خداوند ایک ہی خدا کی عبادت کرو"۔ پس توحید پر عمل کرنے والے ہی ان کے اصل پیروکار ہیں اور وہی قیامت تک غالب رہیں گے۔
رہی یہ بات کہ صحابہ کا اس کے بارے کیا عقیدہ تھا تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بارے میں احادیث صحابہ کی ایک بڑی تعداد نے روایت کی ہیں جن میں حضرت ابوہریرہؓ، حضرت جابر بن عبداللہؓ، حضرت حذیفہ بن اسیدؓ، حضرت عبداللہ بن عباسؓ اور حضرت نواس بن سمعانؓ شامل ہیں۔
بخاری اور مسلم کی مشہور روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرما��ا:
"اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ضرور وہ وقت آئے گا جب تم میں ابن مریم ایک عادل حکمران بن کر نازل ہوں گے۔"
اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد حضرت ابوہریرہؓ فرماتے تھے: "اگر تم چاہو تو قرآن کی یہ آیت پڑھ لو: وَاِنۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهٖ قَبۡلَ مَوۡتِهٖ"۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے آیت "وَاِنَّہٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ" (اور بے شک وہ ��یامت کی ایک نشانی ہے) کی تفسیر میں صراحت فرمائی کہ اس سے مراد قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہے۔
یہاں ایک اور چیز قابل ذکر ہے کہ عیسی علیہ السلام کے معجزات جس طرح خدائی طاقت والے تھے مردہ زندہ کرنا وغیرہ۔ اسی طرح جس۔ کے مقابل آئیں گے یعنی دجال وہ بھی خدائی طاقت والے کارنامے دکھانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ یعنی یہود کے سرغنہ کی طاقت کے مقابل بنی اسرائیل کے نبی ہی نامزد کئے گئے جو انجیل کے کلام الٰہی کے مطابق بنی اسرائیل کو ہدایت دیں اور سیدھی راہ دکھائیں
اس کی ایک وجہ اور بھی خاص ہے کہ۔
یہود و نصاری انبیاء کی امتیں ہیں انہیں دوسرے نبی کی امت نابود نہیں کر سکتی۔ انہیں الٰہی عذاب ختم کر سکتا ہے یا اپنے نبی کی ہدایت راہ دکھا سکتی ہے
"رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ایمان کی حلاوت تین چیزوں میں ہے۔ اگر آپ نے ایمان کی لذت لینی ہے تو وہ تین چیزوں میں ہے کہ خدا کو ایسا مانو کہ پھر اس میں کسی اور کو شریک نہ کرو۔ وہ طاقتیں جو اس کی ہیں کسی اور کو نہ دو۔ اگر وہ اللہ رزق کشادہ کرتا ہے، وہی تنگ کرتا ہے۔ تو پھر جنوں بھوتوں کو نہ دو، تعویذوں کو نہ دو۔ خدا کے لیے اس جرم کبیر سے پرہیز کرو۔ اس جملے سے پرہیز کرو کہ کسی نے میرا رزق بند کر دیا۔ اس فقرے سے نجات حاصل کرو کہ کسی تعویذ ک�� وجہ سے مجھ پر یہ بیماری آئی ہے۔ یہ انسان کے کام نہیں ہیں۔ وہی بیماری دیتا ہے، وہی شفاء دیتا ہے، وہی رزق دیتا ہے۔ جب خدا کی قدرت اور طاقتوں کو آپ بانٹ دو گے تو پھر آپ اللہ نہیں مان رہے۔ اس لئے پرہیز کرو اس بات سے کہ آپ اللہ کے بارے میں ایسا کہو یا کسی دوسرے کے بارے میں کہ یہ خدا کی طاقتوں کا منقسم کرنے والا ہے۔ اصل میں یہ شرک ہے۔"
استادِ محترم پروفیسر احمد رفیق اختر - ترجیحات
کل شبِ برأت ہے، مگر…؟
پندرہویں شعبان کی شب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سب سے پہلے ��س اصطلاح کو سمجھنا ضروری ہے۔ "شب" فارسی لفظ ہے جبکہ "برأت" عربی لفظ ہے۔ عربی میں برأت کے معنی بیزاری، نفرت اور لا تعلقی کے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اردو ' جو کئی سو سال بعد وجود میں آئی ' میں "برات" دولہے کے اس جلوس کو کہا جاتا ہے جسے لے کر وہ زندگی بھر اپنا جلوس نکلوانے جاتا ہے 😊۔ فارسی میں "برأت" کا مطلب حصہ، نقد اور ت��دیر وغیرہ بھی لیا جاتا ہے۔
