خطے میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ، ہرمز کھلنا امریکی موقف میں تبدیلی سے مشروط ہے، محسن رضائی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے کہا ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں بدامنی کا بنیادی ذمہ دار امریکہ ہے۔ جب تک امریکہ اپنا رویہ تبدیل اور ایران کی شرائط قبول نہیں کرتا، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
محسن رضایی نے ایران میں چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران ایران اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں سے قائم مستحکم اور تعمیری تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اسٹریٹجک معاہدہ موجود ہے، جبکہ ایران اور چین شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے اہم بین الاقوامی معاہدوں اور تنظیموں میں بھی شریک ہیں، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بڑی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے جنگ رمضان کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پیش کی جانے والی غیر قانونی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر چین کے مؤقف کو مثبت قرار دیا۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹ کر دنیا کے سامنے اپنی طاقت ثابت کردی، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ نے ثابت کردیا کہ اسلامی جمہوری ایران ایک سخت جان اور ناقابلِ شکست طاقت ہے اور وہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے مقابلے میں اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑا رہ سکتا ہے۔
تہران میں جنگ سے ہونے والے نقصانات کی بحالی کے لیے سفارت کاری اور صحت کے شعبوں کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقچی نے حالیہ جنگوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور بالخصوص طبی شعبے سے وابستہ ان افراد کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے شدید بمباری کے باوجود زخمیوں اور مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں کے دوران ملک کے عوام اور مختلف اداروں نے غیر معمولی قربانی، شجاعت اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان حالات میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی مراکز کے عملے نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مریضوں اور زخمیوں کی دیکھ بھال جاری رکھی اور شدید ترین بمباری کے باوجود اسپتالوں، کلینکس اور طبی مراکز کو بند نہیں ہونے دیا۔
ٹرمپ کو ترکیہ میں کھانے کے ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر منتقل کیا گیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ترکیہ کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرواز خفیہ طور پر تبدیل کی اور ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر انہیں صدارتی طیارے کے بجائے ایک چھوٹے فوجی طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انقرہ میں ٹیلی وژن کیمروں کے سامنے امریکی صدارتی طیارے میں سوار ہوئے، تاہم چند ہی منٹ بعد انہیں انتہائی خفیہ انداز میں ایئرپورٹ کے ایک کھانے کی ترسیل کرنے والے ٹرک کے ذریعے ایک چھوٹے طیارے تک پہنچایا گیا۔ یہ امریکی فضائیہ کا C-32A فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تھا، جو عام طور پر پرواز سے قبل کھانے اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ٹرمپ کو ترکیہ میں کھانے کے ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر منتقل کیا گیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ترکیہ کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرواز خفیہ طور پر تبدیل کی اور ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر انہیں صدارتی طیارے کے بجائے ایک چھوٹے فوجی طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انقرہ میں ٹیلی وژن کیمروں کے سامنے امریکی صدارتی طیارے میں سوار ہوئے، تاہم چند ہی منٹ بعد انہیں انتہائی خفیہ انداز میں ایئرپورٹ کے ایک کھانے کی ترسیل کرنے والے ٹرک کے ذریعے ایک چھوٹے طیارے تک پہنچایا گیا۔ یہ امریکی فضائیہ کا C-32A فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تھا، جو عام طور پر پرواز سے قبل کھانے اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری
رہبر انقلاب اسلامی و مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج مستضعفین کے 6 اعلی کمانڈروں اور حکام کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔
رہبر معظم کے حکم کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا سربراہ جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بریگیڈیئر جنرل پاسدار احمد وحیدی کو میجر جنرل کا عہدہ عطا کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈر ان چیف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل مصطفی ایزدی کو سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ ناکام، امریکہ کمزور اور ایران مزید مضبوط ہوا، امریکی سینیٹر کا اعتراف
امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس تنازع نے امریکہ کو کمزور اور ایران کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر کریس مرفی نے جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حتی کہ ایک ’’خراب معاہدے‘‘ کی بھی حمایت کریں گے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں جنگ کا جاری رہنا امریکہ کے لیے مزید نقصان دہ ہے۔
مرفی نے جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اخراجات بھی دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ کمزور جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی
روس نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر پانچ روسی ماہرین نے پلانٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔
روسی جوہری توانائی کی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے بتایا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اس وقت روس کے پانچ ماہرین کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلانٹ میں موجود روسی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ موسم خزاں تک روسی ماہرین کی تعداد 100 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
روس ایٹم کے سربراہ نے مزید بتایا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور یونٹ 3 کے ری ایکٹر کی عمارتوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔
اسرائیل خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یومِ صحافت کے موقع پر صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزارِ شریف میں شہید ہونے والے ایرانی سفارت کاروں اور ایرنا کے شہید صحافی محمود صارمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی اور ایک سفارت کار کا ایک ساتھ شہید ہونا اپنے اندر گہرا مفہوم رکھتا ہے، کیونکہ دونوں اپنے اپنے محاذ پر قومی مفادات کے تحفظ اور حقائق کو دنیا کے سامنے لانے کی ذمہ داری انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایران، فلسطین اور لبنان میں متعدد صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، اور ان تمام شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے کے ممالک کے بدلتے ہوئے سکیورٹی تصور کی عکاس ہے۔
دشمن ایرانی قوم اور مسلح افواج کے عزم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، جنرل جہان شاہی
ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے جنوب مشرقی علاقوں اور مکران کے ساحلی خطے میں تعینات یونٹوں کے دورے کے دوران کہا ہے کہ بری فوج کی تمام اکائیاں دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مکمل جنگی تیاری کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن کی حقیقی صلاحیتیں اور کمزوریاں عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں، جبکہ ایرانی مسلح افواج اور عوام کے پختہ عزم کے سامنے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ہے۔
امیر جہان شاہی کے مطابق مسلح افواج کی بھرپور تیاری اور مختلف محاذوں پر مجاہدین کی عوامی حمایت نے نہ صرف قومی یکجہتی کو مضبوط کیا بلکہ دشمن کے تمام اندازے بھی ناکام بنا دیے۔
بری فوج کے کمانڈر نے زمینی جنگ سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور عسکری تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بری فوج گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل اور تخصصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے ہر قسم کے زمینی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کر چکی ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بازدار جواب دے گی۔
صدر پزشکیان کی رہبر انقلاب سے ملاقات، ملکی معاشی و دفاعی امور پر تفصیلی گفتگو
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران ملک کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز، خصوصاً عوامی معاشی ضروریات کی فراہمی، موجودہ جنگی صورتحال اور آئندہ کے امکانات، دفاعی شعبے میں پیش رفت، ریالی، زرمبادلہ اور توانائی کے وسائل کی فراہمی و انتظام، نیز بیرونی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دنیا نے مزاحمت کی قدر و قیمت کو سمجھ لیا، آیت اللہ اعرافی
قم کے امام جمعہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران کی حالیہ جنگ اور مزاحمت کو عالمی و تہذیبی سطح پر اہم تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے دنیا کے سامنے آٹھ اہم اسباق پیش کیے، جن میں عالمی اخلاقی و قانونی نظام کی ناکامی، امریکہ و صہیونی حکومت کی حقیقت کا آشکار ہونا اور مزاحمت کی اہمیت کا دنیا پر واضح ہونا شامل ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کا عمان سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، ایرانی پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات سے مکمل طور پر الگ ہے اور اس کا فیصلہ ایران کے مخصوص قانونی و دفاعی طریقۂ کار اور مقررہ شرائط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل محبی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال اور اسے دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری شرائط پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے آبنائے ہرمز محض ایک اقتصادی گزرگاہ یا آبی راستہ نہیں بلکہ اس کی جغرافیائی سیاسی اور تزویراتی طاقت کا ایک اہم جزو ہے۔
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا امریکہ کی جانب سے ایران کی شرائط کو مکمل طور پر قبول کرنے اور علاقائی مذاکرات میں مداخلت ختم کرنے سے مشروط ہے۔ جب امریکہ ایران کی شرائط کو تسلیم کر لے گا تو آبنائے ہرمز کو یقیناً دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
صنعا کی سعودی عرب کے خلاف نئی حکمت عملی؛ ہر فوجی نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کا اعلان
ایک یمنی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صنعا نے سعودی عرب کے خلاف ایک نئی عسکری حکمتِ عملی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب سے یمن یا یمن سے سعودی عرب کی جانب ہونے والی ہر قسم کی فوجی نقل و حرکت اور تعیناتی کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، یمنی ذریعے نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی حکمت عملی کا مقصد میدان جنگ کا فیصلہ کن خاتمہ، سعودی حمایت یافتہ فورسز کو منتشر کرنا اور مختلف صوبوں کے درمیان ان کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔
ذرائع کے مطابق صنعا نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان یمنی افراد کو، جو سعودی حمایت یافتہ فورسز کے ساتھ موجود ہیں، خبردار کیا ہے کہ وہ تمام فوجی چھاؤنیاں فوری طور پر چھوڑ دیں اور سعودی افسران کے قریب جمع ہونے سے گریز کریں۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے معاہدۂ مکہ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد علاقائی و عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے، نہ کہ کسی مخصوص ملک کو نشانہ بنانا۔
جاری کردہ نکات کے مطابق معاہدے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک مشترکہ دفاع، ذمہ داریوں کی تقسیم اور سلامتی کے مشترکہ تصور کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دیں گے۔
معاہدے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ اگر تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اجتماعی دفاع کے اصول کے تحت ردعمل دیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق یہ پیش رفت طویل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد بڑھتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا ہے۔
دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ معاہدۂ مکہ کسی بھی موجودہ اتحاد یا دفاعی معاہدے کا متبادل نہیں بلکہ ان کی تکمیل ہے، جبکہ مستقبل میں خطے کے دیگر ممالک کی شمولیت کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔
معاہدے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ترکیہ کی نیٹو رکنیت اور اس کے علاقائی دفاعی تعاون ایک دوسرے کے متبادل نہیں بلکہ تکمیلی ڈھانچے ہیں، جن کا مقصد سلامتی کی ذمہ داریوں کو مشترکہ انداز میں نبھانا ہے۔
دستاویز کے مطابق یہ معاہدہ کوئی جارحانہ فوجی اتحاد یا کسی ملک کو گھیرنے کی حکمت عملی نہیں بلکہ دہشت گردی سے پاک اور مستحکم خطے کے قیام کی جانب ایک قدم ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں اور نہ ہی یہ سفارتی مذاکرات کے موجودہ راستوں کو بند کرتا ہے۔
معاہدے میں دفاعی صنعت، مشترکہ عسکری تعاون، تربیت، رابطوں اور باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو بھی اہم اہداف قرار دیا گیا ہے۔
یمنی افواج کی سعودی عسکری مراکز پر کارروائیاں جاری
یمن کی مسلح افواج نے صوبہ حضرموت کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب سے وابستہ فوجی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی کارروائی انجام دی ہے۔
ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد سعودی افسران ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اہداف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اسی دوران یمنی ذرائع نے حضرموت میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اڈوں پر کئی شدید دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون نے صوبہ حضرموت کے شہر سیئون میں واقع سیئون ایئرپورٹ پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر سیئون میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں طیارہ شکن توپوں کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، سعودیہ، ترکیہ، پاکستان کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان "معاہدۂ مکہ" کے نام سے نیا سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا۔