@MaidahMuhammad جناب فضیلت کا پاس تو کیا رکھنا تھا شاید یہ حضرت انسان اس چرند پرند کی زمین پر قابض ہو گیا اور اس نے اتاری گئی ہدایت یا فطرت سے سیکھنے کی زحمت تک گوارا نہ کی الٹا فطرت کے بہترین قانون کو اپنے نظام میں بطور طنز جنگل کا قانون کہا،
@MaidahMuhammad اسی زعم میں انسان مارا گیا جبکہ اللہ سبحان تعالٰی نے اسے عقل وشعور اختیار دے کر اسے ہی آزمائش میں ڈالا کہ جس نے اپنے اختیار عقل وشعور درستگی پہ رکھا وہ تو فلاح پا گیا اور جس نے ناجائز استعمال کیا گھاٹہ اس کا مقدر
سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تین سے چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ان کے مطابق اس ملاقات میں زیرِ سماعت مقدمات اور عمران خان کی صحت کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سردار لطیف کھوسہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آنکھ اور بلڈ پریشر کے شدید مسائل درپیش ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فی الحال مخفی رکھیں۔ اس کے باوجود، ان کا کہنا تھا کہ جسمانی تکلیف کے باوجود عمران خان مکمل طور پر مستعد ہیں اور ان کے حوصلے و ارادے انتہائی مضبوط ہیں۔
قانونی اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے پیش نظر، سیاسی و سماجی حلقوں اور عوام کی جانب سے متعلقہ حکام اور عدالتوں سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں بہترین طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں تک بروقت رسائی فراہم کی جائے۔ تمام محب وطن شہری ان کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔
🚨خوشا مدی کرنا بہت زیادہ مہنگا پڑ گیا
نصر اللہ ملک کی شہباز شریف کی خوشامدی کرنے میں کسر نہیں چھوڑی تو جناب صحافی امیر عبّاس کے سامنے مہنگی پڑ گئی ایسی چھترول کر دی گئی نصر اللہ پٹواری کو سانپ سونگھ گیا
حد کر دی ہے امیر عباس صاحب نے 👍🔥🔥✌️
تحریک انصاف کے انصاف لائرز فورم (ILF) کی گزشتہ چار سالہ قیادت سے چند بنیادی سوالات پوچھنا ہمارا حق ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں PTI کی اعلیٰ قیادت ساڑھے تین سال سے قید ہے۔
کیا اس دوران ILF کی قیادت یا کسی وفد نے ان سے ملاقات کی؟
کیا وہاں قید پانچ اہم شخصیات کے مقدمات کے قانونی دفاع میں ILF نے کوئی کردار ادا کیا؟
لاہور میں دہشت گردی سمیت تقریباً 60 ایف آئی آرز میں گرفتار ہزاروں کارکنوں کو کیا کوئی منظم قانونی معاونت فراہم کی گئی؟
لاہور کے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں اور ٹرائلز کے دوران ILF کی کون سی ٹیم عملی طور پر موجود رہی؟
9 مئی کے مقدمات میں ILF سرگودھا کہاں تھی جہاں لاہور سے جا کر مسلسل ایک سال تک ایڈووکیٹ ملک پرویز اُموی بطور وکیل سرگودھا کے 14 اور میانوالی کے 6 مقدمات میں کارکنوں کے کیس لڑتے رہے۔ کیا وہ ILF کے پینل پر تھے ؟
لاہور کے 14 مقدمات جن میں سے 8 کے ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی مقدمات میں کارروائی جاری ہے۔وہاں بھی آج تک اُموی صاحب تن تنہا ورکرز کے جیل ٹرائلز کر رہے ہیں کیا ILF کارکنوں کے ٹرائل میں کہیں ہے ؟
سوال یہ ہے کہ ILF کی اتنی بڑی تنظیمی قیادت اور عہدیداروں کی موجودگی کے باوجود کارکنوں کے ٹرائلز کرنے کی ذمہ داری عملاً کسی نے کیوں نہیں اٹھائی؟ اُموی صاحب تو نہ ILF کے ممبر ہیں نہ عہدیدار۔ تو پھر سوال تو بنتا ہے کہ ILF کا کردار کیا رہا ؟
گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا میں 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کارکنوں کے لیے کیا کوئی مؤثر قانونی محاذ بنایا گیا؟
گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سزا پانے والے کارکنوں کے مقدمات میں کیا ILF کی ٹیم نے گزشتہ چار سال میں کسی ایک اپیل کا فیصلہ بھی کروایا؟
گوجرانوالہ کے 9 مئی کے مقدمات میں پانچ پانچ سال قید کی سزا پانے والے 51 کارکنوں کی سزاؤں کے تین سال مکمل ہونے کو ہیں۔ حالانکہ پانچ سال تک قید والوں کی اپیل کی جلد سماعت آسانی سے ہو جاتی ہے۔ لیکن ان کی اپیلوں کے فیصلے تاحال نہیں ہو سکے۔ ان کارکنوں کے قانونی دفاع اور اپیلوں کی مؤثر پیروی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ یہ ایک انتہائی اہم جواب طلب معاملہ ہے۔
ILF کی تنظیمی تقسیم اور دھڑے بندی بھی گزشتہ چار سال کا ایک بڑا مسئلہ رہی۔۔ ایک گروپ کسی کو ILF کا امیدوار قرار دیتا تو دوسرا گروپ کسی دوسرے امیدوار کا اعلان کر دیتا۔ ایک فورم مختلف گروپوں میں تقسیم ہوتا رہا۔ کیا قیادت نے کبھی اس انتشار کو ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی؟
ہر بار کونسل میں تقریباً 25 سے 30 عہدیدار ہونے کے باوجود اگر کارکنوں کے مقدمات میں عدالتوں کے اندر وکلاء دستیاب نہیں تھے تو کیا ان عہدیداروں سے کبھی جواب طلب کیا گیا؟
10 مئی کو لاہور میں 9 مئی کے مقدمات کے لیے تقریباً 10 سے 12 وکلا پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ وہ ٹیم بعد میں ٹرائلز میں کہیں نظر نہیں آئی؟ کیا اس ٹیم سے کبھی فیڈ بیک اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا؟
اہم ترین سوال
عمران خان کی قید کے دوران ILF نے کون سی مؤثر وکلا تحریک چلائی؟ رہائی کے لیے کون سا منظم قانونی محاذ بنایا؟ کتنے اہل اور متحرک وکلا کو آگے لایا گیا؟
لاہور بار کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم ہو یا پنجاب بار کونسل کے انتخابات، ILF کی حکمت عملی اور نتائج بھی سنجیدہ سوالات کے متقاضی ہیں۔
سوال تو یہ بھی ہے کہ
1. عمران خان اور ان کی قیادت کے قانونی دفاع کے لیے آپ نے کیا کیا؟
2. ہزاروں گرفتار اور متاثرہ کارکنوں کو کیا قانونی سہولت فراہم کی؟
3. 9 مئی کے مقدمات میں کتنے ٹرائلز، ضمانتیں اور اپیلیں آپ کی ٹیم نے عملی طور پر لڑیں؟
4. گوجرانوالہ کے 51 سزا یافتہ کارکنوں کی اپیلوں کے فیصلوں کے لیے کیا اقدامات کیے؟
5. ILF کی دھڑے بندی ختم کرنے اور بار کونسلز میں اپنے عہدیداروں کو جواب دہ بنانے کے لیے کیا کیا؟
6. آپ کی چار سالہ قیادت کا عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو کیا فائدہ پہنچا؟
یہ تحریک کسی فرد، خاندان یا چند مخصوص لوگوں کی ذاتی جاگیر نہیں تھی۔ یہ ان ہزاروں کارکنوں اور وکلا کی جدوجہد تھی جنہوں نے عمران خان کے نظریے کی خاطر جیلیں کاٹیں، مقدمات بھگتے اور معاشی مشکلات برداشت کیں۔
عہدے مراعات نہیں، ذمہ داری ہوتے ہیں۔ قیادت تصویروں، اجلاسوں اور انتخابی ٹکٹوں کا نام نہیں بلکہ مشکل وقت میں کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ گزشتہ چار سال کی ILF قیادت اپنی کارکردگی کی باقاعدہ رپورٹ پیش کرے۔
ILF کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، یہ عمران خان کے نظریے اور ہزاروں کارکنوں کی امانت ہے۔ اس امانت کا حساب ہونا چاہیے!
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی،صوبائی صدرجنید اکبر اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کی بازیابی کےلئے وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی ۔