یوں "شبِ برأت" کا خالص عربی نہ ہونا ہی اس کی اصل پر سوال اٹھاتا ہے، کیونکہ قرآن و حدیث کا ماخذ عربی زبان ہے۔ اگر اس کا نام "لیلة البراءة" ہوتا تو شاید بات کچھ سمجھ میں آتی
مزید یہ کہ اس رات کی کسی خاص عبادت یا مخصوص نوافل کا ذکر نہ قرآن میں ملتا ہے اور نہ صحیح احادیث میں ' سوائے چند گھڑت اور ضعیف روایات کے۔
کیا اس رات تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں؟
عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ شعبان کی پندرہویں رات کو انسانوں کی تقدیر، موت و حیات کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ مگر قرآن و حدیث سے ایسا کچھ ثابت نہیں۔ قرآن واضح طور پر کہتا ہے:
"اللہ کے حکم کے بغیر کوئی ��اندار نہیں مر سکتا، مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے۔"
(آل عمران)
یعنی زندگی اور موت کا حساب پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے۔
ویسے بھی یہ حکم قرآن میں لیلة القدر سے ثابت ہے۔ "اس رات میں فرشتے اور روح اللہ کا حکم کے کر اترتے ہیں"
ترمذی میں ایک حدیث ملتی ہے جس میں حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک رات انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے پاس نہ پایا، تو باہر نکلیں اور دی��ھا کہ آپ ﷺ جنت البقیع میں موجود ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی شب آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور قبیلۂ کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت کرتا ہے۔
مگر امام بخاری کے مطابق اس روایت کے دو راویوں کی اپنے سے پہلے راوی سے ملاقات ثابت نہیں، یعنی سند کے لحاظ سے یہ حدیث دو مقامات پر منقطع ہے: ایک حجاج اور یحییٰ کے درمیان اور دوسرا یحییٰ اور عروہ کے درمیان۔ خود امام ترمذی نے بھی اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد اس کے ضعیف ہونے کی صراحت کی ہے۔ مزید یہ کہ روایت میں اللہ کی طرف سے "حق تلفی" کا سوال بھی محلِ نظر ہے۔
شعبان کی پندرہویں شب کی فضیلت سے متعلق ��وئی حدیث بخاری اور مسلم میں جگہ نہیں پا سکی۔ اگر یہ واقعی ایک بڑی فضیلت والی رات ہوتی تو صحابہ کرامؓ میں اس کا چرچا ہوتا، معتبر اور ثقہ راوی اسے روایت کرتے۔ اتنی اہم بات صرف ضعیف راویوں تک کیسے محدود رہ گئی؟
ابنِ ماجہ کی روایت
ابنِ ماجہ میں ایک روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب نصف شعبان کی رات ہو تو رات میں قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ غروبِ آفتاب کے وقت آ��مانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے: ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ کوئی رزق مانگنے والا کہ اسے رزق دوں؟ کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت دوں؟ — یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔
لیکن اس حدیث کے ایک راوی ابن ابی سبرہ کو امام احمد بن حنبل نے حدیثیں وضع کرنے والا قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی اسے متروک کہتے ہیں۔
حاصلِ بحث یہ ہے کہ شبِ برأت نہ قرآن سے ثابت ہے، نہ سنتِ رسول ﷺ سے، اور نہ ہی صحابہ کرامؓ کے زمانے میں اس کا کوئی چرچا ملتا ہے۔ یہ روایت بعد کے ادوار میں رائج ہوئی اور اس کی تائید میں پیش کی جانے والی روایات یا تو ضعیف ہیں یا موضوع (من گھڑت) کوئی روایت صحت کے درجے تک نہیں پہنچتی۔
آج بھی عرب دنیا کے کئی علاقوں میں اس انداز سے شبِ برأت نہیں منائی جاتی۔
درست یہ ہے کہ پورا شعبان رسول اللہ کثرت سے روزے رکھتے اور نوافل کا اہتمام کرتے تھے مگر اس کیلئے کوئی رات مخصوص تھی نہ روزے کیلئے کوئی دن۔ نہ حلوے پکتے تھے نہ قبرستان جانے کے اہتمام کو لازم سمجھا جاتا تھا
