@MaidahMuhammad جناب فضیلت کا پاس تو کیا رکھنا تھا شاید یہ حضرت انسان اس چرند پرند کی زمین پر قابض ہو گیا اور اس نے اتاری گئی ہدایت یا فطرت سے سیکھنے کی زحمت تک گوارا نہ کی الٹا فطرت کے بہترین قانون کو اپنے نظام میں بطور طنز جنگل کا قانون کہا،
نیرنگیِ زمانہ یا اتفاق کی عجیب ستم ظریفی ہے کہ مجھے ہمیشہ وہ شخص، چیز، اور مقام اپنے لیے پسندیدہ اور ضروری لگے جن کے لیے میں اہل ہی نہ تھا یا وہ میرے قابل نہ تھے اور نہ ہی میں نے کبھی من کی مراد کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کی.
اگر یہ طاغوت سے منسوب ہے تو ہوگا مگر ہمارے لیے ہمارا باہمی شر زیادہ خطرناک ہے، اور چاہے کوئی بھی قوم جتنا بھی سلجھی ہوئی کیوں نہ ہو وہ منظم تو ہو سکتی ہے پہ مہذب نہیں، نہ ہی مرد و زن کسی بھی نہج پر ایک دوسرے کی تباہ کاری سے بچ سکتے ہیں.