یہ تیرے خط تری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال۔۔
متاع جاں ہیں ترے قول اور قسم کی طرح۔۔۔
گذشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا۔۔
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح۔۔۔
(جون ایلیاء)
ایک آہ اُن حسرتوں کے نام جو کبھی پوری نہ ہو سکیں،
ایک دلاسہ اُن خواہشوں کیلئے جو کبھی پوری نہ ہوں گی،
معتبر آنسو اُن خوابوں کی نظر جو دیکھے نہیں گئے،
عقیدت بھرا بوسہ اُن باتوں کو جو کوئی سن نہیں پایا
اور بوسیدہ ندامت اُن چاہتوں پر جو جتائی نہیں گئیں۔۔۔🖤🍂
میرے جھمکے گروی مت رکھنا
میرے کنگن توڑ نہ دینا..
میں بنجر ہوتی جاتی ہوں
کہیں دریا موڑ نا دینا..
کبھی ملنا اس پر سوچیں گے
ہم کیا منزل پر پہنچیں گے
رستے میں ہی لڑتے جاتے ہیں...
میرے زخم نہیں بھرتے یارو
میرے ناخن بڑھتے جاتے ہیں...
(تہزیب حافی)