اور نہ دیوالی کی طرح پٹاخے پھوڑنے جاتے تھے
‼️ غیبی مدد ‼️
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی،
نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے
کے لئے آئی،
نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی،
نہ بابری مسجد کے وقت آئی،
نہ عراق اور شام کے وقت آئی,
نہ میانمار کے وقت آئی،
نہ گجرات کے وقت آئی،
نہ کشمیر کے لئے آئی۔
پھر ب��ی گھروں اور مسجدوں میں
بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟
یاد رکھیں ؛
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔
جب 1000 کے مقابلے میں
313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی
جب الله سبحانہ وتعالیٰ کے محبوب ﷺ نے پّیٹ پر 2 پتھر
باندھے اور خود خندق کھودی اور
میدانِ جنگ میں اُترے۔
مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر
بددعائیں کر کے غیبی مدد کے
منتظر ؟؟؟؟
طاغوت کے نظام پر راضی اور
پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
الله سبحانہ وتعالیٰ کی زمین پر اللّٰه اور
اُس کے محبوب ﷺ کے
نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے
کے بجائے صرف نعت خوانی,
محفلِ میلاد یا تسبیح کے
دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر
غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت
میں محصور و مقید کر کے
غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے
مجاور بنا دینے کے بعد
غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
یعنی سب کچھ الله سبحانہ وتعالیٰ
کے ذمہ لگا کر اور
خود کنارہ کشی اختیار کر کے
غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے
سے ڈرتے اور کتراتے
ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے
نازل ہو کر مسلمانوں کی
غیبی مدد کے منتظر؟
ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں
صرف عذاب ہی آتے ہیں
جو ہم غدار اور
بے ایمان حکمرانوں، کفار کی
اجارہ داری،
افلاس، زلزلے اور سیلاب،
ذخیرہ اندوزی،
ناجائز منافع خوری،
جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی
شکل میں بھگت بھی
رہے ہیں۔
پہلے اپنے حق اور دینِ اسلام کے
لیے کھڑے تو ہوں !
پھر دیکھیں الله سبحانہ وتعالیٰ کی
طرف سے غیبی مدد آتی ہے
کے نہیں ——— 🙏
یہ سب بابے عام انسانوں کی طرح دنیا میں آئے عام انسانوں کی طرح دنیا سے رخصت ہوئے ۔
دنیا میں جب تک موجود رہے بیمار بھی ہوئے تکالیف ب��ی سہہ لیا ان پر مشکلات بھی آئیں اور آسانیاں بھی ۔
یہ دنیا سے عام انسانوں کی طرح رخصت ہوئے ۔
یہ نیک اور صالح تھے تو اجر و ثواب کے حقدار ہونگے بد اور بدعتی تھے تو اسکی سزا بھگتیں گے ۔
یہ میرے اور آپ کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہیں،نہ ہم سے ان کے متعلق پوچھا جائے گا ۔
میرے اور آپ کے کسی معاملے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،یہ ہماری کوئی مدد نہیں کرسکتے ہیں۔
میرا اور آپ کا ایمان مکمل ہونے کیلئے ان میں سے کسی کو ماننے جاننے کی کوئی شرط نہیں ہے۔
یہ خود رب کی رحمت کے محتاج ہیں۔
#اللہ_کو_کیا_جواب_دو_گے
و�� اپنے ڈیتھ سیل میں تھا ، اس کی پھانسی سے چند گھنٹے قبل، اس سے پوچھا گیا کہ اس کی آخری خواہش کیا ہے۔ اس نے ایک قلم اور کاغذ مانگا، چند منٹ تک لکھا، اور پھر کہا کہ اس کا پیغام اس کی ماں کو دیا جائے۔ اس نے لکھا تھا:
امی، میں سوچتا ہوں کہ اگر دنیا میں تھوڑا بہت انصاف ہوتا، تو آپ بھی میرے ساتھ پھانسی پر چڑھتی... آپ بھی میری طرح اس زندگی کے لیے مجرم ہیں جو میں نے گزاری ہے!
امی، کیا آپ کو یاد ہے جب میں وہ سائیکل لایا تھا جو میں نے کسی اور بچے سے چرائی تھی؟ آپ نے مجھے اسے چھپانے میں مدد کی تاکہ میں پکڑا نہ جاؤں... اور جب میں پڑوسیوں کے بٹوے سے پیسے چراتا تھا؟ آپ اس سے خریداری کرتی تھیں، مجھے کبھی یہ نہیں بتایا کہ یہ غلط ہے...
جب ٹیچر نے مجھے کلاس سے نکال دیا تھا غفلت اور مشکلات کی وجہ سے، آپ نے کبھی مجھے سمجھنے یا مدد کرنے کی کوشش نہیں کی۔ بلکہ آپ نے اسے ٹیچر کو ہی ڈانٹا، بغیر سوچے کہ میں غلط تھا...
جب میں دیر سے گھر آتا تھا اور اسکول جانا بند کر دیا تھا، آپ نے مجھ سے کبھی کوئی سوال نہیں پوچھا... میں ایک بچہ تھا، پھر نوجوان، اور اب ایک ٹوٹا ہوا آدم ہوں۔ مجھے باپ کی موت کے بعد صحیح راہ پر لانے کی ضرورت تھی، نہ کہ اندھی حمایت کی۔
امی، آپ کے پیارے بیٹے کو آپ نے یہ سکھانا تھا کہ اپنی غلطیوں کو درست کرے تاکہ وہ سیدھے راستے پر چل سکے، نہ کہ مجھے مجرم بننے کی ترغیب دیں۔ آپ نے ہمیشہ کہا، "جو چاہو کرو، تم میرے بیٹے ہو، میں تمہارے ساتھ ہوں۔" ہاں، آپ میرے غلط کاموں میں ساتھ تھیں...۔
آج، میں آپ کو معاف کرتا ہوں... لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ پیغام دنیا کے تمام والدین تک پہنچائیں، تاکہ وہ جانتے ہوں کہ وہ ہی ذمہ دار ہیں ایک عزت دا�� انسان یا ایک مجرم پیدا کرنے کے لیے۔
شکریہ، امی، مجھے زندگی دینے کے لیے... اور شکریہ اس زندگی کو ضائع کرنے میں مدد دینے کے لیے بھی۔
آپ کا بیٹا، مجرم
ایک بادشاہ تھا، تخت بڑا، تاج بھاری اور مشیروں کی زبانیں اس سے بھی بھاری۔
ایک دن خبر آئی کہ شمالی سرحد کے اُس پار “سنگلاخ دیس” نے ہماری ریاست کے کچھ علاقے دبا لیے ہیں۔
بادشاہ نے فوراً اپنے بہادر بیٹے کو بلایا وہی جس کے بارے میں مشہور تھا کہ
نقشہ دیکھے بغیر راستہ ڈھونڈ لیتا ہے
اور تیر چلاتے وقت یہ نہیں دیکھتا کہ نشانہ کہاں ہے۔
بادشاہ نے کہا:
“بیٹا! لشکر لے جاؤ، سنگلاخ دیس پر چڑھائی کرو، علاقے آزاد کرا کے واپس آؤ۔”
بیٹے نے سینہ پھلا کر جواب دیا:
“ابا حضور! تاریخ لکھی جائے گی، سیاہی کم پڑ جائے گی!”
رات کے اندھیرے میں لشکر نکلا۔
دارالخلافہ میں افواہیں پھیل گئیں:
“بس اب تو سنگلاخ دیس گیا!”
“فاتح واپس آیا تو گھوڑے بھی سجدہ کریں گے!”
کئی دن بعد ایک سیاہ رات، شہزادہ لشکر کے سامنے کھڑا ہوا اور سرگوشی میں بولا:
“سپاہیو! سامنے دشمن کا دارالخلافہ ہے…
چپ چاپ ٹوٹ پڑو، تاکہ دشمن کو خبر بھی نہ ہو!”
لشکر ٹوٹ پڑا۔
دروازے ٹوٹے، مینار گرے، محل پر قبضہ ہوا، بادشاہ گرفتار ہوا۔
صبح سورج نکلا تو اعلان ہوا:
“عظیم فتح! سنگلاخ دیس ��ا دارالخلافہ فتح!”
جشن شروع ہوا۔
ڈھول، مٹھائیاں، تمغے، تصویریں۔
مولوی صاحبان نے فوراً کیلنڈر بدلا:
“آج یومِ فتح ہے!”
دعوت رکھی گئی۔
بریانی ایسی کہ چاول بھی نعرے لگائیں۔
خطبات ہوئے:
“یہ عام جنگ نہیں، یہ روحانی چال تھی!”
“یہ تلوار نہیں، بصیرت تھی!”
“فاتح وہی ہوتا ہے جو بغیر بتائے فتح کرے!”
لیکن پھر…
کسی کلرک نے پرانی فائل نکالی،
کسی نے پرانا نقشہ میز پر رکھا،
اور ایک معصوم نے سوال کر دیا:
“حضور…
یہ دارالخلافہ جو فتح ہوا ہے…
یہ تو ہمارا اپنا دارالامن لگ رہا ہے؟”
سناٹا چھا گیا۔
مولوی صاحب نے داڑھی میں انگلی پھنسا لی۔
ترجمان نے فوراً وضاحت کی:
“یہ قبل از وقت داخلی فتح ہے۔
سنگلاخ دیس بعد میں آتا ہے۔”
عوام نے پوچھا:
“تو لشکر کس کے خلاف نکلا تھا؟”
جواب آیا:
“غلط فہمی کے خلاف!”
پھر اعلان ہوا:
“فاتح کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔”
کچھ دن بعد خبر ��ئی:
کہ فاتح کو نیا خطاب دے دیا گیا ہے
کیونکہ ایسی بہادری پر سوال نہیں، صرف سلام ہوتا ہے!”
مولوی صاحبان نے نیا بیان دیا:
“ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اصل دشمن اندر ہوتا ہے!”
“دارالامن فتح نہ ہوتا تو سنگلاخ دیس خود ہنس دیتا!”
اور یوں تاریخ میں درج ہوا:
وہ واحد شہزادہ جس نے دشمن ڈھونڈنے کی زحمت نہیں کی،
اپنے ہی دارالخلافہ کو فتح کیا،
فتح کے نعرے بھی لگوائے،
دعائیں بھی لیں،
اور کہانی کو بھی قوم کی بھلائی قرار دے دیا۔
سنگلاخ دیس؟
وہ اب بھی وہیں ہے لیکن ہر طرف ایک ہی پکار تھی یہ تاریخی فتح کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے
کیونکہ اصل جیت جنگ نہیں بلکہ
بیانیہ جیتنا تھا
مماثلت تلاش کرنے والے گویا ..... چلیں خیر اے
تحریک لبیک کے نام پر ٹکٹس اور ووٹ لینے والوں نے تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا 🤣
ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضرورت پڑی تو سرحدوں پر بھی کھڑے ہوں گے 😂
(محمد حسین بابر، رہنما ٹی ایل پی)
اے پیا جے تہاڈے مولویاں دا ایمان
🚨مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ سے ایک قادیانی جج نے پوچھا:
نبوت کیا چیز ہے؟
افغانی رحمہ اللہ فرمانے لگے:
نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔
قادیانی بولا:
جب اتنا اچھا منصب ہے تو ��ِسے عام کرنا چاہئے۔
مولانا شمس الحق افغانی نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا:
یہ نوٹ کیساہے
اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔
قادیانی بولا:
یہ تو اعلٰی چیز ہے۔
مولانا صاحب نے فرمایا
جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔
قادیانی جج بولا:
یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔
مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
ٹھیک ہے۔۔
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔
اس تحریر کی ہر صاحبٍ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ھوگا۔
جزاك الله خیرا کثیرا
"یہ معاہدہ جو بھیڑیے اور میمنے کے درمیان ہوا ہے اور شیر نے کرایا ہے‘ یہ کچے دھاگے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ سچ یہ ہے کہ بھیڑیا اور شیر اصل میں ایک ہیں۔ بھیڑیا معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو میمنا کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ میمنا شیر کے پاس جا کر ممیائے گا۔ شیر اس وقت نہ جانے کس موڈ میں ہو! بہت کم امکان ہے کہ شیر بھیڑیے کو سزا دے گا! شیر کو یہ اطمینان ہے کہ میمنے کے تمام رشتہ دار شیر کی نام نہاد حفاظت میں ہیں۔ خود کچھ نہیں کر سکتے۔ مکمل طور پر شیر کے محتاج ہیں"۔اظہار الحق
https://t.co/mX02SBInPI
پانچ منٹ لگا کر ایک بار پڑھیئے گا ضرور!
میں کچھ سوالات میں الجھی ہوئی تھی تو یہ تحریر نظر سے گزری سوچا آپ کے ساتھ شیئر کر دوں۔
📌کیا صرف کلمہ پڑھنے سے جنّت مل جائیگی ؟؟
صرف کلمہ پڑھ لینے سے انسان جنت میں داخل ہو جائے گا ؟
✏بسم الله الرحمنٰ الرحیم
مجھے میرے کچھ سوالات کے جوابات ملے تو آپ کو بھی فائدہ ہو گا۔
📚 ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رسول صلی الله علیہ وسلم کے پاس گیا آپ نے فرمایا :
"جب کوئی شخص لا اله الا الله کہتا ہے اور اسکی موت اس عقیدے پر ہوتی ہے تو وہ جنّت میں چلا جاتا ہے میں نے پوچھا اگر وہ زانی اور چور ہو ؟فرمایا پھر بھی جنّت میں جائیگا" (بخاری مسلم )
👈 اکثر ایسی احادیث پے منکرین حدیث کی طرف سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ حدیث کا اسلام تو بہت ہی آسان ہے کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں بس کلمہ پڑھو اور جنّت واجب,عمومی طور پر ایسا ہی سمجھتا ہے کہ جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ جنّتی ہے ،یعنی صرف کلمہ کی بنیاد پر اسے جنّت مل جائیگی چاہے وہ کچھ بھی کرتا پھرے ،اسکا عقیدہ کچھ بھی ہو ،
👈 یہ ایک بلکل غلط تاثر ہے ،اگر کوئی شخص ایسا سوچتا ہے اس میں قصور حدیث کا نہیں بلکہ اسکی اپنی سوچ ہے جس کا وہ خود ذمہ دار ہے ،بعض احادیث سے بظاھر ایسا مطلب محسوس ہوتا ہے اور غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے اور یہ ہی غلط فہمی منکرین حدیث کو بھی ہے -
❌ مذکورہ حدیث اور غلط تاثر :
👈 اس حدیث کا مطلب اس طرح سمجھتے ہیں :
↔ فرض کیجئے دو شخص ہیں ، ایک حکومت کا باغی ہے ،ملک میں فساد برپا کرتا ہے ،فتنے اٹھاتا ہے ،حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرتا ہے آخر گرفتار ہوتا ہے .بتائیے کہ حکومت کا اس کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ؟؟؟؟کیا اس کے لئے کوئی دائمی سزا نہیں ہوگی ؟؟، ہوگی ،ضرور ہوگی ،اس کے برعکس دوسرا شخص حکومت کا وفادار ہے ،غداری نہیں کرتا ،اتفاقا اس سے کوئی جرم سرزد ہوگیا ،جرم کرتے وقت اسکی نیت سرکشی کی نہیں ہوتی بلکہ نادانی اورجاہلیت ایسی طاری ہوتی ہے کہ وہ مدہوش ہوجاتا ہے اور جرم کر بیٹھتا ہے، پھر یہ بھی گرفتار ہوتا ہے ،بتائیں کیا اس کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائیگا جیسا پہلے شخص کے ساتھ کیا ؟کیا اس کی سزا بھی دائمی ہوگی ؟؟؟ نہیں ،ہرگز نہیں، بلکہ حکومت اس کو سزا دے کر پھر رہا کردیگی ،
آخر ان دودنوں میں امتیاز پیدا کرنے والی چیز کون سی ہے ؟؟؟
عہد وفاداری ، پہلا وفاداری کا عہد نہیں کرتا ، دوسرا دل سے وفاداری کا عہد کرتا ہے غداری کی سزا دائمی ہے ،وفاداری کے جذبے کے ساتھ کسی جرم کی سزا دائمی نہیں ہوسکتی ،یہی بات ہے کہ جو شخص دل سے کلمہ پڑھ کر اتفاقاً گناہ کا مرتکب ہوا تو اسکا جرم اتنا وزنی نہیں کہ ابدالآباد تک جہنم میں رہے اور ہمیشہ کے لئے دوزخ میں بند کردیا جائے ،اور یہ ہی مطلب اس حدیث کا ہے ،مذکورہ بالا توضیح کے بعد حدیث کا مطلب سمجھ آجانا چاہئے ،یعنی اسکا مطلب وہ نہیں جو لیا جاتا ہے ، یہ تو تھا ایک عقلی جواب ،
👈 ملاحظہ ہو قرانی دلیل :
📖 " بیشک جن لوگوں نے "ربنا الله" کہا ،پھر اسی پر جمے رہے ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں جو ان سے کہتے ہیں کہ بےخوف ہوجاؤ ،غمگین نہ ہو ،اور جنّت کی بشارت سنو !
(حم السجدھ – ٣٠ )
🔴 لیجئے اب آیت سے معلوم ہوا کہ ربنا الله کہنے اور اس پر "جمے" رہنے سے جنّت ملتی ہے اور یہ ہی حدیث کا بھی مطلب ہے کہ کلمہ پڑھنے اور اس پر "جمے" رہنے سے جنّت ملے گی ،اگر آیت میں کچھ شرطیں چھپی ہیں تو وہی حدیث میں بھی یقینا ہوں گی ۔اور وہ شرائط یہ ہیں کہ کلمہ کی روح کو سمجھ کر تمام معبودان باطلان کا رد کیا جائے ، اب چاہے وہ نفس ہو ،اکابر ہوں یا کوئی طاغوت ہو۔ اس کی وضاحت مندرجہ ذیل آیات اور حدیث سے بھی ہوتی ہے :
📖 أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ "ہم ایمان لائے " اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟
📖 وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ
حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی ��زمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کون
📖 أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں
سورة العنكبوت 2 - 4
جاری ہے 👇👇
پانچ منٹ لگا کر ایک بار پڑھیئے گا ضرور!
میں کچھ سوالات میں الجھی ہوئی تھی تو یہ تحریر نظر سے گزری سوچا آپ کے ساتھ شیئر کر دوں۔
📌کیا صرف کلمہ پڑھنے سے جنّت مل جائیگی ؟؟
صرف کلمہ پڑھ لینے سے انسان جنت میں داخل ہو جائے گا ؟
✏بسم الله الرحمنٰ الرحیم
مجھے میرے کچھ سوالات کے جوابات ملے تو آپ کو بھی فائدہ ہو گا۔
📚 ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رسول صلی الله علیہ وسلم کے پاس گیا آپ نے فرمایا :
"جب کوئی شخص لا اله الا الله کہتا ہے اور اسکی موت اس عقیدے پر ہوتی ہے تو وہ جنّت میں چلا جاتا ہے میں نے پوچھا اگر وہ زانی اور چور ہو ؟فرما��ا پھر بھی جنّت میں جائیگا" (بخاری مسلم )
👈 اکثر ایسی احادیث پے منکرین حدیث کی طرف سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ حدیث کا اسلام تو بہت ہی آسان ہے کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں بس کلمہ پڑھو اور جنّت واجب,عمومی طور پر ایسا ہی سمجھتا ہے کہ جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ جنّتی ہے ،یعنی صرف کلمہ کی بنیاد پر اسے جنّت مل جائیگی چاہے وہ کچھ بھی کرتا پھرے ،اسکا عقیدہ کچھ بھی ہو ،
👈 یہ ایک بلکل غلط تاثر ہے ،اگر کوئی شخص ایسا سوچتا ہے اس میں قصور حدیث کا نہیں بلکہ اسکی اپنی سوچ ہے جس کا وہ خود ذمہ دار ہے ،بعض احادیث سے بظاھر ایسا مطلب محسوس ہوتا ہے اور غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے اور یہ ہی غلط فہمی منکر��ن حدیث کو بھی ہے -
❌ مذکورہ حدیث اور غلط تاثر :
👈 اس حدیث کا مطلب اس طرح سمجھتے ہیں :
↔ فرض کیجئے دو شخص ہیں ، ایک حکومت کا باغی ہے ،ملک میں فساد برپا کرتا ہے ،فتنے اٹھاتا ہے ،حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرتا ہے آخر گرفتار ہوتا ہے .بتائیے کہ حکومت کا اس کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ؟؟؟؟کیا اس کے لئے کوئی دائمی سزا نہیں ہوگی ؟؟، ہوگی ،ضرور ہوگی ،اس کے برعکس دوسرا شخص حکومت کا وفادار ہے ،غداری نہیں کرتا ،اتفاقا اس سے کوئی جرم سرزد ہوگیا ،جرم کرتے وقت اسکی نیت سرکشی کی نہیں ہوتی بلکہ نادانی اورجاہلیت ایسی طاری ہوتی ہے کہ وہ مدہوش ہوجاتا ہے اور جرم کر بیٹھتا ہے، پھر یہ بھی گر��تار ہوتا ہے ،بتائیں کیا اس کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائیگا جیسا پہلے شخص کے ساتھ کیا ؟کیا اس کی سزا بھی دائمی ہوگی ؟؟؟ نہیں ،ہرگز نہیں، بلکہ حکومت اس کو سزا دے کر پھر رہا کردیگی ،
آخر ان دودنوں میں امتیاز پیدا کرنے والی چیز کون سی ہے ؟؟؟
عہد وفاداری ، پہلا وفاداری کا عہد نہیں کرتا ، دوسرا دل سے وفاداری کا عہد کرتا ہے غداری کی سزا دائمی ہے ،وفاداری کے جذبے کے ساتھ کسی جرم کی سزا دائمی نہیں ہوسکتی ،یہی بات ہے کہ جو شخص دل سے کلمہ پڑھ کر اتفاقاً گناہ کا مرتکب ہوا تو اسکا جرم اتنا وزنی نہیں کہ ابدالآباد تک جہنم میں رہے اور ہمیشہ کے لئے دوزخ میں بند کردیا جائے ،اور یہ ہی مطلب اس حدیث کا ہے ،مذکورہ بالا توضیح کے بعد حدیث کا مطلب سمجھ آجانا چاہئے ،یعنی اسکا مطلب وہ نہیں جو لیا جاتا ہے ، یہ تو تھا ایک عقلی جواب ،
👈 ملاحظہ ہو قرانی دلیل :
📖 " بیشک جن لوگوں نے "ربنا الله" کہا ،پھر اسی پر جمے رہے ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں جو ان سے کہتے ہیں کہ بےخوف ہوجاؤ ،غمگین نہ ہو ،اور جنّت کی بشارت سنو !
(حم السجدھ – ٣٠ )
🔴 لیجئے اب آیت سے معلوم ہوا کہ ربنا الله کہنے اور اس پر "جمے" رہنے سے جنّت ملتی ہے اور یہ ہی حدیث کا بھی مطلب ہے کہ کلمہ پڑھنے اور اس پر "جمے" رہنے سے جنّت ملے گی ،اگر آیت میں کچھ شرطیں چھپی ہیں تو وہی حدیث میں بھی یقینا ہوں گی ۔اور وہ شرائط یہ ہیں کہ کلمہ کی روح کو سمجھ کر تمام معبودان باطلان کا رد کیا جائے ، اب چاہے وہ نفس ہو ،اکابر ہوں یا کوئی طاغوت ہو۔ اس کی وضاحت مندرجہ ذیل آیات اور حدیث سے بھی ہوتی ہے :
📖 أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ "ہم ایمان لائے " اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟
📖 وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ
حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزر�� ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کون
📖 أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں
سورة العنكبوت 2 - 4
جاری ہے 👇👇